عشاء   ۲۔          اگست      ۴ ۲۰۲ء     :  اللہ تعالیٰ کی معافی کا لا محدود سمندر  !          

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

بمقام:مسجدِ اختر نزد سندھ بلوچ سوسائٹی گلستانِ جوہر بلاک ۱۲۔

بیان :حضرت اقدس فیروز عبداللہ میمن صاحب دامت برکاتہم

04:52) اصل بات ہے ماننے کی ۔۔۔اللہ تعالیٰ کے راستے میں تکلیف اُٹھانہ اور والذين جاهدواکے چار مجاہدے کرنا یہ مشکل ہے۔۔۔

04:53) صبر سے صدیقین کی آخری سرحد ملتی ہے۔۔۔

08:41) صبر کی تین تعریفیں۔۔۔

19:11) بڑھ کے مقدر آزما سر بھی ہے سنگِ در بھی ہے اسی لیے حضور صلی اﷲ علیہ وسلم ارشاد فرماتے ہیں کہ یَا مَنْ لَّاتَضُرُّہُ الذُّنُوْبُ وَلَا تَنْقُصُہُ الْمَغْفِرَۃُ فَاغْفِرْلِیْ مَا لَا یَضُرُّکَ وَھَبْ لِیْ مَالَا یَنْقُصُکَ پکارنے کا کیا پیارا انداز ہے اور پکارنے والا بھی کیسا پیارا ہے اور جس کو پکارا جارہا ہے وہ بھی کیسا پیارا ہے کہ پیاروں کا پیارا ہے۔

23:00) اے وہ ذات !جو اپنی ذات وصفات میں غیر محدود ہے، اس لیے ہمارے گناہ آپ کو کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتے کیونکہ نقصان ہمیشہ محدود میں ہوتا ہے، غیر محدود میں نقصان نہیں ہوتا اور ہمارے گناہ خواہ کتنی ہی اکثریت میں ہوں محدود ہیں کیونکہ ان پر عدد کا اطلاق ہوسکتا ہے اور جس چیز پر عدد کا اطلاق ہوجائے وہ معدودہے اور ہر معدود، محدود ہے اور غیر محدود، معدود نہیں ہوسکتا، کیونکہ اس پر عدد کا اطلاق اور فٹنگ نہیں ہوسکتی۔

24:02) وَلَا تَنْقُصُہُ الْمَغْفِرَۃُ اوراے وہ ذات! جو ہمارے گناہوں کی محدود اکثریت کو اگر معاف فرمادے تو اس کے غیر محدود خزانۂ مغفرت میں کوئی کمی نہیں آسکتی اور’’ لا‘‘ داخل ہونا دلیل ہے کہ مغفرت لامحدود ہے، یہاں بھی عدد فٹ نہیں ہوسکتاکیونکہ کمی اور نقصان مستلزم ہے عدد کو اور معدود مستلزم ہے محدود کو جیسے اگر کسی جھیل میں نو کروڑ ٹن پانی ہے اور اس میں سے دس ہزار ٹن پانی نکال لیا تو کہتے ہیں کہ جھیل میں پانی کم ہوگیا۔

28:29) وَفِي السَّمَاۗءِ رِزْقُكُمْ وَمَا تُوْعَدُوْنَ۝۲۲ (سورۃُ الذاریات: اٰیۃ ۲۲) تمہارا رزق آسمانوں میں ہے ۔ تو چونکہ اﷲتعالیٰ کی ہر صفت غیر محدود ہے اور ہماری ہر صفت محدود ہے اسی لیے سرورِ عالم صلی اﷲ علیہ وسلم اﷲ تعالیٰ سے عرض کرتے ہیں فَاغْفِرْلِیْ مَا لَا یَضُرُّکَ اے اﷲ! ہمارے گناہ اگرچہ کثیر ہیں لیکن محدود ہیں اور آپ کی ذات غیر محدودہے۔ پس ہمارے گناہوں کی محدود اکثریت آپ کی غیر محدود ذات کو کوئی نقصان نہیں پہنچاسکتی لہٰذا ہمارے ان گناہوں کو بخش دیجئے جو آپ کو نقصان پہنچانے کی قدرت نہیں رکھتے۔ وَھَبْ لِیْ مَا لَا یَنْقُصُکَ اور ہمیں اپنی وہ مغفرت بخش دیجئے جو غیر محدود ہے اور ہمارے محدود گناہوں کو بخشنے سے جس میں کوئی کمی نہیں آتی۔

31:08) یہ کرم ہے اُن کا اخترؔ جو پڑا ہے ان کے در پر کوئی زخم ہے جگر پر غمِ شام ہے سَحَر پر

مری زندگی کا منظر ذرا دیکھنا سنبھل کر مرا غم خوشی سے بہتر مرا خار گل سے خوشتر

مری شب قمر سے انور غمِ دل ہے دل کا رہبر غمِ رہنما کا منظر ذرا دیکھنا سنبھل کر

36:20) آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کی سنتوں کی اِتباع کی فضیلت اور روز مرہ کی سنتیں ۔۔۔

49:14) حیّا اور پردے سے متعلق خواتین کے لیے خاص نصیحتیں۔۔۔

55:10) دُعا کی پرچیاں۔۔۔

دورانیہ 53:58

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries