اتوار  مجلس ۳۰        جون      ۴ ۲۰۲ء     : اسمارٹ فون سے بچوں کو بچائیں  !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

بمقام:مسجدِ اختر نزد سندھ بلوچ سوسائٹی گلستانِ جوہر بلاک ۱۲۔

بیان :عارف باللہ حضرتِ اقدس شاہ فیروز عبداللہ میمن صاحب دامت برکاتہم

13:37) بیان سے قبل اشعار کی مجلس ہوئی۔۔

24:39) بیا ن کا آغاز ہوا۔۔

25:07) اکابر ثلاثہ دیوبند۔۔

29:25) اِنَّ اللّٰہَ خَبِیْرٌ بِمَا یَصْنَعُوْنَ کی تفسیر اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں: ’’اِنَّ اللّٰہَ خَبِیْرٌ بِمَا یَصْنَعُوْنَ‘‘ اللہ تعالیٰ باخبر ہے تمہاری مصنوعات سے۔ پہلی تفسیر اِنَّ اللّٰہَ خَبِیْرٌ بِمَا یَصْنَعُوْنَ کے معنی ہیں: ’’اِنَّ اللّٰہَ خَبِیْرٌ بِاِجَالَۃِ النَّظَرِ‘‘، جَالَ یَجُوْلُ معنی گھومنا، اَجَالَ یُجَالُ معنی گھمانا۔ تو جب تم نظر کو گھما گھاکے اِدھر اُدھر دیکھتے ہو تو اللہ تعالیٰ بھی تم کو دیکھ رہا ہے کہ یہ نالائق آنکھوں کو کہاں استعمال کررہا ہے، میں اس کو دیکھتا ہوں اور یہ کہیں اور دیکھ رہا ہے

30:50) سب کچھ ہے تہجد بھی ہے نماز بھی ہے لیکن نظر کی حفاظت میں آکر مار کھاجاتے ہیں۔۔

33:14) تصویر کشی کا گناہ۔۔مقدس مقامات پر مووی بنانا حرام ہے گناہ کبیرہ ہے۔۔

42:14) آج غیبتیں کرکے حج و عمرہ کے نور کو ضائع کررہے ہیں۔۔حرمین شرفین کی جگہوں کی برائیاں کرنا کہ انتظام صحیح نہیں تھا اپنے پیر پر کلہاڑی مت ماریں۔۔

46:26) اپنے بچوں کو موبائل دے کر آج تباہ کررہے ہیں ایک صاحب کا عجیب واقعہ جو آئے بچہ بہت بیمار والد نے خود کہا کہ ہم نے اپنے بچے کو موبائل دے کر تباہ کردیا۔۔

53:53) حجاج کرام کی حالیہ شہادتیں اور ہمارے افسوسناک تبصرے اہم نصیحتیں۔۔۔

01:00:51) نہ کوئی راہ پاجائے نہ کوئی غیر آجائے حریمِ دل کا احمد اپنے ہر دم پاسباں رہنا دل اللہ کا گھر ہے یہ ، بہت بڑا گھر ہے، پریذیڈنٹ ہاؤ س کی کتنی نگرانی کی جاتی ہے کہ کوئی دشمن نہ آجائے۔ دل اللہ کا گھر ہے، اس کی نگرانی کرو ۔

01:03:56) میڈیا کا وار آج کتنا خطرناک ہوتا جارہا ہے۔۔

01:07:45) حضرت تھانوی رحمہ اللہ کے ذکر سے متعلق ملفوظات ذکر و شغل میں اصلاح ِ غیر کی نیت رہزن طریق ہے۔۔

01:09:59) ذکر و شغل سے اصلاح نہیں ہوسکتی۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries