عشاء   مجلس۲۷           اگست      ۴ ۲۰۲ء     :اہل اللہ کی خاصیت            !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

مقام :مسجد اختر نزد سندھ بلوچ سوسائٹی گلستان جوہر کراچی

بیان:عارف باللہ حضرت اقدس شاہ فیروز عبداللہ میمن صاحب دامت برکاتہم

01:59) شیخ سے تعلق اللہ کے لیے ہوتا ہے۔۔

05:17) شیخ العرب والعجم حضرت والا مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب رحمہ اللہ کا ملفوظ۔۔

09:41) شیخ بے اصولی پر تنبیہ کرتا ہے کوئی دشمنی نہیں کرتا بے اصولی پر ڈانٹ ضروری ہے ورنہ شیخ پھر خائن ہوگا۔۔

19:59) حسن کا سانپ شیخ العرب والعجم حضرت والا مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب رحمہ اللہ کا ملفوظ بقیہ بیان ہوا۔۔

30:15) اللہ والوں کے تذکرے سے رحمت نازل ہوتی ہے چہ جائیکہ اللہ والے خود جہاں موجود ہوں۔یہ بتاؤ!کسی کے بچوں کی کہیں تعریف ہو رہی ہو تو ابّا کو وہاں پیار آتا ہے یا نہیں؟ تو اللہ کے پیارے بندوں کی جہا ں تعریف ہوتی ہے، تذکرے ہوتے ہیں،وہاں ربّا کو بھی پیار آتا ہے اور نزول ِرحمت فرماتا ہے۔

32:39) شقاوتیں سعادتوں سے کہاں تبدیل ہوتی ہیں؟ تو معلوم ہوا کہ اللہ والوں کے پاس بیٹھنے سے اللہ کی رحمت کا سایہ عطا ہوجاتا ہے۔دلیل کیا ہے؟ایک دلیل تو ملّا علی قاریh کی آپ نے سنی۔ دوسری دلیل بخاری شریف کی حدیث ِقدسی ہےکہ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں:

32:54) اللہ تعالیٰ اہلِ ذکر کی مجلس سے واپس آنے والے فرشتوں سے پوچھتے ہیں کہ میرے بندے زمین پر کیا کر رہے تھے؟فرشتے بتاتے ہیں کہ وہ آپ سے جنت کے طلبگار ہیں اور دوزخ سے پناہ مانگ رہے ہیں۔طویل روایت ہے جس کے آخر میں اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں کہاے فرشتو!تم گواہ رہنا اَنِّيْ قَدْ غَفَرْتُ لَهُمْ میں نے ان سب کو بخش دیا۔یہ ہے مجالس ِاہل اللہ کی شان کہ اللہ تعالیٰ فرشتوں کو گواہ بنا کر فرمارہے ہیں کہ میں نےسب کو بخش دیا۔

ایک فرشتہ کہتا ہے کہ یااللہ!آپ نے تو سب کو بخش دیا حالانکہ اس مجلس میں ایک آدمی محض تماشا دیکھنے آیا تھا:ایک آدمی تو محض گذر رہا تھا تو بیٹھ گیا کہ دیکھوں یہ داڑھی والے لوگ کیا کر رہے ہیں؟ اور مسلم شریف کی روایت میں اس سے بڑھ کر ایک لفظ ہے کہ وہ تماشا دیکھنے والا بندہ خَطَّا پر تھا ملا علی قاری رحمہ اللہ نے اس کا ترجمہ کیا ہے: أَيْ كَثِيْرُ الذُّنُوْبِ، وہ بڑا گنہگار تھا۔اللہ تعالیٰ نے فرمایاکہ یہ گنہگار بندہ جو کسی ضرورت سے جارہا تھا اور وہاں بیٹھ گیا،جو میری محبت میں نہیں آیا تھا لیکن میرے نیک بندوں کے پاس جو لوگ بیٹھتے ہیں وہ محروم نہیں رہ سکتے،میں ان کی شقاوت اور بدنصیبی کو خوش نصیبی سے بدل دیتا ہوں۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries