جمعہ  بیان ۶ستمبر      ۴ ۲۰۲ء     :عظمتِ صحابہ رضوان اللہ علیہم اجمعین       !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

مقام :مسجد اختر نزد سندھ بلوچ سوسائٹی گلستان جوہر کراچی

بیان:عارف باللہ حضرت اقدس شاہ فیروز عبداللہ میمن صاحب دامت برکاتہم

23:42) بیان سے پہلے جناب مفتی انوارالحق صاحب نے حضرت والا رحمہ اللہ کے اشعارپڑھے پھر حضرت والا رحمہ اللہ کی کتاب سے تعلیم کی۔۔۔

23:42) بیان کا آغاز ہوا۔۔۔تکبّر تمام برائیوں کی جڑ ہے۔۔۔

27:59) ہدایت کی روشنی حیات ِصحابہ ایک ادنیٰ صحابی کا درجہ بھی تمام اولیائے اُمت سے بڑھ کر ہے: ذرا سوچیں!صحابہ کو بُرا بھلا کہنے سے رسول اللہﷺ کو کس قدر تکلیف پہنچے گی۔حضرت امام احمد ابن حنبل رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ لوگوں کو کیا ہوگیا ہے کہ وہ حضرت معاویہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی بُرائی کرتے ہیں اور فرمایا کہ جب تم کسی شخص کو دیکھو کہ وہ صحابہ کا ذکر بُرائی کے ساتھ کررہا ہے تو اس کے اسلام کو مشکوک سمجھو۔

34:44) امام مسلم رحمہ اللہ کے استاد امام ابوزرعہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ جو صحابہ کو بُرا بھلا کہے،ایسا شخص زندیق ہے، کیونکہ اس کا اصل مقصد قرآن و حدیث سے اعتماد کو ہٹانا ہے۔ حضرت سعید بن زید رضی اللہ تعالیٰ عنہ جو عشرئہ مبشرہ میں سے ہیں،فرماتے ہیں اللہ کی قسم! صحابۂ کرام میں سے کسی شخص کا رسول اللہﷺ کے ساتھ کسی جہاد میں شریک ہونا، جس میں اس کا چہرہ غبار آلود ہوجائے،غیرِصحابہ میں سے ہر شخص کی عمر بھر کی عبادت سے بہتر ہے،اگرچہ اس کو حضرت نوح علیہ السلام جتنی عمر بھی عطا کردی جائے۔

42:34) حضرت عبداللہ ابن مبارک رحمہ اللہ سے کسی نے دریافت کیا کہ حضرت معاویہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ افضل ہیں یا عمر بن عبدالعزیز رحمہ اللہ ؟(عمر بن عبدالعزیز رحمہ اللہ جن کے زمانۂ خلافت کو خلافت ِراشدہ کے مشابہ سمجھا جاتا ہے۔)حضرت عبداللہ ابن مبارک رحمہ اللہ نے جواب میں فرمایا کہ وہ جہاد جس میں حضور ِاکرمﷺ کے ساتھ حضرت معاویہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ شریک تھے، اس جہاد کے غبار کا وہ حصہ جو حضرت معاویہ کے گھوڑے کی ناک میں گیا ہے،وہ بھی عمر بن عبدالعزیز سے بہتر ہے۔ 48:53) اللہ تعالیٰ کی نافرمانی سے زندگی تلخ ہوجاتی ہے۔۔۔

01:01:17) مرد عورت برابر برابر کانعرہ لگانا۔۔۔اسلام نے عورتوں کو مقام ومرتبہ دیا۔۔۔

01:05:51) توبہ کرنے والا اللہ تعالیٰ کا محبوب ہوجاتا ہے۔۔۔

01:12:03) جب دل ہی لگا بیٹھے ہر ناز اُٹھانا ہے سو بار اگر روٹھیں سو بار منانا ہے

01:14:13) کھلم کھلا گناہ کیا ہے؟۔۔۔ٹخنہ چھپانا حرام ہے۔۔۔

01:16:50) عظمتِ صحابہ رضوان اللہ تعالیٰ علیہم اجمعین۔۔۔

01:20:24) شیخ العرب والعجم عارف باللہ حضرتِ اقدس مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب رحمہ اللہ فرماتے تھے کہ ساری دنیا کے غوث،قطب،ابدال جمع ہوجائیں،ان سب کو ایک پلڑے میں رکھ دیا جائے،دوسرے پلڑے میں ایک صحابی جو سب سے آخر میں ایمان لائے ہوں،وہ موجود ہوں تو اس صحابی کا پلڑا بھاری ہے،کیونکہ انہوں نے اُن آنکھوں کو دیکھا ہے جنہوں نے اللہ تعالیٰ کو دیکھا ہے۔۔۔

01:25:49) اپنی غمی اور خوشی کو شریعت اور سنت کے مطابق بنائیں۔۔۔

01:37:36) آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا سچا عاشق کون ہے؟۔۔۔

01:40:21) مرنے کے بعد کی رسومات۔۔۔سنت کے طریقے کو اپنائیں۔۔۔

دورانیہ 01:43:02

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries