فجر  مجلس۲۰        جولائی       ۴ ۲۰۲ء     :اللہ والوں کی فنائیت کا عالم    !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

بمقام:مسجدِ اختر نزد سندھ بلوچ سوسائٹی گلستانِ جوہر بلاک ۱۲۔

بیان :حضرت اقدس فیروز عبداللہ میمن صاحب دامت برکاتہم

02:58) صراطِ مستقیم اور اتباع ِاکابر رَبَّنَآ اٰتِنَا فِی الدُّنْیَا حَسَنَةً میں مخلوق کی تعریف بھی شامل ہے تو لوگوں کی تعریف یعنی ثنائے خلق بھی حسنہ میں شامل ہے،اس لئے اہل اللہ اپنی تعریف پر خاموش رہتے ہیں،یہی استحضار رکھتے ہیں کہ بھئی یہ تعریف کرتے ہیں تو ثنائے خلق ہے۔

02:59) اللہ والوں کی فنائیت کا عالم: اس لئے جو حضرات اپنی تعریف سن کر خاموش رہتے ہیں ان کے بارے میں یہ گمان کرنا کہ وہ لوگ اندر سے خوش ہو رہے ہیں یہ بالکل جہالت ہے،ابلیس کا دھوکا ہے، تلبیس ابلیس میں یہ شخص مبتلا ہوگیا ہے۔

05:30) بدنظری کا وبال۔۔۔

09:15) جو اللہ سے نہیں ڈرتا وہی گناہ کرتا ہے۔۔۔

14:42) اہل اللہ حق تعالیٰ کی ذات میں اس طرح فنا ہوتے ہیں کہ انہیں اپنے وجود کا علم ہی نہیں ہوتا، وہ اپنے وجود کو دیکھتے ہی نہیں ہیں،کالعدم سمجھتے ہیں۔

15:39) فانی حُسن کی قیمت۔۔۔ایک اللہ والے بزرگ کا واقعہ۔۔۔

22:47) اہل اللہ حدود ِتشریع میں اپنے کو موجود سمجھتے ہیں کہ ہم پر کچھ ذمہ داریاں ہیں،نماز بھی پڑھنی ہے،سجدہ بھی کرنا ہے اور طہارت بھی لازم ہے، اس کے علاوہ اپنے وجود کو بھی وہ کچھ نہیں سمجھتے،اپنی ذات سے بھی جو تعلق ہوتا ہے وہ صرف اللہ کی خاطر،اللہ کے تعلق کی وجہ سے ہوتا ہے۔

27:48) کبھی ہے دل میں جلال تیرا کبھی ہے دل میں جمال تیرا اب ہے دل اور خیال تیرا کسی کا اس میں گذر نہیں ہے اور یہ حال ہوجاتا ہے؎ اے خیالِ دوست اے بیگانہ ساز ماسوا اس بھری محفل میں تُو نے مجھ کو تنہا کردیا وہ اپنے خیال سے بے خیال ہوجاتے ہیں؎

ہرچہ بینم در جہاں غیر تُو نیست یا توئی یا خوئے تُو یا بوئے تُو

اے محبوب ِپاک !مجھے تو سوائے آپ کے کچھ بھی نظر نہیں آتا،یا تو آپ ہی کی بُو ہے،سب کچھ آپ ہی کے افعال ہیں،آپ ہی کے نشانات ہیں،سارا عالم آپ کے نشانات ہیں لہٰذا سوائے آپ کے کچھ نہیں نظر آتا،کیا عجیب بات فرما گئے، سبحان اللہ وبحمدہٖ۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries