فجر  مجلس۱۶       جولائی       ۴ ۲۰۲ء     :حسن پرستی کی تباہ کاریاں اور ان کا علاج !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

بمقام:مسجدِ اختر نزد سندھ بلوچ سوسائٹی گلستانِ جوہر بلاک ۱۲۔

بیان :حضرت اقدس فیروز عبداللہ میمن صاحب دامت برکاتہم

03:54) مناسبت کے بغیر فائدا نہیں ہوسکتا۔۔۔

03:55) اسمارٹ فون اور تصویر کشی کا فتنہ۔۔۔آج کون ہے جو ان سے بچا ہوا ہو؟

06:07) دارالعلوم کراچی کا مقدس مقامات پرویڈیو اور تصویر کشی سے متعلق ایک دوسرا فتویٰ پڑھ کرسنایا۔۔۔ 17:2

5) اصل چیز ہے اِتباع۔۔۔

19:22) نظر کی حفاظت پر مجاہدا زیادہ ہے اس لیے اس پر انعام بھی زیادہ ہے۔۔۔

24:24) حسن پرستی اور عشق مجازی کی تباہ کاریاں اور اُن کا علاج حکایت ایک بار حضرت موسیٰ علیہ السلام نے عرض کیا کہ اے خدا !تجھ سے ملاقات کی کیا صورت ہے۔ ارشاد ہوا دَعْ نَفْسَکَ وَتَعَالَاپنے نفس کو چھوڑ دو اورآجاؤ ؎ تو خود حجاب خودی حافظ از میاں برخیز اے حافظ! تو خود ہی حجاب ہے تو ہی درمیان سے اُٹھ جا۔

26:24) (سورۃ المؤمن، پارہ:۲۴، آیت:۱۹) اور حق تعالیٰ جانتے ہیں آنکھوں کی چوریوں کو اور ان کو بھی جو سینوں میں پوشیدہ ہیں۔ اِس آیت سے سبق ملتا ہے کہ بدنگاہی کرتے وقت یا دل میں گناہوں کے تصورات اور خیالات سے پوشیدہ لطف لیتے وقت یہ دھیان بھی ہونا چاہئے کہ حق تعالیٰ ہماری ان بے ہودہ اور ذلیل حرکتوں سے آگاہ ہیں؎ چوریاں آنکھوں کی اور سینوں کے راز جانتا ہے سب کو تو اے بے نیاز اس استحضار اور دھیان سے ندامت و شرمندگی ہوگی اور فوراً توبہ و استغفار کی توفیق ہوگی پس یہ آیت دراصل خیانت عین اور خیانت صدر( آنکھ اور سینہ کی خیانت)سے حفاظت کا اکثیر نسخہ ہے مگر نسخہ جبھی مفید ہوتا ہے جب اس کا استعمال بھی ہو پس اس مضمون کا مراقبہ اور دھیان دل میں بار بار جمانا چاہئے کہ حق تعالیٰ ہم کو دیکھ رہے ہیں اور وہ ہماری بدنگاہی کی اِس ذلیل حرکت سے آگاہ ہیں اور اِسی طرح دل میں جو بے ہودہ شہوت کے خیالات سے اور حسینوں کے تصورات سے خیالی پلاؤ کا حرام لطف لیا جارہا ہے اُس سے بھی حق تعالیٰ مطلع اور آگاہ ہیں۔ اور پھر حق تعالیٰ کے غضب قدرۃ قہر و انتقام کو سوچا جاوے ان شاء اﷲ تعالیٰ اِس استحضار کی مشق سے اور ہمت و دُعا سے دونوں خیانتوں کا ترک آسان ہوجاتا ہے۔

حضرت حکیم الامت مولانا تھانوی رحمۃ ا ﷲ علیہ فرماتے ہیں کہ صرف مراقبہ اور ذِکر اور وظیفوں سے یہ بیماری نہیں جاتی۔ یہ چیزیں تو معین ہیں اصل کام ہمت اور ارادہ سے ہوتا ہے اور یہ دونوں چیزیں دُعا سے حاصل ہوتی ہیں۔

28:31) حافظ ڈاکٹر احسن صاحب نے حضرت والا رحمہ اللہ کے اشعارپڑھے۔۔۔ بے پردہ حسینوں سے ہوا تنگ زمانہ آنکھوں نے شروع کردیا اب دل کو ستانا

33:16) پہلی صف سے متعلق نصیحت کہ پہلی صف کی فکر رکھنی چاہیے اور آگے بڑھ کر پہلی صف میں سنت وغیرہ پڑھنی چاہیے۔۔۔

37:39) اللہ تعالیٰ کی ولایت کا دروازہ کھلا ہوا ہے۔۔

41:06) اصلی خوشی یہ ہیکہ ہم اللہ تعالیٰ کو ناراض نہ کریں۔۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries