بعد ظہر مجلس۱۱          اگست      ۴ ۲۰۲ء     :ذکر کی پابندی ضرور کریں   !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

بمقام:مسجدِ اختر نزد سندھ بلوچ سوسائٹی گلستانِ جوہر بلاک ۱۲۔

بیان :حضرت اقدس فیروز عبداللہ میمن صاحب دامت برکاتہم

08:10) تصویر کشی کی ممانعت پر نصیحت

09:20) اس میں حب جاہ اور تکبر چھپا ہوا ہے کہ میری شہرت ہوجائے۔۔

12:44) یہ دونوں مرض صدقین کے سروں سے سب سے آخر میں نکلتے ہیں۔۔

18:26) ظاہر بن گیا اب باطن کو دیکھنا ہے۔۔

18:38) مخلوق کی محتاجی سے بچنے کا ایک وظیفہ ارشاد فرمایا کہ کیا آپ لوگ یہ چاہتے ہیں کہ کسی کے محتاج نہ ہوں یا مخلوق کا محتاج ہونا پسند کرتے ہیں؟کیا آپ یہ چاہتے ہیں کہ اللہ ہمیں اتنا دے کہ ہم دوسروں کو بھی کھلائیں یا جتنا ملے سب سمیٹ کر بکس میں رکھتے رہیں؟ اگر ایسا ہوتا تو آج ڈھالکانگر میں دین کا یہ جو کام ہورہا ہے یہ نہ ہوتا،کیا میں پاکستان سے یہاں مفت میں آجا تا ہوں؟کیا جہاز کے ٹکٹ کے لئے رقم خرچ نہ ہوئی ہوگی؟آپ لوگوں کے جنہوں نے مجھے یہاں بلایا، ان کے پیسے لگے ہیں،زر ِکثیر صَرف ہوتا ہے۔

تو ہر انسان کی فطرت ہے کہ وہ چاہتا ہے کہ میں کسی کا محتاج نہ رہوں اور یہ بھی چاہتا ہے کہ خدا ہمیں اتنا دے کہ دوسروں کو بھی کھلائیں۔ تو اگر آپ لوگ یہ چاہتے ہیں تو آپ(اپنے شیخ سے پوچھ کر)یہ وظیفہ پڑھا کیجئے:یَا ذَا الْجَلَالِ وَالْاِکْرَامِ آپ کہیں گے کہ ’’یا ذاالجلال والاکرام‘‘ پڑھنے سے رزق میں اضافہ کا کیا تعلق ہے؟

25:14) ’’یا ذاالجلال‘‘ معنی اللہ سارے عالم سے بے نیاز ہے، اسے پڑھنے کی برکت سے اللہ تعالیٰ اپنے علاوہ آپ کو کسی مخلوق کا محتاج نہیں ہونےدے گا۔اور ’’والاکرام‘‘ کی تفسیر ہے جس کی بخشش عام ہو کیونکہ استغناء میں خطرہ تھا کہ بندوں کو یہ وسوسہ آسکتا ہے کہ جب اللہ تعالیٰ بے نیاز ہیں تو شاید ہمارا خیال نہ کریں گے۔ جیسے لوگ کہتے ہیں کہ فلاں صاحب بڑے بے نیاز ہیں، بہت مستغنی مزاج ہیں، کسی کا کام نہیں کرتے، تو اللہ تعالیٰ نے بندوں کے اس اشکال کو دور کردیا کہ میں صاحب الاستغناء المطلق تو ہوں مگر تمہارےدکھ درد سے مستغنی نہیں ہوں، میں صاحب الفیض العام بھی ہوں، میرا فیض عام ہے۔اس نام کی برکت سے اﷲ ہم کو آپ کو اتنا دے گا کہ ہم دوسروں کو بھی دیں گے۔

27:41) ارشاد فرمایا کہ ہر سالک پر لازم ہے کہ اللہ تعالی کاذکر محبت سے کرے، درد بھرے دل سے کرے، بلاناغہ کرے

36:12) ذکر سے متعلق جو نیا مضمون شروع ہوا اس کا دوسرا حصہ بیان ہوا۔۔

44:41) ۱۰۰ قتل کے مجرم کی معافی۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries