مرکزی بیان ۱۸        جولائی       ۴ ۲۰۲ء     :اصل چیز علم کے ساتھ عمل ہے     !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

 بمقام:مسجدِ اختر نزد سندھ بلوچ سوسائٹی گلستانِ جوہر بلاک ۱۲۔

بیان :حضرت اقدس فیروز عبداللہ میمن صاحب دامت برکاتہم

09:02) بیان سے پہلے جناب مفتی انوارالحق صاحب نے حضر ت والا رحمہ اللہ کے اشعار پڑھے۔۔۔ میر رکھا ہے کیا نظاروں میں میر آئو بھی گلعذاروں میں ہے کہاں چین بے قراروں میں اِک حسیں ہو تو دل اسے دے دوں سخت مشکل ہے ان ہزاروں میں خونِ ارماں سے قلب رنگیں کر میر رکھا ہے کیا نظاروں میں ایک پل کو سکوں نہیں ملتا دیکھ بلبل کو ان بہاروں میں اپنے قلب و نظر بچا لینا کون جیتا ہے ان سہاروں میں دل خدا پر فدا کرو اخترؔ کچھ نہیں عارضی بہاروں میں

09:03) تزکیہ نفس کی اہمیت ۔۔۔

15:37) پہلے اپنی اصلاح ضروری ہے یہ خاموش تبلیغ دلوں کو چیر دیتی ہے۔۔۔

18:58) بچوں پر حضرت والا رحمہ اللہ کی شفقت۔۔۔

20:45) اولاد کی تربیت سے متعلق حضرت والا رحمہ اللہ کے اِرشادات بیان ہوئے۔۔۔

27:22) اولاد کے لیے تدبیر اختیار کریں البتہ بھروسہ تدبیر پر نہ کریں اوردُعاؤں کاخاص اہتمام کریں۔۔۔

31:07) اِرشاد فرمایاکہ تدبیر صرف بھیک کا پیالہ ہے۔۔۔

33:36) اعظم گڑھ کا ایک واقعہ۔۔۔

36:12) اولاد کے لیے اللہ تعالیٰ سے خاص دُعا کریں۔۔۔

37:22) کچھ اُصول وضوابط سے متعلق خاص نصیحت۔۔۔

42:55) حضرت تھانوی رحمہ اللہ نے فرمایا کہ مجھے دو لوگوں سے مناسبت نہیں ہے ایک متکبر اور دوسرا چالاک۔۔۔

43:32) متکبر اور حماقت کی بیماری۔۔۔حماقت سے متعلق حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا عمل۔۔۔

45:17) حضرت تھانوی رحمہ اللہ نے فرمایا کہ لالچی آدمی کو نسبت مع اللہ نہیں ملتی۔۔۔

45:48) علم ہو عمل نہ ہو۔۔۔حضرت مولانا شاہ ابرارالحق صاحب رحمہ اللہ کے ملفوظات۔۔

48:25) اِرشاد فرمایاکہ اصل چیز علم کے ساتھ عمل ہے۔۔۔

48:50) البلاغ رسالے سےحضرت مفتی اعظم رحمہ اللہ کا ایک مضمون پڑھا۔۔۔اِرشاد فرمایاکہ زمانہ ِطالب علمی سے ہی عمل کی طر ف متوجہ ہونا چاہیے۔۔۔اِرشاد فرمایاکہ علمِ حقیقی کی علامت خشیتِ الہی ہے اب اپنا محاسبہ کریں کہ ہمیں خشیت الہی کتنی حاصل ہوئی ہے؟۔۔۔

53:12) علم حاصل کرنے کے لیے یکسوئی چاہیے جبکہ اس موبائل کے ساتھ یکسوئی کہاں حاصل ہوسکتی ہے؟۔۔۔

56:35) اصلاح کتنی ضروری ہے؟اصلاح نہ کرانے کی وجہ؟۔۔۔

58:19) کتنے بھی گنا ہ ہوجائیں توبہ کر لیں توبہ کادروازہ کھلا ہوا ہے۔۔۔

59:17) علم کے مسافر کے لیے نصیحت۔۔۔

01:00:08) عالم اور غیر عالم کی تین قسمیں۔۔۔

01:06:08) گناہ نہ چھوڑنے اور سمارٹ فون کے بے جا استعمال پر مرد و خواتین کو درد بھری نصیحت۔۔

01:12:47) ہو رہی ہے عمر مثل برف کم چپکے چپکے رفتہ رفتہ دم بدم صبح و شام ہورہی ہے، دن گذر رہے ہیں، لوگ کہتے ہیں کہ ہماری عمر بڑھ رہی ہے، حالانکہ عمر ہر روز گھٹ رہی ہے۔

01:17:40) شیخ سے کون لوگ زیادہ محروم ہوتے ہیں۔۔

01:19:38) قرآن پاک کو رحمت کی شان سے پڑھاو۔۔

01:36:29) ڈاڑھی پر دلائل۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries