عشاء مجلس۲۷         جولائی       ۴ ۲۰۲ء     :توبہ کے آنسوؤں  کی اقسام   !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

بمقام:مسجدِ اختر نزد سندھ بلوچ سوسائٹی گلستانِ جوہر بلاک ۱۲۔

بیان :حضرت اقدس فیروز عبداللہ میمن صاحب دامت برکاتہم

03:23) ہر شخص اللہ والا بن سکتا ہے۔۔

06:10) جتنی چیزیں ہیں سب مٹی کی ہے ایک دن سب ختم ہوجائے گا۔مٹی مٹی میں مل جائے گی۔۔۔بس اللہ کو خوش کرلیں یہی کام آئے گا۔۔

11:01) توبہ کے بارے میں جو مضامین چل رہے ہیں اُس سے آگے بیان ہوا۔۔ وبہ کی یہ تین قسمیں ہوگئیں۔ اب آپ کو اختیار ہے کہ آپ عوام کے زمرے میں رہنا چاہتے ہیں یا خواص میں یا اخص الخواص میں فرسٹ ڈویژن آنا چاہتے ہیں۔ توبہ کے آنسوئوں کی اقسام

19:40) توبہ کے آنسوئوں کی اقسام (۱) مصنوعی گریہ: توبہ کے لیے سرور عالم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک حکم دیا ہے جو اختیاری مضمون نہیں ہے کمپلسری (Compulsory) یعنی لازمی کردیا کہ ’’ابکوا‘‘ روئو تاکہ تم نے جو حرام مزہ گناہوں سے اُڑایا ہے آنکھوں کے آنسوئوں کے ذریعے تمہاری حرام لذتوں کا مال دوبارہ اللہ کی سرکار میں جمع ہوجائے جس طرح چور چوری کا مال تھانہ میں جمع کردے اور وعدہ کرے کہ آیندہ چوری نہیں کروں گا تو سرکار اس کو معاف کردیتی ہے۔ ابکوا امر ہے۔

حضور صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں ابکوا فان لم تبکوا فتباکوا روئو لیکن اگر رونا نہ آئے، کبھی دل میں گناہوں کی وجہ سے سختی آجاتی ہے، یہ گناہ ہمارے دل کی تراوٹ کو چوس لیتے ہیں، دل بے کیف ہوجاتا ہے تو اس وقت کیا تم مایوس ہوجائوگے؟ کیا تم ارحم الراحمین کے بندے نہیں ہو؟ کیا رحمۃ للعالمین کے اُمتی نہیں ہو؟ ہم ایسے خشک دل والوں کو بھی جن کے آنسو نہ نکل سکیں محروم نہیں ہونے دیں گے۔ میں رحمۃ للعالمین ہوں، سید الانبیاء ہوں، پیغمبر ہوں، حق تعالیٰ کا ترجمان ہوں، سفیر ہوں ارحم الراحمین کا، ہر پیغمبر اللہ تعالیٰ کا سفر ہوتا ہے، اور سفیر کی زبان اپنے ملک کے سلطان کی ترجمان ہوتی ہے۔

22:27) توبہ کے آنسوئوں کی اقسام (۱) مصنوعی گریہ: توبہ کے لیے سرور عالم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک حکم دیا ہے جو اختیاری مضمون نہیں ہے کمپلسری (Compulsory) یعنی لازمی کردیا کہ ’’ابکوا‘‘ روئو تاکہ تم نے جو حرام مزہ گناہوں سے اُڑایا ہے آنکھوں کے آنسوئوں کے ذریعے تمہاری حرام لذتوں کا مال دوبارہ اللہ کی سرکار میں جمع ہوجائے جس طرح چور چوری کا مال تھانہ میں جمع کردے اور وعدہ کرے کہ آیندہ چوری نہیں کروں گا تو سرکار اس کو معاف کردیتی ہے۔ ابکوا امر ہے۔

حضور صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں ابکوا فان لم تبکوا فتباکوا روئو لیکن اگر رونا نہ آئے، کبھی دل میں گناہوں کی وجہ سے سختی آجاتی ہے، یہ گناہ ہمارے دل کی تراوٹ کو چوس لیتے ہیں، دل بے کیف ہوجاتا ہے تو اس وقت کیا تم مایوس ہوجائوگے؟ کیا تم ارحم الراحمین کے بندے نہیں ہو؟ کیا رحمۃ للعالمین کے اُمتی نہیں ہو؟ ہم ایسے خشک دل والوں کو بھی جن کے آنسو نہ نکل سکیں محروم نہیں ہونے دیں گے۔ میں رحمۃ للعالمین ہوں، سید الانبیاء ہوں، پیغمبر ہوں، حق تعالیٰ کا ترجمان ہوں، سفیر ہوں ارحم الراحمین کا، ہر پیغمبر اللہ تعالیٰ کا سفر ہوتا ہے، اور سفیر کی زبان اپنے ملک کے سلطان کی ترجمان ہوتی ہے۔

24:21) مکھی کے سر کے برابر آنسو کی فضیلت یعنی کسی بندۂ مومن کی آنکھوں سے بوجہ خشیت الٰہی آنسو نکل آئے خواہ وہ مکھی کے سر کے برابر ہو اور اس کے چہرہ پر تھوڑا سا بھی لگ جائے تو اللہ تعالیٰ اس کو دوزخ کی آگ پر حرام کردیتے ہیں۔ لہٰذا اگر کبھی مکھی کے سر کے برابر بھی آنسو نکل آئے تو اس کو پورے چہرہ پر پھیلالو۔ میں نے بارہا اپنے شیخ شاہ عبدالغنی صاحب پھولپوری رحمۃ اللہ علیہ کو دیکھا کہ ہمیشہ آنسوئوں کو ہتھیلی سے ملا اور پھر پورے چہرہ اور داڑھی پر پھیرلیا

27:00) تنہائی میں زمین پر گرنے والے آنسو:

30:12) اللہ تعالی کی محبت کا بہترین نسخہ۔۔

31:22) شکر کی چار صورتیں۔۔

35:49) اب یہاں سے شیخ سے متعلق مضامین آگے مزید بیان ہوئے۔۔

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries