اتوار مجلس۲۱        جولائی       ۴ ۲۰۲ء     :بیوی پر مہربانی کرنے کا انعام  !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

بمقام:مسجدِ اختر نزد سندھ بلوچ سوسائٹی گلستانِ جوہر بلاک ۱۲۔

بیان :حضرت اقدس فیروز عبداللہ میمن صاحب دامت برکاتہم

19:19) بیان کے آغاز میں اشعار کی مجلس ہوئی۔۔

19:36) اشعار کے پاس کچھ دیر تعلیم ہوئی۔۔

26:18) بیان کاآغاز ہوا۔۔

31:35) ایک ایک ذرہ اللہ تعالی کی نشانی ہے۔۔

38:09) دعا سے متعلق مضامین۔۔

39:56) اے دریغا اشک من دریا بدے تا نثار دلبرے زیبا شدے فرماتے ہیں کہ اے خدا! جلال الدین کو تھوڑا سا رونے میں مزہ نہیں آرہا ہے دریا کا دریا رونے کی توفیق عطا فرمادیجئے تاکہ میں آپ کو خوش کر لوں کیونکہ آپ کی ناخوشی سے میرے دونوں جہان چلے جائیں گے، آپ کی ناخوشی سے میری تجارت اور بزنس میں گھاٹا آجائے گا۔ ہر کجا بینی ت وخوں بر خاکہا اے دنیا والو! دنیا کی کسی زمین پر اگر دیکھو کہ خون پڑا ہوا ہے ؎ پس یقیں می داں کہ آں از چشم ما پس یقین کرلینا کہ جلال الدین رومی ہی رویا ہوگا اور فرماتے ہیں کہ اے اللہ! ایک قطرہ سے سکون نہیں مل رہا ہے

41:19) شرک میری اُمت میں کالے پتھر پر چیونٹی کی رفتار سے زیادہ پوشیدہ ہے۔

47:48) کریم کی چار تفسیر۔۔

48:03) دعا کی قبولیت آسمان سے آرہی ہے تو ہمارے گناہوں نے اس کو روکا ہوا ہے لیکن جو دعا ہم نے مانگی تو آسمان سے جو عذاب آنے والا تھا یہ دعا اُس کو روکے ہوئی ہے اس لیے دعا مانگنے میں فائدہ ہی فائدہ ہے۔۔

55:18) موٹر سائیکل چلانے والوں کو نصیحتیں اور بچوں کو تو ہر گز نہ دلائیں۔۔

01:00:00) (( اَکْمَلُ الْمُؤْمِنِیْنَ اِیْمَانًا اَحْسَنُہُمْ خُلُقًا کامل الایمان وہ لوگ ہیں جن کے اخلاق اچھے ہیں

01:02:41) بیویوں کے ساتھ حسن ِسلوک کریں اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں وَعَاشِرُوْھُنَّ بِالْمَعْرُوْفِ اے دنیا کے انسانو! تمہارا پیدا کرنے والا تمہیں ہدایت دے رہا ہے کہ اپنی بیویوں کے ساتھ اچھے سلوک سے پیش آئو۔ اللہ تعالیٰ کی سفارش کو جو رد کرتا ہے اس سے بے غیرت اور کمینہ کوئی انسان نہیں ہوسکتا۔

01:15:29) بیوی پر مہربانی کرنے کا انعام

01:19:31) ابرار بندے کون ہیں؟ آج کل نیک اسے سمجھتے ہیںجو بہت نفل پڑھتا ہو، ہروقت تسبیح پڑھتا ہو، چاہے کسی کو کتنی ہی تکلیف پہنچادے، اپنے مسلمان بھائیوں کو اذیت پہنچا دے،ہم اس بات کو اہم ہی نہیں سمجھتے ہیں حضرت حسن بصری رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ابرار یعنی نیک بندے کون ہیں؟ جوچیونٹی کو بھی تکلیف نہ دیں، سنبھل کر چلیں، اگر چیونٹی نظر آجائے تو اس پر پیر نہ رکھیں۔ فرمایا کہ نیک بندے وہ ہیں جن کی ذات سے کسی کو تکلیف نہ پہنچےاور وہ اللہ کی نافرمانی سے خوش نہ ہوں۔

01:22:27) ساس بہو بیوی شوہر کے معاملات کی اصلاح۔۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries