جمعہ  بیان ۱۹        جولائی       ۴ ۲۰۲ء     :سنت نبوی ﷺ پر عمل ادائے بندگی ہے      !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

بمقام:مسجدِ اختر نزد سندھ بلوچ سوسائٹی گلستانِ جوہر بلاک ۱۲۔

بیان :حضرت اقدس فیروز عبداللہ میمن صاحب دامت برکاتہم

22:14) بیان سے پہلے جنا ب مفتی انوارالحق صاحب نے حضرت والا رحمہ اللہ کے اشعار اور حضرت والا رحمہ اللہ کی کتاب سے تعلیم کی۔۔۔

22:14) مسجد کا ادب اور تعظیم کرنی چاہیے۔۔۔

27:38) آج اس موبائل نے ہمیں کہاں تک پہنچا دیا ہے۔۔۔

34:00) سنت ِنبوی ﷺ پر عمل کرنا ادائے بندگی ہے: ایک شخص ہر وقت مراقبہ کرتا ہے، ہر وقت ذکر کرتا ہے مگر بیت الخلاء جاتے وقت داہناپاؤں پہلے داخل کرتا ہے اور نکلتے وقت بجائے داہنا پیر پہلے نکالنے کے بایاں پیر پہلے نکالتا ہے، تو یہ سنت کے خلاف استنجاء کرتا ہے، سنت کے خلاف وضو کرتا ہے، سنت کے خلاف مسجد میں جاتا ہے، دن میں متعدد بار جوتا پہنتا ہے مگر ہر دفعہ سنت کے خلاف کرتا ہے یعنی پہلے بائیں پیر میں جوتا پہنتا ہے، ہر مسلمان دن میں کئی کئی مرتبہ جوتا پہنتا اور اتارتا ہے تو اگر سنت کے مطابق جوتاپہنے اور اتارے تو دن میں کتنی مرتبہ سنت پر عمل کرنے کا اجر ملے گا۔۔۔

41:00) سنت وشریعت پر عمل کرنے میں مزے ہی مزے ہیں۔۔۔

41:29) سنی سنائی بات کو آگے پھیلانا۔۔۔حضرت والا رحمہ اللہ کی نصیحت کہ زبان کی حفاظت کرنی چاہیے ۔۔۔

46:26) بندگی نام ہی اسی کا ہے کہ ہماری کوئی سانس مالک کی مرضی کے خلاف نہ گذرے۔ بندگی اس کا نام نہیں کہ فجر کی نماز پڑھ لی اب ظہر تک سینما دیکھو، وی سی آر دیکھو، جھوٹ بولو، رشوت لو، جس طرح سے چاہو زندگی گذارو، بندگی اس کا نام ہے: ﴿وَاعْبُدْ رَبَّكَ حَتّٰى يَاْتِيَكَ الْيَقِيْنُ؁ ﴾ (سورۃ الحجر: آیۃ ۹۹)

47:35) اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتے ہیں کہ تم ہمارے بندے ہو، تمہاری بندگی کی قید تمہاری موت تک ہے۔جب تک زندہ ہو، ایک سانس بھی ہماری مرضی کے خلاف نہیں لے سکتے، ساری عمر ہماری عبادت اور بندگی کی طوق اور زنجیریں پیروںمیں ڈالے رہو، بندہ بن کر رہو، بندگی کے حقوق ادا کرتے رہو۔۔۔

49:13) آدابِ بندگی مولانا شاہ محمد احمد صاحب دامت برکاتہم نے تو سنت کی تعریف عجیب انداز میں کی ہے، دوزخ، جنت، سنت، بدعت چار اصطلاح کی تعریف حضرت نے زمانہ کے رواج سے ہٹ کر عاشقانہ زبان میں بیان فرمائی ہے۔

51:58) سنت پر عمل کی وجہ سے چارانعام۔۔۔

54:40) ماآتاکم الرسول فخذوہ وما نھاکم عنہ فانتھوا رسول تمہیں جو دین دے رہے ہیں انہیں مضبوطی سے پکڑ لو اورجن کاموں سے روسے روکیں فوراً رک جائو۔غور سے سنئے ۔رسول ﷺ کا کیا مقام اور مرتبہ بتایا جا رہاہے ،تم یہ سمجھتے ہو کہ بس حضور ﷺ بھیجے گئے ہیں برکت کے لئے اور درود شریف پڑھ کر بخشوانے کے لئے۔اللہ نے اپنے نبی کامقام بتایا کہ وہ جو دین دیں اس پر مضبوطی سے عمل کرو اور جس کام سے روکیں اس سے فوراً باز آجاؤ۔

56:04) تین قسم کے لوگوں کو چار قسم کا عذاب۔۔۔

58:14) جھوٹ بولنا اور ٹخنہ چھپانا۔۔۔نصیحت۔۔۔

01:02:26) تصویر کشی اور ویڈیو سے متعلق دارالعلوم کراچی کا ایک نیا فتویٰ۔۔۔

01:07:35) حق بات کو قبول نہ کرنا یہ تکبّر ہے۔۔۔

01:16:02) آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت پرعمل کرنے سےسوشہیدوں کاثواب ملتا ہے۔۔۔

01:21:45) محبوب صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کی ہرہر ادا اللہ تعالیٰ کو پسند ہے۔۔۔

01:23:50) ایمان پر خاتمے کے سات نسخے۔۔۔

01:26:38) سر سے لیکر پاؤں تک سنت کے طریقے کو اپنائیں۔۔۔ سارا جہاں خلاف ہو پروا نہ چاہیے پیشِ نظر تو مرضی جانا نہ چاہیے پھر اس نظر سے جانچ کے تو کر یہ فیصلہ کیا کیا تو کرنا چاہیے کیا کیا نہ چاہیے

01:28:55) شریعت وسنت پر استقامت سے رہیں ،استقامت کا مفہوم۔۔۔

01:31:24) کارٹون اور ویڈیو گیم کے نقصانات۔۔۔

01:38:12) جوتا پہننے کی سنت تو ایک سنت تو یہ زندہ کرلیجیے، آج سے اس کا عہد کرلیجیے کہ آپ جب یہاں سے نکلنے کے بعد جوتا پہنیں گے تو پہلے داہنا پاؤں داخل کریں گے اورنکالتے وقت بایاںپاؤں نکالیں گے۔ایسے ہی خواتین سے بھی یہی گذارش ہے کہ جب اپنی جوتیاں پہنیں تو حضورِ اکرم ﷺ کی سنت سمجھ کر پہلے داہنا پیر داخل کریں۔ یہ سنت بخاری شریف میں موجود ہےجس کا ابھی حوالہ گزر چکا۔

آپ اس سنت پر عمل کرنے کا عہد کرلیجیے اور اس سنت پر عمل کرتے وقت حضور ﷺ کی یادبھی دل میں لائیے کہ میں اپنے نبیﷺ کے طریقہ پر جوتا پہلے دائیں پیرمیں پہن رہا ہوں اور جب نکالئے تو حضور کو یاد کیجیے کہ میں اپنے نبی کے طریقہ پر جوتے سے پیر نکال رہا ہوں اور آسمان پر اللہ تعالیٰ خوش ہورہے ہیں کہ میرا یہ بندہ میرے نبی اور پیغمبر کے طریقے پر جوتا استعمال کررہا ہے۔ آپ کیوں سمجھتے ہیں کہ یہ معمولی چیز ہے؟ آپ کی زندگی کی ہر سانس بندگی میں داخل ہے، آپ کی زندگی کی کوئی سانس ، کوئی لمحہ ٔحیات بندگی سے خارج نہیں ہے، جوتا پہننا، کھانا پینا، استنجاء کرنا یہ سب ادائے بندگی ہیں، ناک بھی صاف کرنا ہو تو بائیں ہاتھ سے ناک صاف کیجیے۔

01:39:36) دُعا۔۔۔

دورانیہ 01:42:16

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries