عشاء   مجلس۲۳        جولائی       ۴ ۲۰۲ء     :گنہگاروں کے آہ و نالو کی قیمت      !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

بمقام:مسجدِ اختر نزد سندھ بلوچ سوسائٹی گلستانِ جوہر بلاک ۱۲۔

بیان :حضرت اقدس فیروز عبداللہ میمن صاحب دامت برکاتہم

04:41) بدنظری کے چودہ نقصانات ہیں۔۔

08:47) عشق زندہ حقیقی اور قائم ذات سے ہونا چاہیے،ان مردوں کا عشق پائیدار نہیں ہوتا۔

15:23) وہ شخص جو تنہائی میں اللہ کو یاد کرے اور اس کی آنکھیں بہہ پڑیں یعنی آنسو جاری ہو جائیں اس کو قیامت کے دن عرش کا سایہ ملے گا۔ اور اللہ کے نزدیک دو محبوب قطروں میں سے ایک محبوب قطرہ وہ آنسو ہے جو اللہ کے خوف سے نکلا ہو اور دوسرا وہ قطرہ خون ہے جو اللہ کے راستہ میں گرا ہو:

15:39) اللہ تعالیٰ کے نزدیک دو قطروں سے زیادہ کوئی چیز محبوب نہیں، ایک آنسو کا وہ قطرہ جو اللہ کے خوف سے نکلا ہو اور ایک خون کا وہ قطرہ جو اللہ کے راستہ میں بہا ہو۔ سید الانبیاء صلی اللہ علیہ وسلم نے آپ سے موسلادھار برسنے والی بارش کی طرح رونے والی آنکھیں مانگی ہیں: اَللّٰھُمَّ ارْزُقْنِیْ عَیْنَیْنِ ھَطَّالَتَیْنِ تَشْفِیَانِ الْقَلْبَ بِذُرُوْفِ الدُّمُوْعِ مِنْ خَشْیَتِکَ قَبْلَ اَنْ تَکُوْنَ الدُّمُوْعُ دَمًا وَّ الْاَضْرَاسُ جَمْرًا

21:50) اے اللہ! مجھے ایسی آنکھیں عطا فرما جو موسلادھار اَبر کی طرح برسنے والی ہوں تَسْقِیَانِ الْقَلْبَ جو آنسوئوں سے دل کو سیراب کر دیں قبل اس کے کہ دوزخ میں آنسو خون اور ڈاڑھیں انگارے بن جائیں۔ مناجاتِ مقبول میں جو روایت منقول ہے اس میں تَشْفِیَانِ الْقَلْبَ کے بجائے تَسْقِیَانِ الْقَلْبَ ہے۔

22:55) تو ھَطَّالَتَیْنِ، عَیْنَیْن کی صفتِ اولیٰ ہے یعنی اللہ والی آنکھوں کی پہلی صفت حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ھَطَّالَتَیْنِ فرمائی کہ وہ موسلا دھار بارش سے بھی زیادہ آنسو برسانے والی ہیں۔ اس کے بعد سرورِ عالم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم آنکھوں کی دوسری صفت اللہ تعالیٰ سے مانگ رہے ہیں کہتَشْفِیَانِ الْقَلْبَ بِذُرُوْفِ الدُّمُوْعِ یا تَسْقِیَانِ الْقَلْبَ بِذُرُوْفِ الدَّمْعِوہ آنکھیں ایسی ہوں جو بہتے ہوئے آنسوئوں سے دل کو شفا دینے والی ہوں یا بہتے ہوئے آنسوئوں سے دل کو سیراب کر دیں۔ صرف وہی آنسو دل کو سیراب کرتے ہیں جو اللہ کی محبت یا اللہ کے خوف سے بہتے ہیں۔ معلوم ہوا کہ ہر رونے والی آنکھ دل کو سیراب نہیں کرتی، جو آنسو غیر اللہ کے لیے نکلتے ہیں وہ دل کو سیراب نہیں کرتے بلکہ دل کا ستیا ناس کر دیتے ہیں۔

23:12) کسی عربی شاعر نے کہا ہے کہ جو آنکھیں آپ کے لیے بیدار نہ ہوں، آپ کے غیروں کے لیے جاگ رہی ہوں

24:22) شیخ سے متعلق حضرت والا رحمہ اللہ کے مضامین یہاں سے بیان ہوئے۔۔

30:53) اے خدا! ہمیں اپنے عاشقوں میں زندہ رکھ اور عاشقوں میں موت عطا فرما،اے خدا اختر کو ایک گروہ ِعاشقاں عطا فرما، دیکھو!میں کیا مانگ رہا ہوں، اے خدا!ہم سب کو اختر کو اور میرے احباب کو گروہ ِعاشقاں عطا فرما اور سارے عالم میں اپنی محبت کے درد کی خوشبو کے لئے قبول فرما

34:25) مجلس سے اٹھتے وقت کی دعا

40:10) شیخ کی ڈانٹ سے متعلق جو مضامین بیان ہورہے تھے یہاں سے آگے بیان ہوئے۔۔

48:04) شیخ کی ڈانٹ سے متعلق حضرت والا رحمہ اللہ اور حضرت میر صاحب رحمہ اللہ کا درد بھرا مضمون درد بھرے انداز میں بیان ہوا۔۔

58:03) شیخ کے ذمہ ہے کہ اپنے احباب کی خطاوں کو معاف کرتا رہے اور مرید کو حقیر سمجھ کر نہ ڈانٹے بلکہ شہزادہ سمجھ کر اصلاح کرے۔۔

دورانیہ 59:28

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries