عصر  مجلس۱۴          اگست      ۴ ۲۰۲ء     :دنیا سے متعلق حضرت تھانوی ؒ کے ملفوظات !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

بمقام :مسجد اخترنزد سندھ بلوچ سوسائٹی گلستانِ جوہر بلاک ۱۲۔

بیان :حضرت اقدس فیروز عبداللہ میمن صاحب دامت برکاتہم

02:38) دُنیا نام ہے اللہ تعالیٰ کو ناراض کرنے کا۔۔۔

02:39) اللہ تعالیٰ سے اشد محبت ہونی چاہیے۔۔۔

03:36) دُنیا سے متعلق حضرت تھانوی رحمہ اللہ کے ملفوظات:اِرشاد فرمایاکہ لوگ خواہ مخواہ دین کو بدنام کرتے ہیں۔۔۔

08:21) اِرشادفرمایاکہ خوشگوار مزیدارزندگی دین کے ساتھ ہی بنتی ہے۔۔۔

09:21) اِرشادفرمایاکہ سب سے بہتر نسخہ یہ ہے کہ بندہ اللہ تعالیٰ کے ساتھ لگا رہے ۔۔۔

11:24) دُنیا کی مثال۔۔۔

11:45) اِرشادفرمایاکہ طالبِ دُنیا کوئی راحت میں نہیں۔۔۔

12:45) اِرشادفرمایاکہ دُنیا کو سرائےیعنی مسافر خانہ سمجھے ساری پریشانیاں حل ہوجائیں گی۔۔۔

15:19) مولانا جلال الدین رومی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں ؎ از بروں چوں گورِ کافر پُر حلل و اندروں قہرِ خدائے عزّ و جل اگر کسی کافر بادشاہ کی قبر پر سنگِ مرمر لگادیا جائے اور دنیا بھر کے سلاطین آکر وہاں پھولوں کی چادر چڑھادیں اور بینڈ باجے بج جائیں اور فوج کی سلامی ہو لیکن ؎ و اندروں قہرِ خدائے عزّ و جل قبر کے اندر جو اللہ کا عذاب ہورہا ہے اس کی تلافی قبر کے اوپر کے سنگِ مرمر نہیں کرسکتے اور اوپر کی روشنیاں اور بجلیاں اور دنیا والوں کے سلوٹ اور سلامی کچھ مفید نہیں ہے۔

اس لیے اگر اللہ تعالیٰ کو راضی نہیں کیا چاہے ایئرکنڈیشن میں بیٹھے ہوں، بیوی بچے بھی ہوں اور خوب خزانہ ہے، ہر وقت ریالوں کی گنتی ہورہی ہے اور بینک میں بھی کافی پیسہ جمعہ ہے لیکن یہ ظاہر کا آرام ہے۔ یہ جسم ایک قبر ہے جسم کے اوپر کا ٹھاٹ باٹ دل کے ٹھاٹ باٹ کے لیے ضروری نہیں، ایئرکنڈیشن ہماری کھالوں کو تو ٹھنڈا کرسکتے ہیں مگر دل کی آگ کو نہیں بجھاسکتے۔ اگر اللہ تعالیٰ ناراض ہیں تو جسم لاکھ آرام میں ہو لیکن دل عذاب میں مبتلا رہے گا اور چین نہیں پاسکتا۔

16:47) دُنیا میں کوئی بھی خوش نہیں ۔۔۔ایک واقعہ۔۔۔

19:44) دُنیاکی مثا ل حدیث شریف۔۔۔

20:54) بے حیائی ،فحاشی پھیلانےوالوں کے لیے دردناک عذاب کی وعید۔۔۔

معارف القرآن سے آیت کے ضمن میں مضمون پڑھ کر سنایا۔۔۔

دورانیہ 39:21

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries