عشاء مجلس ۶ستمبر      ۴ ۲۰۲ء     :کامل شیخ کے آداب      !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

مقام :مسجد اختر نزد سندھ بلوچ سوسائٹی گلستان جوہر کراچی

بیان:عارف باللہ حضرت اقدس شاہ فیروز عبداللہ میمن صاحب دامت برکاتہم

06:13) ہر تکلیف اُٹھانے کے لیے تیا ر ہیں لیکن گناہ چھوڑنے کے لیے تیار نہیں۔۔۔

06:14) اسمارٹ فون کا فتنہ۔۔۔اس موبائل کی وجہ سے ناشکری کا مرض کتنا بڑھ گیاہے۔۔۔

11:30) تصویر کشی کا فتنہ آج کتنا بڑھ گیا ہے۔۔۔جس گھر میں جاندارکی تصویر ہو اس گھر میں رحمت کے فرشتے نہیں آتے تو پھر اس گھر میں چین سکون اور اطمینان کہاں ہوگا۔۔۔

12:21) اﷲ کا خوف کتنا مانگنا چاہیے۔ ایسا خوف مطلوب نہیں جو پلنگ سے لگادے اور کسب معاش کو معطل کردے بلکہ اتنا خوف مطلوب ہے جتنا نبی کریم صلی اﷲ علیہ وسلم نے مانگا ہے: ((اَللّٰہُمَّ اقْسِمْ لَنَا مِنْ خَشْیَتِکَ مَا تَحُوْلُ بِہٖ بَیْنَنَا وَ بَیْنَ مَعَاصِیْکَ)) (مشکاۃ المصابیح، کتاب الدعوات، باب جامع الدعاۗء) اے اﷲ! اپنا اتنا خوف مجھے عطا فرمادیجئے جو میرے درمیان اور آپ کی نافرمانیوں کے درمیان حائل ہوجاوے یعنی اتنا خوف دے دیجئے کہ جو مجھے آپ کی نافرمانی سے بچالے اور اسباب معصیت سے بُعد کتنا مطلوب ہے کَمَا بَاعَدتَّ بَیْنَ الْمَشْرِقِ وَالْمَغْرِبِ مشرق و مغرب میں جتنا بُعد اور دوری ہے گناہوں سے اتنی دوری مطلوب ہے۔۔۔

14:30) نفسِ اَمّارہ سے بچنے کا طریقہ۔۔۔

17:29) اور حفاظت کیسی مانگو: (( اَللّٰہُمَّ وَاقِیَۃً کَوَاقِیَۃِ الْوَلِیْدِ)) (الجامع الصغیر للسیوطی، ج:۱، ص:۵۷) اے اﷲ! ہماری ایسی حفاظت فرما جیسی ماں بچہ کی کرتی ہے۔ ماں اگربچہ کی حفاظت نہ کرے تو بچہ کی خیر نہیں۔ اسی طرح اگر بندہ سے اﷲ تعالیٰ کی حفاظت ہٹ جائے تو دین پر ثبات یعنی دین پر قائم رہنا مشکل ہے۔۔۔

23:58) دورانِ مجلس کسی بے ادبی پر ایک صاحب کو نصیحت۔۔۔

31:02) اللہ والوں کے تذکرے سے دل نور سے بھر جاتا ہے ۔۔۔

35:50) ایک لطیف مزاح پہلےآپ کو ایک لطیفہ سناتا ہوں،سرور صاحب سنئے گا! جنوبی افریقہ میں کالی کالی بڑی موٹی عورتیں بہت ہوتی ہیں، آپ نے کعبہ شریف میں بھی دیکھا ہوگا کہ وہ بچہ بھی پیچھے لٹکائے رہتی ہیں اور اس بچہ کا صرف منہ باہر نکلا رہتا ہے۔ تو جنوبی افریقہ میں دس بارہ علماء جمع تھے، ان کی زبان بھی انگریزی تھی، میں نے ان سے میر صاحب کے لئے سفارش کی کہ بھئی! میر صاحب کے لئے کسی کالی موٹی تگڑی مائی کا رشتہ لگادو جو میر صاحب کو پیچھے لاد لے اور طواف کرادے اور سید میر صاحب کا سر مع داڑھی کے باہر نکلا رہے۔ تو دیکھئے! آپ میری انگریز ی سے حیران رہ جائیں گے جبکہ میں نے انگریزی پڑھی ہوئی نہیں ہے۔ میں نے کہا کہ دیکھو! کسی کالی مائی سے کہو کہ ہمارے میر صاحب سید ہیں، اولاد ِرسول ہیں اور آپ کے کسٹرڈ (Custard)کے لئے انٹریسٹڈ (Intereseted) ہیں، اگر آپ نے ان کے ساتھ نکاح کرلیا اوراگرآپ نے ان کو سلیکٹڈ (Selected) کرلیا تو میر صاحب کہیں گےتھینک یو (Thank You) اور اگر آپ نے ریجکٹڈ (Rejected) کردیاتو میر صاحب کہیں گے نوپرابلم (No Problem) لیکن میں پھر بھی انٹریسٹڈ (Intereseted) رہوں گا کیونکہ یہ غیر اختیاری چیز ہے۔ تو دیکھو میرے انگریزی الفاظ! اللہ تعالیٰ کا کرم ہے، میرے شیخ کی دعاؤں کا صدقہ ہے۔آج الحمدللہ یورپ میں بھی کام ہورہا ہے، میری مثنوی مولانا رومی کی جو شرح ہے اس کا انگریزی میں بھی ترجمہ ہوچکا ہے، ان شاء اللہ تعالیٰ یہ کتاب پوری دنیائے مغرب میں ہل چل مچادے گی، کیونکہ یہ مولانا رومی کا کلام ہے۔

40:37) شیخ کے ادب دوقسم کے ہیں۔۔۔شیخ کے آداب سے متعلق حضرت والا رحمہ اللہ کا مضمون بیان ہوا۔۔۔

59:23) دُعائیہ پرچیاں۔۔۔

دورانیہ 59:11

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries