مرکزی بیان ۸۔          اگست      ۴ ۲۰۲ء     :گناہوں کےچھوڑنے پر درد بھرا بیان     !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

بمقام:مسجدِ اختر نزد سندھ بلوچ سوسائٹی گلستانِ جوہر بلاک ۱۲۔

بیان :حضرت اقدس فیروز عبداللہ میمن صاحب دامت برکاتہم

05:33) بیان سے پہلے تصویر سے متعلق اعلان اور دارالعلوم کراچی کے نئے فتویٰ کا تذکرہ۔۔۔

05:34) سارے گناہوں کی وجہ ہے اللہ تعالیٰ سے نہ ڈرنا۔۔۔

09:19) ہمیں جتنی جسمانی صحت کی فکر ہے کیا اتنی روحانی صحت کی بھی فکر ہے؟۔۔۔

10:33) خطبہ۔۔۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ وَکَفٰی وَسَلاَمٌ عَلیٰ عِبَادِہٖ الَّذِیْنَ اصْطَفٰی اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ۔ بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ۔ ہُوَ الَّذِیْ اَنْزَلَ السَّکِیْنَۃَ فِیْ قُلُوْبِ الْمُؤْمِنِیْنَ لِیَزْدَادُوْآ اِیْمَانًا مَّعَ اِیْمَانِہِمْ۔

11:49) ماں باپ کو ستانے کی وجہ بھی اللہ تعالیٰ کا خوف نہ ہونا ہے۔۔۔

15:14) اشرف التفسیر جلد2۔۔۔اللہ والوں پر شیطان کا قابو نہیں۔۔۔

21:56) حضرت سفیان ثوری رحمۃ اللہ علیہ کی نصیحت حضرت سفیان ثوری رحمۃ اللہ علیہ سے کسی نے عرض کیا کہ مجھے کوئی نصیحت کردیجئے مگر بہت مختصر سی نصیحت۔ تو آپ نے فرمایا: {اِعْمَلْ لِلدُّنْیَا بِقَدْرِ مَقَامِکَ فِیْہَا وَاعْمَلْ لِلآخِرَۃِ بِقَدْرِ مَقَامِکَ فِیْہَا} دنیا کے لیے اتنی محنت کرو جتنا دنیا میں رہنا ہے اور آخرت کے لیے اتنی محنت کرو جتنا آخرت میں رہنا ہے اور سب کو معلوم ہے کہ دنیا سے جانے کے بعد کوئی واپس نہیں آتا۔ آخرت میں ہمیشہ رہنا ہے۔ جہاں ہمیشہ رہنا ہے وہاں کے لیے اتنی ہی عظیم الشان محنت کرو اور دنیا کا قیام عارضی ہے یہاں کے لیے زیادہ محنت کرنا بے وقوفی ہے۔ یہ کسی جامع نصیحت ہے۔ بس اس کو یاد کرلو اور دل میں بٹھالو۔

30:58) حضور صلی اللہ علیہ وسلم ارشاد فرماتے ہیں: کَفٰی بِالْمَوْتِ وَاعِظًا، موت کی یاد ہدایت کے لیے کافی ہے۔ موت کی یاد بہترین واعظ ہے جس سے بیٹری چارج ہوجائے گی۔

33:16) بوڑھوں کی صحبت میں بیٹھنے سے عقل بڑھتی ہے حضرت شاہ عبد الغنی پھولپوری رحمہ اللہ نے فرمایاکہ بڑے بوڑھوں کی صحبت میں بیٹھنے سے عقل بھی بڑھتی ہے، خصوصاً وہ لوگ جو بچوں کو پڑھاتے ہیں، ہر وقت چھوٹے بچوں کے ساتھ رہتے رہتےان کی عقل بچوں جیسی ہوجاتی ہے، قرآن کریم پڑھانے والے جو حضرات ہر وقت بچوں میں رہتے ہیں ان کے لئے بہت ضروری ہے کہ کچھ دیر کسی بڑے بوڑھے کے پاس بیٹھ جائیں ورنہ آہستہ آہستہ وہ بھی بچے بن جائیں گےکیونکہ جیسی صحبت ہوتی ہے اس کے اثرات پڑتے ہیں۔۔۔

38:18) دن بھر بچوں کے پاس رہنے سےبچوں کے اثرات سے متعلق ایک واقعہ سناتا ہوں۔ایک مرتبہ ایک حافظ جی بچوں کوقرآن کریم پڑھا رہے تھے، تو بچوں نے سوچا کہ آج کسی طرح چھٹی کرنی چاہیے، پڑھتے پڑھتے جی گھبراگیا۔ اب سوچا کہ کیا کرنا چاہئے؟آخریہ ترکیب کی کہ سب لوگ جا کر کہو کہ استاد جی! آج آپ کچھ بیمار معلوم ہوتے ہیں۔ ایک بچہ نے کہا کہ استاد جی آپ کا چہرہ اتراہوا ہے، دوسرا کہتا ہے چہرہ سرخ ہے ،کچھ حرارت تو نہیں ہے، کچھ سر میں درد معلوم ہوتا ہے،آنکھ بھی کچھ لال لال ہے۔ غرض ہر بچہ پوچھ رہا ہے تو حافظ جی نے بھی سوچاکہ معلوم ہوتا ہےکچھ گڑبڑ ہے،چادر اوڑھ کر لیٹ گئے حالانکہ اچھے خاصے تھے، خیریت پوچھتے پوچھتے وہ واقعی بیمار پڑگئے۔تو ضرورت ہوتی ہے کہ بڑے بوڑھوں کی صحبت اختیار کی جائے۔

39:30) تو دوستو! تجربہ کاربڑے بوڑھوں سے فائدہ ہوتا ہے۔ ایسے ہی اللہ والوں کی صحبت سے اور دینی بزرگوں کی صحبت سے بھی دین آسانی سے مل جاتا ہے،حکیم الامت تھانوی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اللہ والوں کی صحبت سے دین تو ملتا ہے ہی، دنیا کی برکت بھی عطا ہوجاتی ہے، دین تو بنتا ہی ہے اللہ تعالیٰ دنیا میں بھی برکت عطا فرمادیتے ہیں ،ان صحبتوں سے کیسے کیسے لوگ اللہ والے بن جاتے ہیں۔

39:53) حضرت تھانوی رحمہ اللہ کی ادب سے متعلق ایک نصیحت۔۔۔

45:20) درد کے لیے بزرگوں کا ایک مجرب عمل۔۔۔

46:46) حضرت والا رحمہ اللہ کی نصیحت۔۔۔اللہ والوں کے پاس جانے سے کیا ملےگا؟

51:25) حضرت والا رحمہ اللہ کی ایک خاص دُعا۔۔۔

53:04) فحاشی،بے حیائی پھیلانا اور اس پر عذاب۔۔۔

56:00) اللہ والوں کے پاس جانے سے کیا ملےگا؟

01:07:02) گناہ چھوڑنے پر درد بھری نصیحت۔۔

01:11:34) عاشق مجاز کا کفر پر مرنا واقعہ۔۔

01:14:30) امرد پرستی کے فعل پر زبردست تنبیہ۔۔

01:20:39) ((ھُمُ الْجُلَسَاۗءُ لَا یَشْقٰی بِھِمْ جَلِیْسُھُمْ)) جو لوگ اﷲ والوں کے پاس بیٹھتے ہیں وہ محروم نہیں ہوتے۔ اللہ تعالیٰ کے مقبول بندوں کے پاس بیٹھنے والا شقی نہیں رہ سکتا۔ اس کی شقاوت کو سعادت سے اللہ تعالیٰ بدل دیتے ہیں۔ یہ لمبی حدیث ہے جس کا ایک جُز یہ ہے کہ اللہ والوں کی مجلس میں ایک شخص غیر مخلص تھا وہ وہاں اللہ کے لیے نہیں بیٹھا تھا کسی ضرورت سے جارہا تھا کہ وہاں بیٹھ گیا۔ اللہ تعالیٰ نے فرشتوں سے پوچھا کہ میرے بندے کیاکر رہے تھے؟

01:22:51) اللہ والوں کے پاس بیٹھنے والوں کو اللہ تعالیٰ ان کے ساتھ مندرج کر لیتا ہے ان تمام انعامات میں جو اللہ والوں کو عطا کیے جاتے ہیں۔ وجہ کیا ہے؟ اِکْرَامًاّ لَھُمْ اللہ تعالیٰ اپنے دوستوں کا اکرام فرماتے ہیں۔ جب اولیاء اللہ کی صحبت کا یہ انعام ہے کہ ان کی صحبت کے فیض سے شقاوت سعادت سے تبدیل ہو جاتی ہے اور قلب میں اعمالِ صالحہ کی زبردست ہمت و توفیق عطا ہوجاتی ہے

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries