عشاء مجلس۱۳          اگست      ۴ ۲۰۲ء     :انسانی زندگی کے تین مقاصد!

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

بمقام :مسجد اخترنزد سندھ بلوچ سوسائٹی گلستانِ جوہر بلاک ۱۲۔

بیان :حضرت اقدس فیروز عبداللہ میمن صاحب دامت برکاتہم

03:21) آج بہت خواتین بلیکمیلنگ ہورہی ہیں

06:43) ہماری دوستیاں کیسی ہیں اچھی دوستی اچھے رنگ لائے گی۔۔

08:50) توبہ کا مضمون جو چل رہا ہے آگے بیان ہوا۔۔ توبہ کا دائرہ اللہ تعالی نے بہت وسیع فرمادیا۔۔

15:57) توجہ کا مطلب۔۔

17:23) تَبٰرَكَ الَّذِيْ بِيَدِہِ الْمُلْكُ اﷲ سبحانہ ٗوتعالیٰ نے جو ہم سب کی زندگی کے خالق اور مالک اور پالنے والے ہیں، انہوں نے ہماری زندگی کا مقصد ان آیات میں بیان فرمادیا۔ اﷲ تعالیٰ فرماتے ہیں تَبٰرَکَ الَّذِیْ بِیَدِہِ الْمُلْکُ بہت ہی برکت والا ہے اﷲ جس کے قبضے میں ملک ہے، جو صاحبِ سلطنت ہے

18:24) موت کی فکر زندگی کو زندگی بنا دیتی ہے الذی خلق الموت والحیوۃ جس نے موت وحیات پیدا کی۔ جب میرے شیخ نے مجھے اس کی تفسیر پڑھائی تو مجھ سے ایک سوال کیا کہ پہلے موت آتی ہے یا زندگی؟ میں نے عرض کیا کہ حضرت موت تو بعد میں آتی ہے پہلے زندگی ملتی ہے۔ حضرت نے فرمایا کہ پھر اللہ تعالیٰ نے پہلے موت کا ذکر کیوں کیا؟

میں نے عرض کیا آپ ہی فرمائیں۔ فرمایا اس میں راز ہے کہ جو انسان اپنی زندگی کے سامنے موت کو رکھے گا وہ دنیا کی مشغولیوں کے ساتھ ساتھ وطنِ آخرت کی تعمیر میں بھی لگارہے گا ورنہ پردیس کی رنگینیوں میں پھنس کر دائمی وطن کو ہمیشہ تباہ کرلے گا۔ اس لیے اللہ تعالیٰ نے موت کو پہلے بیان فرمایا تاکہ دھیان رہے

20:28) والدین کی آہ لینا گالیاں دینا الخہ۔۔

20:44) تو اﷲ تعالیٰ فرماتے ہیں کہ میں نے تم کو تین مقصد کے لیے پیدا کیا ہے لِیَبْلُوَکُمْ اَیُّکُمْ اَحْسَنُ عملا... نمبر ایک تفسیراللہ تعالیٰ فرماتے ہیں میں نے تم کو کس لیے پیدا کیا لیبلوکم ایکم احسن عملاً تمہیں دیکھیں کہ تم میں سے کون اچھا عمل کرتا ہے اور کون دنیا کی حرام لذتوں میں پھنس کر ہمیں بھولتا ہے؟ یہ امتحان روم ہے۔ پرچہ کچھ نہ کچھ تو مشکل ہوتا ہے۔ بالکل آسانی سے تو حل نہیں ہوتا۔

27:37) ماں باپ کو ستانا بڑا عذاب ہے۔۔

31:21) تفسیر آیت لیبلوکم ایکم احسن عملاً: حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس آیت کی تین تفسیر فرمائی جس کو علامہ آلوسی نے روح المعانی میں نقل کیا ہے جس پر یہ آیت نازل ہوئی ان کی زبان مبارک سے اس آیت کی تفسیر سنیے: تفسیر (۱): عقل وفہم کی آزمائش:

34:48) تفسیر آیت لیبلوکم ایکم احسن عملاً: حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس آیت کی تین تفسیر فرمائی جس کو علامہ آلوسی نے روح المعانی میں نقل کیا ہے جس پر یہ آیت نازل ہوئی ان کی زبان مبارک سے اس آیت کی تفسیر سنیے:

43:27) نمبر ایک لِیَبْلُوَکُمْ اَیُّکُمْ اَتَمُّ عَقْلًا وَّفَہْمًا تاکہ تم کو آزمائیں کہ تم بے وقوف، بین الاقوامی ڈونکی اینڈ منکی ہو یا تمہارے دماغ اور کھوپڑی میں عقل ہے کہ تم کو پردیسی بنا کر بھیجا اب تم وطن کی تعمیر کرتے ہو یا پردیس میں رہ کر وطن کو بھول جاتے ہو،

48:22) مبر دو لِیَبْلُوَکُمْ اَیُّکُمْ اَوْرَعُ عَنْ مَّحَارِمِ اللّٰہِ یہ سرورِ عالم صلی اﷲ علیہ وسلم کی تفسیر ہے جن کے سینۂ مبارک پر قرآنِ پاک نازل ہوا، فرماتے ہیں کہ تا کہ اﷲ تم کو آزمائیں کہ کون حرام باتوں سے، اﷲ کے غضب سے اور اﷲ کے غصے سے بچتا ہے

48:54) نمبر تین لِیَبْلُوَکُمْ اَیُّکُمْ اَسْرَعُ اِلٰی طَاعَۃِ اللّٰہِ عَزَّوَجَلَّ تا کہ خدا تم کو دنیا میں آزمائے کہ تم ہماری فرمانبرداری کی طرف جلدی سے آتے ہو یا نہیں۔

49:21) انسانی زندگی کے تین مقاصد تو اﷲ تعالیٰ فرماتے ہیں کہ میں نے تم کو تین مقصد کے لیے پیدا کیا ہے لِیَبْلُوَکُمْ اَیُّکُمْ اَحْسَنُ عَمَلًا اس آیت کی تفسیر زبانِ نبوت سے اختر آپ کی مسجد میں پیش کرر ہا ہے، چودہ سو برس پہلے سرورِ عالم صلی اﷲ علیہ وسلم نے اس آیت کی تفسیر فرمائی تھی کہ اس کے تین معنیٰ ہیں۔

50:07) شیخ کے بارے میں جو مضامین چل رہے ہیں آگے بیان ہوا۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries