فجر  مجلس۲۴           اگست      ۴ ۲۰۲ء     :عشقِ مجازی سخت دھوکہ ہے             !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

مقام :مسجد اختر نزد سندھ بلوچ سوسائٹی گلستان جوہر کراچی

بیان:عارف باللہ حضرت اقدس شاہ فیروز عبداللہ میمن صاحب دامت برکاتہم

02:38) نظر کی حفاظت سے متعلق حضرت والا رحمہ اللہ کا مضمون بیان ہوا۔۔۔ { تِلْکَ حُدُوْدُ اﷲِ فَلاَ تَقْرَبُوْھَا} [سورۃ البقرۃ، آیت:۱۸۷] جو اﷲ تعالیٰ کی حدود ہیں ان کے قریب بھی نہ جانا کیونکہ تمہارے اندر کمزوریاں ہیں، میگنٹ ہے، مقناطیس ہے حسن سے متاثر ہو کر تم اس کی طرف کھینچ سکتے ہو لہٰذا دونوں طرف سے بسیار پناہ ہونی چاہیے۔ اگر اہلِ حسن بھی اہلِ ایمان ہے اور اہلِ عشق بھی اہلِ ایمان ہے تو دونوں پر فرض ہے کہ وہ ایک دوسرے سے دور رہیں یعنی تعاون علی البر کریں ورنہ دونوں پکڑے جائیں گے

02:39) ٹخنہ چھپانہ کتنا بڑا گناہ ہے؟۔۔۔

09:56) قیامت کے دن دونوں پکڑے جائیں گے، فاعل بھی مفعول بھی اور اﷲ کے سامنے دونوں کا منہ کالا ہوگا لہٰذا ہر ایک کو چاہیے کہ اﷲ کی ناراضگی کے اسباب سے فرار اختیار کرے۔

10:13) حضرت والا نے ارشاد فرمایا کہ یہ فعل اتنا مردود فعل ہے کہ اس کا فاعل اور مفعول ہمیشہ کے لیے ایک دوسرے کی نگاہ میں ذلیل ہوجاتے ہیں، کبھی عزت بحال نہیں ہوتی چاہے بڈھے ہوجائیں لیکن جب نگاہ پڑے گی ذلیل ہوجائے گی اور اللہ تعالیٰ نے اس قوم پر اتنا بڑا اور منفرد عذاب نازل کیا جس کی مثال دنیا میں نہیں ہے۔ قومِ لوط علیہ السلام چھ لاکھ کی آبادی تھی۔ چہ شہر تھے، ہر ایک میں ایک لاکھ کی آبادی تھی۔ ۔۔

17:49) بدفعلی کرنے والے کا انجام ۔۔۔آنکھوں دیکھا ایک واقعہ۔۔۔

25:51) عملِ قوم لُوط کی خباثت اور عبرت ناک عذاب۔۔۔

30:50) نظر کی حفاظت پر انعام اللہ تعالیٰ کی ذات۔۔۔

دورانیہ 31:40

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries