فجر مجلس۱۳          اگست      ۴ ۲۰۲ء     :اہل اللہ کی صحبت کا انعام  !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

مسجد اختر  نزد سندھ بلوچ سوسائٹی گلستانِ جوہر بلاک ۱۲۔

بیان :حضرت اقدس فیروز عبداللہ میمن صاحب دامت برکاتہم

01:51) عالِم کی موت ایک عالَم کی موت ہے۔۔۔ جامعۃ العلوم الاسلامیہ علامہ بنوری ٹاؤن کے شیخ الحدیث حضرت مولانا محمدانور بدخشانی صاحب رحمہ اللہ کا آج انتقال ہوگیا ہےانا لله و انا الیه راجعون ۔

01:52) دنیاکی نعمتوں میں بھی لذت اللہ کے نام سے ہے دوستو! اگر آپ اللہ سے تعلق قائم کرلیں تو یہ آپ کی نعمتیں اَور لذیذ ہوجائیں گی،پھر آپ کی ہر سانس رشک ِ جنت ہوگی، خواجہ صاحب نے فرمایا؎ میں رہتا ہوں دن رات جنت میں گویا مرے باغِ دل میں وہ گل کاریاں ہیں

05:18) حضرت والا رحمہ اللہ نے اپنے شیخ کی خدمت کس طرح کی اور کیسے مٹے ہوئے تھے۔۔۔

05:44) بوستان عاشقاں سرسبز باد آفتاب عاشقاں تابندہ باد مولانا دعا کرتے ہیں کہ اے خدا عاشقوں کا باغ قرب و معرفت جو ان کے قلب و روح میں سرسبز و شاداب رہتا ہے ہمیشہ نور تقویٰ سے سرسبز رہے اور معاصی کے ظلمات اور نار شہوت سے محفوظ رہے اور عاشقان خدا کے باطن میں نور خدا کا سورج ہمیشہ روشن رہے۔

07:50) اہل اللہ کی صحبت کا انعام یک زمانہ صحبتے بااولیاء بہتر از صد سالہ طاعت بے ریاء ایک زمانہ اولیاء اللہ کی صحبت سو سال کی اخلاص کی عبادت سے افضل ہے، اس لیے کہ ان کی صحبت سے ایسا یقین اور ایمان عطا ہوتا ہے کہ جو مرتے دم تک سلب نہیں ہوتا۔ حکیم الامت مجدد الملت حضرت تھانوی رحمۃ اللہ علیہ نے اس شعر کا یہی مطلب بیان کیا ہے کہ صحبت اہل اللہ سے قلب میں ایسی بات پیدا ہوجاتی ہے جس سے خروج عن الاسلام کا احتمال نہیں رہتا۔ خواہ فسق و فجور ہوجاوے، مگر دائرہ اسلام سے خارج نہیں ہوتا۔ مردودیت تک نوبت نہیں پہنچتی، لیکن اس کے برعکس ہزار برس کی عبادت شیطان کو مردود ہونے سے نہ روک سکی۔

11:26) تاثیرِ صحبت اہل اللہ محتاج دلیل نہیں حضرت حکیم الامت مجدد الملۃ مولانا تھانوی رحمۃ اللہ علیہ حسن العزیز صفحہ: ۱۶ پر فرماتے ہیں کہ اللہ والوں کی صحبت میں بالخاصہ اثر ہے۔ جیسے مقناطیس میں لوہے کو کھینچنے کا اثر ہے، کوئی خاص وجہ اس اثر کی نہیں بتلائی جاسکتی (بس یہی کہیں گے اللہ تعالیٰ نے مقناطیس میں کشش کا یہ اثر رکھا ہے) اسی طرح اللہ تعالیٰ نے اللہ والوں کی صحبت میں یہ اثر رکھا ہے کہ ان کی صحبت اثر کر ہی جاتی ہے۔۔۔

دورانیہ 19:57

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries