عشاء مجلس۵۔          اگست      ۴ ۲۰۲ء     : تین قسم کے توبہ        !          

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

بمقام:مسجدِ اختر نزد سندھ بلوچ سوسائٹی گلستانِ جوہر بلاک ۱۲۔

بیان :حضرت اقدس فیروز عبداللہ میمن صاحب دامت برکاتہم

02:34) بیان کا آغاز ہوا۔۔

03:56) اپنے سے بدگمانی دوسروں سے خوش گمانی۔۔

15:27) حیاء گئی تو جو چاہے کرلے کم ہے۔۔۔

18:21) بچوں کی تربیت بچپن سے کریں تو یہ اللہ والے بن کر دنیا میں غلغلہ مچادیں گے۔۔

20:19) کھلم کھلا گناہ معافی کے قابل نہیں اب ہمیں معلوم ہے کہ کھلم کھلا گناہ کیا ہے؟

25:31) چین سکون اطمینان اللہ تعالی کی فرمابنرداری میں ہے۔۔

32:31) آج مدارس کو دہشت گرد کہتے ہیں دہشت گرد کون ہیں سب کو پتا ہے ۔۔مدارس اسلام کے قلعہ ہیں۔۔

35:01) مشکل کے وقت کی سنت اناللہ وانا الیہ راجعون ہے.آج بجلی گئی تو گالیاں کے الیکٹرک کی گاڑیوں کو جلانا دفتر پر حملہ کرنا الخہ۔۔۔

39:40) دین نام ہے اللہ تعالی ہم سے ناراض نہ ہوں اور ہماری ذات سے چینوٹی کو بھی تکلیف نہ پہنچے

42:07) اللہ سے ڈرو گناہ نہ کرو چار سو سے زیادہ اللہ تعالی نے فرمایا آج یہی ڈر نہیں جس کی وجہ سے لوگوں کی املاک پر قبضہ کرتے ہیں۔۔ 43:55) تقوی کے انعامات۔۔۔

45:38) پانچ شعبے ہیں۔۔

50:18) والدین اور بڑوں کی ڈانٹ کو اپنے لیے پیار سمجھیں۔۔۔

50:47) تین قسم کی توبہ ہیں۔۔ توبہ کی پہلی قسم توبہ کی پہلی قسم کا نام ہے۔ اَلرَّجُوْعُ مِنَ الْمَعْصِیَۃِ اِلَی الطَّاعَۃِ توبۂ عوام یہ ہے کہ گناہ چھوڑدے اور اللہ کی فرماںبرداری میں لگ جائے۔

54:48) توبہ کی دوسری قسم اس کے بعد توبۃ الخواص ہے۔ وہ کیا ہے اَلرُّجُوْعُ مِنَ الْغَفْلَۃِ اِلَی الذِّکْرِ یعنی فرمانبردار تو پہلے ہی تھے مگر اپنے شیخ کا بتایا ہوا ذکر وتلات سب بھول گئے تھے لیکن پھر چونکے اور دوبارہ اللہ کو یاد کرنا شروع کردیا۔ ذکر کی قضا نہیں ہے ندامت کافی ہے۔ ذکر چھوٹ گیا تو اب پھر شروع کردو، اللہ کی یاد سے پھر جان میں جان آجائے گی

55:45) توبہ کی تیسری قسم آخر میں سب سے پیارا درجہ اخص الخواص کا ہے جن کو اولیائے صدیقین کہتے ہیں۔ تو اخص الخواص کی توبہ کیا ہے؛ {الرجوع من الغیبۃ الی الحضور} جو ایک لمحہ اپنے دل کو اللہ سے غائب نہ ہونے دے، ہر وقت قلب کو اللہ کے سامنے رکھے۔ جب اِدھر اُدھر ہو فوراً ٹھیک کرلے۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries