عشاء  مجلس۳۱         جولائی       ۴ ۲۰۲ء     :  اللہ تعالیٰ نہ  مانگنے والوں  سے ناراض ہوتے ہیں          

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

بمقام:مسجدِ اختر نزد سندھ بلوچ سوسائٹی گلستانِ جوہر بلاک ۱۲۔

بیان :حضرت اقدس فیروز عبداللہ میمن صاحب دامت برکاتہم مجھ سے مانگو میں تمہاری دعا ؤں کو قبول کروں گااور حضور صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم نے فرمایا: مَنْ لَّمْ یَسْئَلِ اللہَ یَغْضَبْ عَلَیْہِ (سننُ الترمذی:کتابُ الدعوات)

جو اﷲ تعالیٰ سے نہیں مانگتا اﷲ اس سے ناراض ہوتا ہے۔ اس لیے خوب مانگو، بغیر مانگے نعمتوں کا انتظار نہ کرو جیسے کو ئی کریم کہے کہ میری کھڑکی کو کھٹکھٹاؤتو میں عطا کروں گا ۔ پھر اگر کوئی نہیں کھٹکھٹاتا تو یہ نعمت کی ناقدری ہے اور کریم سے استغناء ہے پھر محروم رہے تو کیا تعجب ہے اور اس اعتبار سے ایک مثال اﷲتعالیٰ نے ابھی دل میں عطا فرمائی کہ جیسے اس زمانہ میں کارڈ ملتا ہے کہ بینک میں ڈالو اور پیسہ لے لو ایسے ہی دعا کا کارڈ ڈالو اور قبولیت کا پیسہ لے لو۔

اور یہ بھی نہ سوچو کہ ہم تو بہت گنہگار ہیں، ہماری دعا کیسے قبول ہوگی۔ بس ایک بار دل سے خوب توبہ کرکے پھر گناہوں کو یاد بھی نہ کرو کہ ہمارا پالا ارحم الراحمین سے ہے،اس کی رحمت سے امید رکھو، گناہوں کو اور گناہوں کی تباہ کاریوں کو یاد نہ کرو

دورانیہ 43:54

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries