عشاء مجلس۲۱        جولائی       ۴ ۲۰۲ء     :بہترین خطاکار   !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

بمقام:مسجدِ اختر نزد سندھ بلوچ سوسائٹی گلستانِ جوہر بلاک ۱۲۔

بیان :حضرت اقدس فیروز عبداللہ میمن صاحب دامت برکاتہم

01:44) چھوٹی نیکی کو بھی ہلکا نہ سمجھیں۔۔

03:55) کسی کو دیکھ یا کسی کو کوئی عمل دیکھ کر ہر گز اُس کو حقیر نہ سمجھیں۔۔

15:24) اپنے کو نیک سمجھا تو مارے گئے ۔۔نیکوں کی صحبت کی برکات۔

18:11) کالا خضاب لگانا گناہ ہے۔۔

21:47) {کُلُّ ابْنِ اٰدَمَ خَطَّائُٗ وَخَیْرُ الْخَطَّائِیْنَ التَّوَّابُوْنَ} حضور صلی اﷲ تعالیٰ علیہ و سلم فرماتے ہیں کہ ہر انسان کثیر الخطاء ہے اور بہترین خطاکار وہ ہیں جو کثیر التوبہ ہیں۔ کثیر الخطاء کو کثیر التوبہ بھی ہونا چاہیے۔ جیسا مرض ویسی دوا ۔۔

23:17) اور توبہ بھی تینوں شرائط کے ساتھ ہو۔

24:00) (۱) اَ لرُّجُوْعُ مِنَ الْمَعْصِیَۃِ اِلَی الطَّاعَۃِ یعنی عوام کی توبہ یہ ہے کہ گناہ چھوڑ دیں اور اﷲ تعالیٰ کی فرماں برداری کرنے لگیں۔ نافرمانی سے فرماں برداری کی طرف رجوع یہ عوام کی توبہ ہے اور خواص اولیاء کی توبہ ہے: (۲) اَلرُّجُوْعُ مِنَ الْغَفْلَۃِ اِلَی الذِّکْرِ یہ خواص کی توبہ ہے کہ دل اﷲ سے ذرا غافل ہوگیا

29:33) (۳)اَلرُّجُوْعُ مِنَ الْغَیْبَۃِ اِلَی الْحُضُوْرِ اور اَخص الخواص کی توبہ یہ ہے کہ دل کو ہر وقت اﷲ کے سامنے حاضر رکھے اور اگر کبھی غَیبت ہوجائے کہ دل ذرا سا ان کے محاذات سے ہٹ جائے تو فوراً دل کو اﷲ کے سامنے کردے، یہ ہمہ وقت باخدا رہتے ہیں، یہ لوگ خیرالخطائین ہیں۔

30:33) حضرت مجدد رحمہ اللہ کے ملفوظات شیخ کی ڈانٹ سے متعلق ابھی ہم ۱۸ صفحات تک پہنچے ہیں۔۔

34:53) شیخ کی ڈانٹ دپٹ اصلاح کا ذریعہ ہے۔۔

دورانیہ 39:30

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries