فجر  مجلس۲۷         جولائی       ۴ ۲۰۲ء     :گمراہی سے بچنے کا ایک ہی راستہ ہے اتباع اکابر  !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

بمقام:مسجدِ اختر نزد سندھ بلوچ سوسائٹی گلستانِ جوہر بلاک ۱۲۔

بیان :حضرت اقدس فیروز عبداللہ میمن صاحب دامت برکاتہم

05:08) اللہ تعالیٰ جس کےلیے ہدایت کا فیصلہ فرماتے ہیں اس کاسینہ اسلام کے لیے کھول دیتے ہیں۔۔۔

05:09) سینہ کھلنے کی تین علامات۔۔۔

05:44) ایمان والے اللہ تعالیٰ سے اشد محبت کرتے ہیں۔۔۔

15:53) گمراہی سے بچنے کا ایک ہی راستہ ہے اِتباعِ اکابر۔۔۔

19:44) صراطِ مستقیم اور اتباع ِاکابر تو پھر امر بالمعروف اور نہی عن المنکر،جہاد فی سبیل اللہ،سیاست ِ اسلامیہ کے لئے آزادی کیسے ہو سکتی ہے کہ جیسے دل چاہے عمل کریں حالانکہ یہ کام تو بہت نازک ہیں،یہ تو انبیاءکرامo کیا کرتے تھے،انبیاءکرام کا خاص امتیاز تھا۔یہ کام جب علماء دین کریں گے یا عام مسلمان کریں گے تو کیا اس کے لئے احکامات مقرر نہیں ہوں گے؟یا کہ ہمیں آزادیاں حاصل ہیں؟اگر ہم پابندیٔ شرعی کو توڑیں گے اور آزادی اور من مانی کریں گے تو کیا اس پر میدان ِقیامت میں مواخذہ نہیں ہوگا؟قسم بخدا!دین کے کسی شعبہ میں آزادی ہرگز ہرگز نہیں ہے،جملہ امورِ حیات میں ہم پابندِ شریعت ہیں۔۔۔

20:34) عشاق ِحق کے لئے قوانین ِشریعت سراسر رحمت ِالٰہیہ ہیں مولانا شاہ محمد احمدصاحب پرتاب گڑھی رحمہ اللہ فرماتے ہیں؎ اگر آزاد ہم ہوتے خدا جانے کہاں ہوتے مبارک عاشقوں کے واسطے دستور ہوجانا یہاں دستور کا مطلب دستور ِشریعت،احکامِ شریعت،قوانینِ شریعت ہیں۔اگر اللہ تعالیٰ ہمیں آزاد چھوڑ دیتے،پتا نہیں کہاں ہم لوگ ہلاک ہوجاتے،عشاق ِحق کے لئے قوانینِ شریعت کا ہونا، اللہ تعالیٰ کی بڑی مہربانی ہے۔۔۔

22:39) علمی انہماک کے ساتھ صحبتِ اہل اللہ کا اہتمام نہ ہونا خطرناک ہے آج مصیبت یہ ہے کہ اکابر کی کتابوں کا مطالعہ کرتے ہی نہیں،عرب سے کچھ نئی کتابیں چھپ کر آجاتی ہیں،اسی پر سارا اعتماد ہے،اسی میں دن رات مشغول رہتے ہیں جبکہ اسلاف و اکابر کے علوم و معارف کی طرف التفات نہیں۔

28:30) جی بھر کے دیکھ لو یہ جمالِ جہاں فروز پھر یہ جمالِ نور دِکھایا نہ جائے گا یہ اللہ والے تجلیات ِالٰہیہ ہیں،ایک زمانہ آئے گا پھر تم کیسے دیکھو گے؟تڑپتے رہو گے لیکن دیکھنے نہیں پائو گے۔پھر فرمایا اے حکیم الامت!؎ چاہا خدا نے تو تری محفل کا ہر چراغ جلتا رہے گا یونہی بجھایا نہ جائے گا اللہ والے تو قیامت تک رہیں گے جن کی صحبت سے دوسرے اہل اللہ بنتے رہیں گے لیکن ایسوں کو پہچاننا،ان کی قدر کرنا،یہ نصیب کی بات ہے لیکن یاد رکھو!اہل اللہ جو دنیا میں آتے ہیں وہ بہت زیادہ نہیں ہوتے،آفتاب و ماہتاب جیسے دنیا میں زیادہ نہیں،اہل اللہ کا بھی یہ معاملہ ہے کہ ہمیشہ کم ہوتے ہیں۔

دورانیہ 30:16

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries