فجر مجلس۲۹         جولائی       ۴ ۲۰۲ء     :  مدارس اور اساتذہ کے لئے کرنے کے تین کام      !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

بمقام:مسجدِ اختر نزد سندھ بلوچ سوسائٹی گلستانِ جوہر بلاک ۱۲۔

بیان :حضرت اقدس فیروز عبداللہ میمن صاحب دامت برکاتہم

04:24) صراطِ مستقیم اور اتباع ِاکابر اللہ حاصل ہونا چاہئے کہ نہیں؟اس لئے اہلِ مدارس کا مقصد یہ ہو کہ ہم ایسے عالم دین ہونا چاہتے ہیں جس کو اللہ مل جائے،جیسے کہ مولانا شمس الحق فریدپوری رحمہ اللہ تھے،مفتی محمد شفیع صاحب رحمہ اللہ تھے،عالم بھی تھے، اللہ والے بھی تھے،مولانا تھانوی رحمہ اللہ عالم بھی تھے، اللہ والے بھی تھے،مولانا گنگوہی رحمہ اللہ عالم بھی تھے اللہ والے بھی تھے۔اسی طرح ہمارے جتنے اکابر ِ دیوبند تھے سب عالم بھی تھے اور اللہ والے بھی تھے،دارالعلوم دیوبند میں ایک زمانہ ایسا تھاکہ دربان سے لے کر مہتمم تک ہر شخص صاحب ِ نسبت ولی اللہ تھا،تو ہمیں یہی چاہئے کہ نہیں؟اگر اللہ تعالیٰ خوش ہیں تو مقصد حاصل ہے،وہ اگر ناراض ہیں تو سب کچھ برباد ہے۔۔۔

04:25) دینی مدارس کے اساتذہ اور طلبہ کے لئے کرنے کے تین کام اگر یہ ہمارے طلبہ کرام اور مدرسے کے اساتذہ ٔ کرام تین ہی کام کرلیں کہ (۱) گناہ نہ کریں(۲)اہل اللہ کے ساتھ تعلق رکھیں(۳)اکابر کے طریق پر جینا اور مرنا رکھیں،پھر تو ان لوگوں کا بادشاہوں سے بڑھ کر مقام ہے۔کوئی پوچھے نہ پوچھے ان کو تخت و تاج سے بڑھ کر اونچا مقام حاصل ہے۔۔۔

08:55) اچھا اب دعا کیجئے کہ اللہ تعالیٰ عمل کی توفیق عطا فرمائے۔اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ وَّ عَلٰی اٰلِہٖ وَ صَحْبِہٖ اَجْمَعِیْنَ اے اللہ! اس بیان کو اپنی رحمت سے قبول فرما، اے اللہ!ہم سب کو اولیائے صدیقین میں شامل فرما،اکابر ِدین کے وارثین کاملین اپنے کرم سے بنا دے،تقویٰ کی زندگی عطا فرما،ہر گناہ سے حفاظت عنایت فرما اور رورو کر آپ کو خوش کرنے کی توفیق عطا فرما اور اپنے اکابر کے طریق پر جینا مرنا نصیب فرما۔ اے اللہ! اکابر ِ دین کی عظمت و محبت ہمارے قلوب میں عنایت فرما دیجئے اور اکابر ِ دین کے اتباع کی توفیقات سے ہمیں نوازش فرمادیجئے۔اے اللہ!ہم سب کو عافیت ِظاہری و باطنی عطا فرما دیجئے،صحت ِ ظاہری و باطنی سے نوازش فرمادیجئے،اے اللہ !ہم سب کو،ہمارے گھر والوں کو،ہمارے بچوں کو،ہمارے خویش و اقارب،دوستوں کو اور ان کے گھر والوں کو، ان کے بچوں کو اپنا بنالیجیے اور عافیت ِ دارین سے نوازش فرمادیجئے۔۔۔

17:08) اے اللہ!جس کو جس گناہ کی عادت ہے،اس گناہ سے آپ چھٹکارا عنایت فرمادیجئے۔اے اللہ!اپنی محبت، اپنی معرفت ہمیں عنایت فرمادیجئے،آپﷺ کی محبت،معرفت اور عظمت سے ہمیں نوازش فرمادیجئے،اتباع ِ شریعت و اتباع ِ سنت والی زندگی ہمیں عنایت فرمادیجئے۔نفس کے مکائد سے ہماری حفاظت فرمائیے،ہرلمحہ،ہرقدم دستگیری فرمائیے۔وہ جماعت،وہ زمرہ کہ تاقیامت جن کے ساتھ آپ کی دستگیری ہر حال میں شامل رہے گی،اے اللہ!ان حضرات کے ساتھ ہمیں قبول فرمائیے۔

ضالّین مضلّین سے ہم سب کو،پوری امت ِ مسلمہ کو بچائیے اور ہمارے ملک پر اور تمام عالمِ اسلام پر اے اللہ!اپنے کرم کی بارش فرما دیجئے، عافیت ہی عافیت عطا فرمادیجئے،اور یہ ایک جو مصیبت کورونا وائرس پوری دنیا میں پھیلی ہوئی ہے،اے اللہ!اس مصیبت سے نجات عطا فرمادیجئے،اے اللہ!جو لوگ ہمارے دوستوں اور رشتہ داروں میں مریض ہوگئے ہیں،پوری دنیا میں جہاں بھی مسلمان اس مصیبت اور بیماری میں مبتلا ہیں،اے اللہ!اپنے کرم سے شفا عنایت فرمادیجئے،علاج معالجہ کا بہتر سے بہتر انتظامِ کامل فرمادیجئے۔۔۔

 

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries