عشاء مجلس۲۵           اگست      ۴ ۲۰۲ء     :قبولیت توبہ کی علامت              !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

مقام :مسجد اختر نزد سندھ بلوچ سوسائٹی گلستان جوہر کراچی

بیان:عارف باللہ حضرت اقدس شاہ فیروز عبداللہ میمن صاحب دامت برکاتہم

05:21) ایٹم بم چھوٹا سا ہوتا ہے لیکن پہاڑوں کو اُڑا دیتا ہے، پس اگر رائی کے برابر بھی دل میں تکبر ہے تو یہ ایسا ایٹم بم ہے جو دین کی ساری عمارت کو اُڑا دیتا ہے۔

10:18) سارے گناہ اور فساد کی جڑ یہ تکبر ہے۔۔

13:52) یہ یہودی بڑی بدبخت قوم ہے اور آج ہم ان یہودیوں کو دوست بنارہے ہیں ہم کفر سے نفرت کریں گے کافر سے نہیں کافر کسی وقت بھی ایمان لاسکتا ہے لیکن دوستی کافر سے جائز ہی نہیں۔۔

14:48) توبہ کا مضمون جو چل رہا ہے آگے بیان ہوا۔۔ قبولیت توبہ کی علامت ارشاد فرمایا کہ انسان معصوم نہیں ہے خطا ہوسکتی ہے لیکن جب خطا ہوجائے تو اﷲ تعالیٰ کے سامنے اتنا روؤ کہ وہ خطا سبب عطا ہوجائے ایک صاحب نے کہا کہ خطا پر کتنا روئیں کتنی توبہ کریں

17:42) قبولیت توبہ کی آخر کوئی علامت بھی ہے؟ میں نے کہا کہ ہاں ہے جب آنسو بہاؤ گے اور دل سے توبہ کرو گے تو دل میں ٹھنڈک آجائے گی یہی علامت قبولیت توبہ ہے کیونکہ گناہ سے دل میں آگ لگتی ہے اور جب رحمت کا نزول ہوگیا تو آگ بجھ جائے گی بلکہ بغیر حروف کے دل میں آواز آنے لگے گی کہ اب زیادہ مت روؤ مولانا محمد احمد صاحب رحمۃ اﷲ علیہ نے اسی کے بارے میں فرمایا تھا اب کہیں پہنچے نہ تجھ سے ان کو غم اے مرے اشکِ ندامت اب تو تھم

28:35) حضرت والا کسی عذر کی بنا پر کہیں تشریف لے گئے اس لیے یہاں حافظ ڈاکٹر شفقت صاحب کا بیان ہوا۔۔

56:35) آخر میں حضرت والا دامت برکاتہم کا دوبارہ مختصر بیان ہوا۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries