عشاء  مجلس۲۸         جولائی       ۴ ۲۰۲ء     :اللہ تعالیٰ کی نافرمانی کا وبال     !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

بمقام:مسجدِ اختر نزد سندھ بلوچ سوسائٹی گلستانِ جوہر بلاک ۱۲۔

بیان :حضرت اقدس فیروز عبداللہ میمن صاحب دامت برکاتہم

03:01) نماز کو سنت کے مطابق ادا کرنا ہاتھ کسطرح باندھنے ہیں

06:24) وسوسوں کا بھی علاج کرائیں ورنہ پریشان رہیں گے۔۔۔

10:44) وسوسے کا علاج کیا ہے؟

13:16) کلمے پر موت کا مطلب کیا ہے؟

17:41) توبہ سے متعلق مضامین روز بیان ہورہے ہیں دیکھئے! رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وسلم کے کلام کی کیا بلاغت ہے کہ جتنا مشرق میں جاؤ مغرب دور ہوتا جائے گا اور جتنا مغرب میں جاؤ مشرق دور ہوتا جائے گا۔ مشرق اور مغرب کا فاصلہ اﷲ کے رسول صلی اﷲ علیہ وسلم نے کیوں مانگا؟ تاکہ گناہ کرنا محال ہوجائے چونکہ مشرق اور مغرب کا ملنا محال ہے اس لیے آپ صلی اﷲ علیہ وسلم نے یہی مانگا کہ خطاؤں کو ہمارے لیے محال کردیجیے، ایسا ایمان دے دیجیے کہ جان دینا آسان ہوجائے آپ کو ناراض کرنا ناممکن ہوجائے۔ جب زلیخا نے حضرت یوسف علیہ السلام کو دھمکی دی کہ اگر میرے ساتھ گناہ نہ کرو گے تو تمہیں جیل خانہ میں ڈلوادوں گی تو حضرت یوسف علیہ السلام کے مقامِ نبوت نے اعلان کیا : رَبِّ السِّجْنُ اَحَبُّ اِلَيَّ مِمَّا يَدْعُوْنَنِيْٓ اِلَيْہِ

19:49) اولاد کو موبائل دے کر ہم خود برباد کررہے ہیں۔۔

23:44) اے میرے رب! قیدخانہ مجھے زیادہ عزیز ہے اس بات سے کہ میں گناہ کروں ۔تو جب زلیخا نے گناہ کی دعوت دی تو حضرت یوسف علیہ السلام کی جانِ نبوت نے وہاں بیٹھ کر دعا نہیں کی بلکہ وہاں سے فوراً بھاگے۔ اس لیے گناہ سے فوراً بھاگو۔ گناہ سے بھاگنا نبی کی سنت ہے ۔ اپنے تقویٰ پر ناز نہ کرو ورنہ بڑے بڑے متقیوں کا منہ شیطان کالا کردیتا ہے۔ گناہ سے اتنا دور بھاگ جاؤ کہ اس کے دائرۂ کشش سے نکل جاؤ، پھر اﷲ سے رجوع کرو۔ توبہ کرو اور مدد مانگو، گناہ کے دائرۂ کشش میں نہ رہو ورنہ گناہ پھر کھینچ لے گا۔ بس گناہ سے توبہ کرو اور گناہوں کو زہر قاتل سمجھو، جیسے زہر قتل کردیتا ہے ویسے ہی گناہ تمہارے ایمان کو قتل کردے گا۔

30:16) گناہ سے بچنے کا سب سے بڑا انعام یہ ہے کہ اﷲ اپنا ولی بنالیتا ہے ورنہ ہزاروں تہجد، اشراق، اوّابین نفلوں پر نفلیں، رات بھر تلاوت کا نور ایک گناہ تباہ کردیتا ہے۔ بس اﷲ کو راضی کرو، قیامت کے دن اﷲ ہی کام آئے گا، یہ حسین کام نہیں آئیں گے، حسین مرد ہو یا عورت کچھ دن میں ان پر بڑھاپا آئے گا یا نہیں؟ کیا یہ ہمیشہ حسین رہیں گے ؟آج سولہ سال کی جو لڑکی پاگل کررہی ہے یہ بڈھی ہونے کے بعد ایسے ہی پاگل کرے گی؟ اسی طرح اگر لڑکے کا حسن کسی کو پاگل کررہا ہے تو جب یہ اسّی برس کا ہوجائے گا، کمر جھک جائے گی، بارہ نمبر کا چشمہ لگ جائے گا تب کیا کرو گے اور کہاں جاؤگے؟ اﷲ سے ڈرو، جہنم کا پیٹ بھرنے کا سامان نہ کرو، جس کو جوانی میں آج پاگل کی طرح دیکھ رہے ہو لیکن اس کے بڑھاپے میں کیا کرتے ہو

31:39) میر کا معشوق جب بڈّھا ہوا بھاگ نکلے میر بڈّھے حسن سے خدا کے لیے منہ کالا کرنے والے اعمال سے بچو، بہت بچو، بہت بچو۔ ان سے عزت نہیں ملتی، خود معشوق یا معشوقہ کی نظر میں آدمی ذلیل ہوجاتا ہے چاہے کتنی بڑی ڈاڑھی ہو اور سفید بھی ہو۔ وہ بھی کہتے ہیں کہ بایزید بسطامی کی شکل میں یہ ننگ یزید کہاں سے آگیا۔ گناہوں میں عزت نہیں ہے، ذلت ہی ذلت ہے اور پریشانی ہی پریشانی ہے۔

35:26) اللہ تعالیٰ کی نافرمانی کا وبال جس سے اللہ ناراض ہو، واللہ! وہ چین نہیں پاسکتا،میں کتنی قسمیں کھائوں۔ جس سے اللہ ناراض ہوتا ہے، اس کو چین نہیں مل سکتا، چین کا خواب بھی نظر نہیں آئے گا، اور جس کے دل پر ان کے کرم کی نظر پڑجائے وہ دل بادشاہوں سے زیادہ مست اور چین سے رہتا ہے اور جس سے اللہ کی نظر بدل جائے وہ جہاں بھی جائے گا پریشان رہے گا ؎ نگاہِ اقرباء بدلی مزاجِ دوستاں بدلا نظر اک ان کی کیا بدلی کہ کل سارا جہاں بد

لا 36:13) جب اللہ کی نظر بدل جاتی ہے تو بیوی کی نظر بھی بدل جاتی ہے، بچوں کی نظر بھی بدل جاتی ہے، جانور پالا ہے تو وہ بھی سرکش ہوجائے گا، سارے جہان سے پتھر اور گالیاں ملیں گی، سارے جہان سے ذلت و خواری ملے گی، ہر طرف سے کتے بھونکیں گے، ہر طرف سے عذاب بارش کی طرح برسے گا۔

40:09) والدین کے حقوق پر نصیحت۔۔

50:39) مردوں کا اپنی بیوی کے علاوہ غیر عورتوں کو دیکھنا حرام ہے، اسی طرح عورتیں ٹیلی ویژن پر کرکٹ میچ دیکھ رہی ہیں، محمد علی کلے کی باکسنگ دیکھ رہی ہیں اور بعضوں کی ران بھی کھلی ہوتی ہے اور ٹانگ بھی کھلی ہوتی ہے بلکہ خالی لنگوٹ والوں کی کُشتیاں بھی عورتیں دیکھ رہی ہیں۔ اللہ اپنے غضب سے بچائے، کتنی بڑی گناہ کی بات ہے، آج ٹیلی ویژن کی خباثت سے گھروں میں اخلاق خراب ہو رہے ہیں، بھائی بہن کے اخلاق خراب ہو رہے ہیں،وہیں بیٹی بھی بیٹھی ہے ابّا بھی بیٹھے ہیں اور نہایت بے ہودہ فلمیں دیکھ رہے ہیں، یہ کیا ہے؟ اللہ کی رحمت ہے کہ ہم بچے ہوئے ہیں ورنہ کسی وقت بھی جو عذاب آجائے کم ہے، ہمارے گناہ اتنے زیادہ بڑھتے جارہے ہیں۔

دورانیہ 1:00:39

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries