اتوار مرکزی مجلس۴۔          اگست      ۴ ۲۰۲ء     : مخلوق کی محتاجی سے بچنے کا ایک وظیفہ      !          

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

بمقام:مسجدِ اختر نزد سندھ بلوچ سوسائٹی گلستانِ جوہر بلاک ۱۲۔

بیان :حضرت اقدس فیروز عبداللہ میمن صاحب دامت برکاتہم

15:08) بیان سے پہلے اشعار کی مجلس ہوئی۔۔

24:13) کتاب سے تعلیم

26:17) بیان کا آغاز ہوا۔۔

29:55) ایک ہے خاموش تبلیغ جو دلوں میں آگ لگادیتی ہے۔۔

32:01) جو تواضع سے رہتاہے انتقام نہیں لیتا اپنا حق چھوڑ دیتا ہے الخہ۔۔

44:25) سب سے زیادہ بے وفا مال ہے

47:53) ضور صلی اللہ علیہ وسلم دعافرماتے ہیں : اَللّٰھُمَّ اٰتِ نَفْسِیْ تَقْوٰھَاوَزَکِّھَا اَنْتَ خَیْرُ مَنْ زَکّٰھَا اَنْتَ وَلِیُّھَا وَ مَوْلٰھَا اے اللہ میرے نفس کو اس کا تقویٰ اور پرہیزگاری دے دے اور اس کو پاک کردے کہ تو ہی سب سے بہتر پاک کرنے والا ہے، تو ہی اس کا مالک ہے اور تو ہی اس کا مولیٰ ہے۔

58:28) مخلوق کی محتاجی سے بچنے کا ایک وظیفہ ارشاد فرمایا کہ کیا آپ لوگ یہ چاہتے ہیں کہ کسی کے محتاج نہ ہوں یا مخلوق کا محتاج ہونا پسند کرتے ہیں؟کیا آپ یہ چاہتے ہیں کہ اللہ ہمیں اتنا دے کہ ہم دوسروں کو بھی کھلائیں

01:05:18) اچھے اخلاق کےلیے چار نصیحتیں۔۔

01:10:49) تو ہر انسان کی فطرت ہے کہ وہ چاہتا ہے کہ میں کسی کا محتاج نہ رہوں اور یہ بھی چاہتا ہے کہ خدا ہمیں اتنا دے کہ دوسروں کو بھی کھلائیں۔ تو اگر آپ لوگ یہ چاہتے ہیں تو آپ(اپنے شیخ سے پوچھ کر)یہ وظیفہ پڑھا کیجئے:یَا ذَا الْجَلَالِ وَالْاِکْرَامِ آپ کہیں گے کہ ’’یا ذاالجلال والاکرام‘‘ پڑھنے سے رزق میں اضافہ کا کیا تعلق ہے؟ اب اس کی تفسیر سن لیں ان شاء اللہ! آپ کو مزہ آجائے گا۔ علامہ آلوسی رحمہ اللہ نے تفسیر روح المعانی میں اس کی تفسیر کی ہے:

01:11:13) ’یا ذاالجلال‘‘ معنی اللہ سارے عالم سے بے نیاز ہے، اسے پڑھنے کی برکت سے اللہ تعالیٰ اپنے علاوہ آپ کو کسی مخلوق کا محتاج نہیں ہونےدے گا۔

01:15:30) تو اللہ تعالیٰ نے بندوں کے اس اشکال کو دور کردیا کہ میں صاحب الاستغناء المطلق تو ہوں مگر تمہارےدکھ درد سے مستغنی نہیں ہوں، میں صاحب الفیض العام بھی ہوں، میرا فیض عام ہے۔اس نام کی برکت سے اﷲ ہم کو آپ کو اتنا دے گا کہ ہم دوسروں کو بھی دیں گے۔

01:18:01) اور اگر اس کو پڑھ کر ہاتھوں پر پھونک کر اپنے چہرے پر مَل لیجیے تو آپ کے چہرے پر ایک عظمت، ایک عزت اور ایک جلال رہے گا، دوسرا آپ کو ستا نہیں سکے گا، کسی کی ہمت نہیں ہوگی کہ آپ سے آنکھ ملائے، اللہ آپ کے چہرے پر اپنی جلالت ِشان ڈال دے گا۔

01:18:13) ترمذی شریف کی روایت ہے : ((اَلِظُّوْا بِیَا ذَا الْجَلَالِ وَالْاِکْرَامِ)) حضورﷺ کا حکم ہے کہ اے میری اُمت کے لوگو!یا ذاالجلال والاکرام پڑھا کرو۔ یہ نبیu کا بتایا ہوا وظیفہ ہے۔ کیوں جناب! کیا نبی کا وظیفہ پیروں کے وظیفہ سے اعلیٰ نہیں ہوتا؟

01:28:34) بیوی بچے قابو میں نہیں آرہے ہوں سب کے لیے یہ وظیفہ بتاتا ہوں، اس کی برکت سے ان شاء اللہ سب مہربان ہوجائیں گے۔ ہر نماز کے بعد سات مرتبہ یہ وظیفہ پڑھ لیجئے یَا سُبُّوْحُ یَاقُدُّوْسُ یَاغَفُوْرُ یَا وَدُوْدُاور اللہ تعالیٰ سے دعا کریںکہ یا اللہ! اپنے ان چار ناموں کی برکت سے میری بیوی کو، میرے بچوں کو..ان چار ناموں کو سات مرتبہ پانی پر دم کر کے پی لو اور بیوی بچوں کو بھی پلادو، ان شاء اللہ سارا گھر جنت کا نمونہ بن جائے گا، لڑائی جھگڑے غصّہ کی بیماری سب ختم ہوجائے گی۔

دورانیہ 1:28:41

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries