فجر مجلس۱۲          اگست      ۴ ۲۰۲ء     :مدرسین کے لئے نصائح     !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

مسجد اختر  نزد سندھ بلوچ سوسائٹی گلستانِ جوہر بلاک ۱۲۔

بیان :حضرت اقدس فیروز عبداللہ میمن صاحب دامت برکاتہم

03:19) ۴۔اگر اپنا کہنا بیان کرنا تو یوں کہے کہ میں نے عرض کیا تھا اور اگر بڑے کا کہنا بیان کرنا ہو تو یوں کہے آپ نے فرمایا تھا ۔ ۵۔سوال کے جواب میں تاخیر نہ کرے ۔جلدی سے جو دل میں کہدے اور نہ جواب دینے میں باتیں بناوے ۔ ۶۔جس سے کچھ نفع دینی یا دنیوی حاصل کرنا چاہتا ہو اس کا مطیع بنے ورنہ ہر گز نفع نہ ہو گا ۔

03:19) مجالس ابرار حضرت مولا نا شاہ ابرارالحق صاحب رحمہ اللہ کے ملفوظات:۔۔۔

06:29) ٹخنہ چھپانے سے متعلق نصیحت۔۔۔

12:51) ہر دن ہر ہفتہ میں یہ خیال کر لیا کرے کہ میں نے کیا ترقی کی ۔اس سے پہلے دن اور پہلے ہفتہ میں مجھے کتنا علم تھا ۔اور اب کتنا ہے ۔اور کیا کیا باتیں زیادہ معلوم ہوئیں ۔اور جو زیادہ معلوم ہوئی ہوں انہیں ذہن میں اچھی طرح بٹھالے۔اور اسی کے مطابق عمل کرے کیونکہ مقصود علم سے صرف عمل ہی ہے ۔ورنہ علم بغیر عمل کے کسی کام کا نہیں بلکہ علم ہو اور عمل نہ کرے تو زیادہ گنہگار ہو گا ۔

14:53) مدرسین کے نصائح میں منصب مدرس ۱۔اس کی کوشش کرے کہ استاد جب بنے کہ اپنی اصلاح کسی شیخ کامل سے کراچکا ہو اور ماتحتوں کو ایک نظر سے دیکھے اور طلبہ کے اخلاق کی نگرانی اور ان کی اصلاح کو مد نظر رکھے ۔ ۲۔طلباء سے خدمت نہ لے اگر ضرورت پڑے تو کام میں آسانی کا خیال رکھے خود مدد کرے یا کسی اور سے مدد کروائے ۔ ۳۔شاگردوں کا ممنون رہے کہ ان لوگوں نے اپنے کو تمہارے سپرد کیاہے ۔کہ تم اپنے دین کی کھیتی باڑی میں خوب شوق سے کام کرو۔

18:07) ۴۔متعلمین کو ایک نظر سے دیکھے اور یکساں برتائو رکھے تاکہ کسی متعلم کے دل میں حسد یا رنج نہ پیدا ہو اور بدگمان نہ ہو کسی کے ساتھ کچھ خاص معاملہ کرنا ہو تو اس کو مع اس کی وجہ کے اوروں پر صراحۃً یا اشارۃ ظاہر کر دے ۔

18:20) ۵۔تعلیم میں دنیا پیش نظر نہ ہو بلکہ دین مدنظر ہو۔ ۶۔حیا اور وقار سے رہے تاکہ یہ اخلاق متعلمین میں پیدا ہوں کیونکہ حیا ایمان کے درخت کی بڑی شاخ ہے ۔اگر یہ پیدا ہو جائے گی تو دین کے بہت کاموں کی پابندی کر لیں گے ۔مگر وقار سے مراد کبر نہ سمجھے ۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries