فجر  ۲۔          اگست      ۴ ۲۰۲ء     :  صحبت اہل اللہ کی اہمیت !          

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

بمقام:مسجدِ اختر نزد سندھ بلوچ سوسائٹی گلستانِ جوہر بلاک ۱۲۔

بیان :حضرت اقدس فیروز عبداللہ میمن صاحب دامت برکاتہم

03:51) امتحان کے دن پرچے کی آسانی کے لیے ایک وظیفہ یاعلیم

150 مرتبہ اول آخر درود شریف پرھ لیں۔۔۔

03:52) حضرت تھانوی رحمہ اللہ کاحضرت حاجی صاحب رحمہ اللہ سے تعلق سے متعلق ملفوظ۔۔۔

07:25) اللہ والوں کی صحبت کتنی ضروری ہے؟۔۔۔

10:40) علماء اور طلباء کا حُلیا کیسا ہونا چاہیے؟۔۔۔

12:08) صحبت اہل اللہ کی اہمیت: احقر عرض کرتا ہے کہ عام حضرت کُوْنُوْا مَعَ الصّٰدِقِیْنَ پر عمل کرتے ہیں لیکن ان صادقین متقین کاملین کی صحبت سے نفع پورا نہیں پاسکے کیونکہ ان کی طرف سے صدق میں کمی تھی۔ حضراتِ صادقین تو قیامت تک حق تعالیٰ شانہٗ پیدا فرماتے رہیں گے اور ہر دور اور ہر صدی میں جماعت کی جماعت صادقین کا وجود اس آیت کے صدق کے لئے عقلاً ضروری ہے ورنہ یہ لازم آئے گا کہ حق تعالیٰ نے ہم کو صادقین کی صحبت میں بیٹھنے کا حکم دیا اور صادقین کو دنیا سے اٹھالیا اور قرآن قیامت تک کے لئے نازل ہوا ہے لہٰذا تاابد عاشقانِ حق کا دنیا میں وجود ضروری ہوا۔ البتہ ہماری طرف سے بھی ان صادقین کے پاس رہنے میں صدق ضروری ہو۔ یعنی یہ حضرات افادہ میں مخلص اور صادق ہوں اور ہم استفادہ میں مخلص اور صادق ہوں پھر نفع میں کوئی چیز مانع نہیں ؎ انہیں کو وہ ملتے ہیں جن کو طلب ہے وہی ڈھونڈتے ہیں جو ہیں پانے والے

20:38) اُن سے ملنے کی ہے یہی اک راہ ملنے والوں سے راہ پیدا کر مجھے سہل ہوگئیں منزلیں کہ ہوا کے رُخ بھی بدل گئے ترا ہاتھ ہاتھ میں آلگا تو چراغ راہ کے جل گئے حضرت مرشدی شاہ عبدالغنی رحمۃاﷲ علیہ فرمایا کرتے تھے کہ حکیم اختر! شیخ کامل متبع سنت وشریعت کے فیض سے اللہ تعالیٰ کا راستہ نہ صرف یہ کہ آسان ہوجاتا ہے بلکہ لذیذ تر بھی ہوجاتا ہے۔

21:44) ؎چنانچہ خواجہ صاحب رحمۃ اﷲ علیہ فرماتے ہیں کہ ہم نے تھانہ بھون سے کیا پایا ؎ نقشِ بُتاں مٹایا دکھایا جمالِ حق آنکھوں کو آنکھیں دل کو مرے دل بنا دیا مجذوب در سے جاتا ہے دامن بھرے ہوئے صد شکر حق نے آپ کا سائل بنا دیا

26:44) علامہ سید سلیمان ندوی رحمۃاﷲ علیہ جو پہلے تصوف کی طرف التفات بھی نہ کرتے تھے۔ چند روز حکیم الامت تھانوی رحمۃ اﷲ علیہ کی مجلس تھانہ بھون کا لطف چکھنے کے بعد یوں بزمانِ حال وبزبان قال گویا ہوئے ؎ جانے کس انداز میں تقریر کی پھر نہ پیدا شبئہ باطلِ ہوا آج ہی پایا مزہ قرآن کا جیسے قرآں آج ہی نازل ہوا چھوڑ کر تدریس و درس و مدرسہ شیخ بھی رندوں میں اب شامل ہوا

28:08) مجلسِ ذکر۔۔۔

36:32) حضرت والا رحمہ اللہ فرمایا کرتے تھے کہ جیسا ہمارا ظاہر ہے کیا ایسا ہمارا باطن بھی ہے؟۔۔۔

دورانیہ 36:20

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries