فجرمجلس۲۵         جولائی       ۴ ۲۰۲ء     :علم سے زیادہ تقویٰ کی فکر کریں       !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

بمقام:مسجدِ اختر نزد سندھ بلوچ سوسائٹی گلستانِ جوہر بلاک ۱۲۔

بیان :حضرت اقدس فیروز عبداللہ میمن صاحب دامت برکاتہم

02:01) صراطِ مستقیم اور اتباع ِاکابر گناہ چھوڑنا اور گنہگاروں کی آہ و زاری دوسرا کام یہ کریں کہ خوب پکا ارادہ کریں کہ گناہ نہیں کرنا ہے ان شاء اللہ تعالیٰ! اور اگر گناہ ہو جائے تو ضرور توبہ کرلیں گے،خوب روئیں گے،اگر رونا نہ آئے تو رونے کی شکل بنائیں گے،رونے کی شکل بنانے سے بھی وہ کام بنادیں گے،اللہ تعالیٰ کا فضل ان پر بھی ہو جاتا ہے اور کیا چاہئے۔۔۔

04:42) مؤمنین کو روز ِقیامت سے پہلے ہی جنت کی بعض نعمتیں چکھا دی جائیں گی ایک خاص بات اور سنو کہ میدان ِمحشر میں تو حساب کتاب کے بعد جنت اور جہنم کا فیصلہ ہوگا لیکن ایک انعام فوراً مرنے کے بعد ہی حق تعالیٰ عطا فرمائیں گے کہ یہ بندہ میرا اتنی تاخیر کہاں برداشت کرے گا،اس کے لئے ابھی سے جنت کی طرف کا دروازہ کھول دو:۔۔۔

07:01) ذکر اللہ کا بھی اہتمام کریں تو ایک کام تو یہ بتا دیا کہ گناہوں سے بچو،اس کے علاوہ یہ کہ اللہ کا نام لو، روزانہ ان کو یاد کرو خواہ چند منٹ کے لئے ہو،کسی بھی طریقہ سے ان کا ذکر کرو،لاالٰہ الا اللہ پڑھ لو یا اللہ اللہ کہہ لو،یاکچھ اور کہہ لو،تخلیہ میں چند منٹ کے لئے بیٹھ جاؤ۔۔۔

10:05) اُمت کو اللہ تعالیٰ کی رحمت کا امیدوار بنائیں اس طرح سے لوگوں کو اللہ کی رحمت کا امیدوار بنائو،نا امید نہ بناؤ،وہ لوگ جو مشائخ ہیں ان کا لوگوں کو اس طرح ڈرانا،تیز باتیں کرنا،سختی کرنا کہ جس سے لوگ ایسا ڈرنے لگیں کہ مایوس ہونے لگیں، یہ سخت غلط بات ہے،ایسا ہرگز نہ کرنا چاہئے۔یہ انبیاء علیہ السلام کا طریقہ نہیں ہے،خود حق تعالیٰ قرآن ِپاک میں جب جہنم کی وعید سناتے ہیں تو ساتھ ہی ساتھ یہ بھی فرماتے ہیں کہ اگر تم ایمان لے آئے اور تم نے اچھا کام کیا،ہمیں خوش کردیا تو ہم ضرور تمہیں جنت عطا کریں گے۔۔۔

16:24) شریعت میں ہر چھوٹے بڑے عمل کے لئے احکام ہیں اب جناب بعض لوگوں نے مکمل سختی کاہی پروگرام بنا رکھا ہے کہ ہم جہاں بھی جائیں گے ہر اسٹیج پر سختیاں کریں گے،اور سخت باتیں بولیں گے،یہ کہاں سے سیکھا ہے؟ موعظت اور نصیحت تو ترغیب و ترہیب ہے۔۔۔

21:03) علم سے زیادہ تقویٰ کی فکر کریں۔۔۔

29:01) ایک طرف تو رغبت اور شوق دلانا ہے اور ایک طرف وعید کی باتیں سنا کر لوگوں کو ڈرانا،بس اتنا ہمارا کام ہے،اسی کو تبلیغِ دین اور دعوت الی اللہ کہتے ہیں،امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کہتے ہیں۔کیا امر بالمعروف کے لئے، نہی عن المنکر کے لئے،سیاست ِ اسلامیہ کے لئے شریعت میں احکامات مقرر نہیں ہیں؟ شریعت میں تو وضو کے بھی احکامات ہیں،وضو کون سا ایسا مشکل کام ہے لیکن اس کے لئے بھی احکامات مقرر ہیں۔۔۔

دورانیہ 41:22

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries