فجر  مجلس۲۳        جولائی       ۴ ۲۰۲ء     :صحبت یافتہ اور غیر صحبت یافتہ کے نور قلب کا فرق     !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

بمقام:مسجدِ اختر نزد سندھ بلوچ سوسائٹی گلستانِ جوہر بلاک ۱۲۔

بیان :حضرت اقدس فیروز عبداللہ میمن صاحب دامت برکاتہم

10:53) دین کے پانچ شعبے ۔۔۔سب برحق ہیں کسی کی بھی مخالفت مت کریں۔۔۔

10:54) ایک بدنظری سے کیا ہوتا ہے؟۔۔۔ایک واقعہ۔۔۔

13:15) صراطِ مستقیم اور اتباع ِاکابر صحبت اہل اللہ کی اہمیت کی دلیل کیا ہے: یٰٓاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوا اتَّقُوا اللّٰهَ وَ كُوْنُوْا مَعَ الصّٰدِقِیْنَ؁(سورۃ التوبۃ: آیۃ۱۱۹) اِتَّقُوااللّٰهَ میں پورا دین ہے،پھر اس کو حاصل کرنے کا طریقہ كُوْنُوْا مَعَ الصّٰدِقِیْنَ فرمادیا یعنی صادقین کے راستے سے دین ملتا ہے،اہل اللہ کی صحبت سے دین ملتا ہے، فہمِ دین عطا ہوتا ہے اور راستہ صاف ہوتا ہے، اسی کو حضرت معاذ بن جبل رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا، جنہوں نےحضورﷺکے سامنے اپنے علم کو اس انداز سے پیش فرمایا کہ آپ ﷺنے تسلیم ہی نہیں کیا بلکہ شکر ادا کیا ۔۔۔

18:40) ہٰذا مدارس ِاسلامیہ میں خالی عربی سیکھنا کافی نہیں ہے بلکہ اہل اللہ کی صحبت بھی ضروری ہے،خوش نصیب لوگ ہوتے ہیں جنہیں اپنے اکابر کی دعاؤں اور برکتوں سے دینی اور ایمانی زندگی عطاہوتی ہے؎ اے توئی ایمانِ من اسلامِ من یہی حضرات ہوتے ہیں جن سے ایمان اور اسلام ملتا ہے،عقل ِسلیم اور فہمِ سلیم عطا ہوتی ہے اور ان کی برکت سے صراط ِمستقیم عطا ہوتی ہے۔۔۔

19:25) صحبت یافتہ اور غیر صحبت یافتہ شخص کے نور ِقلب کا فرق تعجب ہےکہ لوگ معلومات کے ڈھیر پر تو نظر رکھتے ہیں لیکن صحبت اہل اللہ کا اہتمام ہی نہیں کرتے،دن رات پڑھنا پڑھانا،معلومات حاصل کرنا،تعلیم دینا،سیکھنا اور سکھانا بس اسی پر نظر،اسی میں غرق،اسی میں فنا ہیں۔یہ طریقہ ہمارے اکابر کا نہیں تھا،یہ ہے کہ علمی محنت بھی ہو اور ساتھ ساتھ اہل اللہ کی صحبت کا بھی اہتمام ہو،یہ ضروری ہے،بغیر اس کے علم کا کچھ فائدہ نہیں ہے۔۔۔

22:18) ذکر۔۔۔

29:55) عبادت کر کہ جو نور کمایا کیا ہے پھر اس کی حفاظت بھی کریں نظر کی حفاظت کریں اور بے ریش لڑکوں سے مشرق مغرب کا فاصل رکھیں۔۔۔

31:41) ذکر اسمِ ذات جل جلالہ۔۔۔

34:41) ذکر میں ناغہ مت کریں۔۔۔

دورانیہ 33:41

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries