فجر مجلس ۴ستمبر      ۴ ۲۰۲ء     :حسنِ خاتمہ نصیب ہونے کا طریقہ  !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

مقام :مسجد اختر نزد سندھ بلوچ سوسائٹی گلستان جوہر کراچی

بیان:عارف باللہ حضرت اقدس شاہ فیروز عبداللہ میمن صاحب دامت برکاتہم

04:09) حسنِ خاتمہ نصیب ہونے کا طریقہ حضرت تھانوی ارشاد فرماتے ہیں کہ گاہ گاہ اللہ تعالیٰ کے عاشقوں کے پاس جاتے رہو اور ان کی صحبت میں رہو۔ یہ ہے کُوْنُوْا مَعَ الصّٰدِقِیْنَ اَیْ خَالِطُوْھُمْ لِتَکُوْنُوْا مِثْلَھُمْ(کَذَا فِیْ الرُّوْحِ الْمَعَانِیْ) جس ولی کے پاس طالب رہتا ہے اس کی صحبت کی برکت سے ویسا ہی ولی بن جاتا ہے ۔۔۔

04:11) حُسنِ خاتمہ جس طرح اللہ والوں کی محبت اور صحبت سے نصیب ہوتا ہے اسی طرح ان کی عداوت سے سوء خاتمہ کا اندیشہ ہوتا ہے۔۔۔

18:12) سایۂ رحمت ِالٰہیہ کہاں ملے گا؟ اب دوسرا سوال پیدا ہوتا ہے کہ یہ رحمت کا سایہ کہاں ملے گا؟ ملّا علی قاری رحمہ اللہ محدث ِعظیم شرح مشکوٰۃمیں فرماتے ہیں: (( اِنَّ الرَّحْمَۃَ تَنْزِلُ عِنْدَ ذِکْرِ الصَّالِحِیْنَ فَضْلًا عَنْ وُّجُوْدِہِمْ وَحُضُوْرِھِمْ)) (مرقاۃ المفاتیح:(رشیدیہ) ؛ باب الدعوات فی الاوقات ؛ ج ۵ ص ۳۳۰) اللہ والوں کے تذکرے سے رحمت نازل ہوتی ہے چہ جائیکہ اللہ والے خود جہاں موجود ہوں۔یہ بتاؤ!کسی کے بچوں کی کہیں تعریف ہو رہی ہو تو ابّا کو وہاں پیار آتا ہے یا نہیں؟ تو اللہ کے پیارے بندوں کی جہا ں تعریف ہوتی ہے، تذکرے ہوتے ہیں،وہاں ربّا کو بھی پیار آتا ہے اور نزول ِرحمت فرماتا ہے۔

23:24) شقاوتیں سعادتوں سے کہاں تبدیل ہوتی ہیں؟ تو معلوم ہوا کہ اللہ والوں کے پاس بیٹھنے سے اللہ کی رحمت کا سایہ عطا ہوجاتا ہے۔دلیل کیا ہے؟ایک دلیل تو ملّا علی قاری رحمہ اللہ کی آپ نے سنی۔ دوسری دلیل بخاری شریف کی حدیث ِقدسی ہےکہ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں: اللہ تعالیٰ اہلِ ذکر کی مجلس سے واپس آنے والے فرشتوں سے پوچھتے ہیں کہ میرے بندے زمین پر کیا کر رہے تھے؟فرشتے بتاتے ہیں کہ وہ آپ سے جنت کے طلبگار ہیں اور دوزخ سے پناہ مانگ رہے ہیں۔طویل روایت ہے جس کے آخر میں اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں کہ فَاُشْهِدُكُمْ اے فرشتو!تم گواہ رہنا اَنِّيْ قَدْ غَفَرْتُ لَهُمْ میں نے ان سب کو بخش دیا۔

31:10) شیخ کے پاس وقت لگاتے ہوئےاگر ذکر کم بھی ہوتو کوئی حرج نہیں۔۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries