فجر مجلس ۸ ستمبر      ۴ ۲۰۲ء     :اللہ والی محبت کو مانگنا چاہیے       !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

مقام:مسجد ِاختر نزد سندھ بلوچ سوسا ئٹی گلستان جوہر کراچی

بیان:عارف باللہ حضرتِ اقدس حضرت شاہ فیروز عبداللہ میمن صاحب دامت برکاتہم

01:11) شیخ کی کتنی محبت ہونی چاہیے۔۔

02:27) اللہ والی محبت کو مانگنا چاہیئے۔۔

05:12) صحبتِ شیخ کب نفع کامل کا ذریعہ بنتا ہے۔۔ ((اَلْمَرْئُ عَلٰی دِیْنِ خَلِیْلِہٖ فَلْیَنْظُرْ اَحَدُکُمْ مَنْ یُّخَالِلُ)) انسان اپنے خلیل اور گہرے دوست کے دین پر خود بخود آجائیں گے اور جب تک یہ ادائیں اس کے اندر نہیں آرہی ہیں تو صحبت شیخ اس کے لیے نفع کامل کا ذریعہ نہیں بن رہی ہے بوجہ اس کی نالائقی اور عدم اتباع کے۔ شیخ کامل کی صحبت سے نفع کامل حاصل کرنے کے لیے تفسیر روح المعانی کا ایک جملہ ہے کہ ’’خَالِطُوْھُمْ لِتَکُوْنُوْا مِثْلَھُمْ‘‘اتنا ساتھ رہو کہ تم بھی اپنے شیخ کی طرح ہوجائو، وہی دردِ دل، وہی آہ و فغان، وہی غض بصر، وہی تقویٰ تمہارے اندر بھی منتقل ہوجائے۔

08:14) اس حدیث کی رو سے کہ’’اَلْمَرْئُ عَلٰی دِیْنِ خَلِیْلِہٖ‘‘ اگر شیخ تمہارا خلیل ہوتا اور علیٰ سبیل خلت تم کو شیخ کی محبت نصیب ہوتی تو شیخ کی راہ میں اور تمہاری راہ میں فرق نہ ہوتا۔ معلوم ہوا کہ تمہاری رفاقت میں حسن نہیں ہے۔ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں’’وَحَسُنَ اُولٰٓئِکَ رَفِیْقًا‘‘

18:58) نظر کی حفاظت نصیحت اور ایک واقعہ ۔۔

20:24) عشقِ بتاں میں اسعد کرتے ہو فکرِ راحت دوزخ میں ڈھونڈتے ہو جنت کی خوابگاہیں اے اسعد! تم حسینوں کے عشق میں آرام تلاش کرتے ہو اور جنت کے مزے دوزخ میں تلاش کرتے ہو ؎

23:20) اگر شیخ تمہارا خلیل ہوتا اور علیٰ سبیل خلت تم کو شیخ کی محبت نصیب ہوتی تو شیخ کی راہ میں اور تمہاری راہ میں فرق نہ ہوتا۔ معلوم ہوا کہ تمہاری رفاقت میں حسن نہیں ہے۔ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں’’وَحَسُنَ اُولٰٓئِکَ رَفِیْقًا‘‘یہ خالی جملہ خبر یہ نہیں ہے اس میں جملہ انشائیہ پوشیدہ ہے۔

23:35) یہ بہت اچھے رفیق ہیں اس خبر میں یہ انشاء موجود ہے کہ ان کے ساتھ حسین رفاقت اختیار کرو۔ جب تک شیخ کے راستہ میں اور مرید کے راستہ میں فرق ہے تو اللہ تعالیٰ سے شیخ کی محبت علی سبیل خلت مانگو کہ اے اللہ شیخ میرے قلب میں اتنا محبوب کردے کہ میرا خلیل ہوجائے اور میں’’عَلٰی دِیْنِ خَلِیْلِہٖ‘‘ ہوجائوں۔ پس جب شیخ کی محبت خلت کے درجہ میں پہنچ جائے گی تو اس کے مشورہ پر اتباع کامل کی توفیق ہوگی اور پھر خود بخود شیخ کے تمام اخلاق آپ کے اندر منتقل ہوجائیں گے۔ یہ شرح اللہ تعالیٰ نے ابھی میرے دل کو عطا فرمائی۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries