عشاء  مجلس۲۲           اگست      ۴ ۲۰۲ء     :اساتذہ بچوں کو شان رحمت سے پڑھائیں           !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

مقام :مسجد اختر نزد سندھ بلوچ سوسائٹی گلستان جوہر کراچی

بیان:عارف باللہ حضرت اقدس شاہ فیروز عبداللہ میمن صاحب دامت برکاتہم

02:06) قَالَ رَسُوْلُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ خِیَارُ اُمَّتِیْ عُلَمَاءُ ھَا وَ خِیَارُ عُلَمَاءِ ھَا رُحَمَاءُ ھَا رشاد فرمایا کہ حضورِاکرمﷺفرماتے ہیں کہ میری امت کے بہترین لوگ علماء ہیں، مگر علماء میں کون بہتر ہیں؟

02:14) انگوٹھی پہننے سے متعلق نصیحت۔۔

04:11) علماء میں بہترین وہ ہیں جو رحم دل ہیں، جن پر شان ِرحمت غالب ہے یعنی جن علماء پر شان ِرحمت غالب ہے وہ ان علماء سے بہتر ہیں جن پر شان ِرحمت غالب نہیں، اب شان ِرحمت کیسے آئے گی کیونکہ اکثر حفاظ تربیت یافتہ بھی نہیں ہوتے، بعضے دیہاتوں سے پڑھ کر چلے آئے اور پٹائی کے ساتھ پڑھا تو جیسا پِٹ کر پڑھتے ہیں تو سمجھتے ہیں کہ بغیر اس کے کام ہی نہیں چلے گا، لہٰذا ان کے لئے بتاتا ہوں کہ وہ رحم دل آدمیوں کے پاس بیٹھیں، تھوڑی دیر، ۵منٹ اس نیت سے بیٹھو کہ میرے اندر شان ِرحمت آجائے، کوئی نہ ملے تو مولانا مظہر میاں کے پاس بیٹھ جاؤ

05:31) اور یا اﷲ یا رحمٰن یا رحیم چلتے پھرتے پڑھتے رہو، ان شاء اﷲ آپ دنیا میں کبھی کسی تکلیف میں نہیں رہیں گے، کسی مشکل میں نہیں رہیں گے ۔

19:20) مدرسہ بنات کھولنے سے متعلق نصیحتیں۔۔

24:02) یہ وظیفہ مجھے بہت بڑے بزرگ،بہت بڑے پیر جو الٰہ آباد میں تھے مولانا شاہ محمد احمد صاحب رحمہ اللہ نے بتایا۔حضرت کے پاس مشکل میں پھنسے ہوئے مصیبت زدہ لوگ آتے تھے، فرمایا یہی پڑھو۔اﷲ نے بسم اﷲ شریف میں یہی تین نام مبارک نازل فرمائے ہیں۔ اﷲ رحمٰن رحیم، لہٰذا یا اﷲ یا رحمٰن یا رحیم پڑھتے رہو اور کھانے پینے پر بھی اسی کو دم کرو تو شان ِرحمت آجائے گی اور کوئی مشکل نہیں رہے گی، غیب سے انتظام ہوگا ان شاء اﷲ تعالیٰ۔جو اﷲ والا بن کر رہے گاکیا اﷲ تعالیٰ اس کا نہیں بنے گا؟ مَنْ کَا نَ لِلہِ کَانَ اللہُ لَہٗ جو اﷲ کا بن کر رہے گا تو اﷲبھی اس کا بن کر رہے گا۔

26:18) اے حفاظ کرام!اے قراء کرام!اﷲ تعالیٰ کا شکر ادا کیجئے کہ آپ حضرات کو اﷲ تعالیٰ نے قرآن پاک کی خدمت نصیب فرمائی۔ہمارے سلسلے میں حضرت میاں جی نور محمد رحمہ اللہ نے ساری زندگی قرآن شریف پڑھایا ، ۴۰ سال تک تکبیر ِاولیٰ سے نماز باجماعت ان کی فوت نہیں ہوئی۔میرے شیخ فرماتے تھے کہ حضرت تھانوی رحمہ اللہ نے استادوں کو ہمیشہ ہدایت کی کہ دیکھو لڑکوں کی پٹائی مت کرو، ہر شخص کا دماغ یکساں نہیں ہوتا، کوئی زیادہ مضبوط ہوتا ہے وہ دو رکوع یاد کرلیتا ہے ،کوئی کم دماغ کا ہے وہ زیادہ یاد نہیں کر سکتا تو اس کے دماغ کی استعداد سے زیادہ اس پر بوجھ نہ ڈالو۔ مان لیجیے کہ کوئی دو سال میں حافظ نہیں ہوتا تو تین سال میں ہو جائے گا لیکن پٹائی نہ کرو کیونکہ پٹائی کر کے ان کو حافظ بنانا آپ پر فرض نہیں ہے اور پٹائی کرنا حرام ہے۔

ایسے استادوں سے اﷲ تعالیٰ قیامت کے دن قصاص لے گا، فقہ حنفی کی سب سے بڑی کتاب شامی ہے جس کے مصنف علامہ شامی ابن عابدین رحمہ اللہ ہیں، انہوں نے لکھا ہے کہ جو استاد بچوں کی پٹائی کرتے ہیں قیامت کے دن اﷲ تعالیٰ ان سے بدلہ لے گا۔یہ تھانہ بھون میں پڑھے ہوئےاستادموجود ہیں، ان سے پوچھ لو کہ بعض استادوں کو حضرت تھانوی رحمہ اللہ نے کیا سزا دی، استاد کے کان پکڑوائے اور اس کو چکر لگوائے۔

26:31) میرے شیخ نے بھی فرمایا کہ حضرت حکیم الامت کے ہاں بچوں کی پٹائی کرنا سخت منع تھا۔ اوراس کی دلیل کیا ہے؟ حفاظ ِکرام غور سے سنیں۔ آہ! یہ شاید ہی کہیں سنو گے۔ فرماتے تھے کہ اﷲ تعالیٰ کے ننانوے نام ہیں مگر قرآن شریف کی تعلیم کی آیت کے نزول میں الرحمٰن نازل فرمایا اَلرَّ حْمٰنُ عَلَّمَ الْقُرْاٰنَ۔اَلْجَبَّارُ عَلَّمَ الْقُرْاٰنَ نازل نہیں کیا، اَلْقَہَّارُنازل نہیں کیا، اَلرَّحْمٰنُ نازل کیا، رحمٰن نے تعلیم ِقرآن دی، تو فرماتے تھے کہ اﷲ نے ننانوے ناموں میں کوئی نام یہاں نازل نہیں فرمایاتاکہ قیامت تک قرآن پڑھانے والوں کی آنکھیں کھل جائیں کہ شفقت اور رحمت سے قرآن کی تعلیم دینی چاہیے۔

جتنے لوگ قرآن پاک پڑھانے والے ہیں وہ بچوں کو شفقت اور رحمت سے تعلیم دیں، قیامت تک کے معلّمین ِقرآن پاک کو اﷲ تعالیٰ نے سبق دے دیا کہ شان ِرحمت سے بچوں کو پڑھانا۔ہڈی توڑ سزا دینا جائز نہیں ہےجیسے ایک قصائی گائے لے کر جارہا تھامگر وہ چلتی ہی نہیں تھی،وہیں ایک بچہ کو بھی اس کا باپ مدرسہ لے جا رہا تھا تو بچہ نے اپنے ابّا سے پوچھا کہ کیا یہ گائے بھی مدرسہ میں قرآن شریف پڑھنے جارہی ہے؟

36:26) حافظ قرآن کے فضائل۔۔ کون کھلائے گا ان شاء اللہ !اللہ تعالی کھلائیں گے۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries