عشاءمجلس ۱۰ ستمبر      ۴ ۲۰۲ء     :انفاق فی سبیل اللہ        !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

مقام:مسجد ِاختر نزد سندھ بلوچ سوسا ئٹی گلستان جوہر کراچی

بیان:عارف باللہ حضرتِ اقدس حضرت شاہ فیروز عبداللہ میمن صاحب دامت برکاتہم

03:36) جس پر بدگمانی ہورہی ہو، اس کےلیے دل میں 70 احتمال سوچیں کہ یہ مسئلہ ہوگیا ہے اس لیے مجلس سے اُٹھ گیا، ہمیں کوئی اختیار نہیں کسی پر بدگمانی کریں!

04:28) بیان سنتے وقت استغفار کرکے آنا چاہیے

05:20) سنت کی اہمیت پر بیان ! جو سنت پر عمل نہیں کرتا وہ اللہ والا نہیں ہوسکتا!!

06:38) جب جوتا پہنو تو دایاں پیر داخل کرو۔خواتین، ماں، بہنیںجب جوتیاں پہنیں تو دایاں پیر داخل کریں، جب نکالیں تو بایاں پیر نکالیں۔ اب آپ لوگ اس پر غور کیجئے کہ ہم لوگ جوتے پہنتے ہوئے اس سنت پر کتنا عمل کرتے ہیں؟ چوبیس گھنٹے میں اگر سومرتبہ بھی جوتا پہننا اور اتارنا ہو تو سو مرتبہ حضورﷺ کی سنت پر عمل ہوجائے گا اور سنت کی نیت سے حضور ﷺ کی یاد بھی تازہ ہو جائے گی کہ ہمارے آقا،سرور ِدوعالمﷺاس طرح جوتا پہنتے تھے۔

07:16) جب ہم سنت پر عمل کرتے رہیں گے تو آپ ﷺ کی یاد آتی رہے گی!!

08:28) ہمارے بزرگوں کے دین کا مال اردو میں ہے! اس لیے اپنی اولاد کو اردو سکھانا چاہیے!! آج کل اولاد کو ایسی انگریزی سکھاتے ہیں جیسے انگریز بھی نہیں بولتے ہوں گے!!!

09:38) لطیفہ انگریزی میں پکوڑہ کو کیا کہتے ہیں!! پکوڑہ پہلی دفعہ کیسے بنا!!What is the meaning of .... حضرت والا کے انگریزی جملے!! مزاح ٹورنٹو کا مطلب۔۔۔۔ ویلئم فائیو پر مزاح۔۔۔ کمبوڈ کا نام چئیرمین!! ایڈ منٹن شہر کا مطلب۔۔۔میں ایڈ لے کرآیا ہوں آپ کے من میں اُتارنے کےلیے تاکہ آپ ٹن ٹن کرو!!--- اسی طرح حضرت والا کو بہت سی زبانوں کے مختلف جملے یاد تھے۔۔۔۔

13:48) سادگی کی محبت میں زیادہ مزا آتا ہے!!

15:35) حلال کمانے والا اربوں کھربوں حرام سے کروڑوں درجے بہتر ہے!

15:52) شیخ کا ادب ! شیخ کا دل خوش کرو! ہنسنے پر ہنسو ! رونے کی بات پر روؤ!!

16:46) باکسنگ پر لطیفہ ! جبڑے پر مار! ڈاینسٹ کا واقعہ

18:11) ہنسنا بھی سنت ہے! !

18:24) جو اپنی اصلاح کرواتا ہے وہ بہتر ہے کہ جو اصلاح نہیں کرواتا بس خانقاہ میں رہتا رہتا ہے!

19:06) حضرت مجدد تھانوی رحمہ اللہ کا ملفوظ کہ اگر شیخ کی کوئی بات سمجھ نہ آئے تو شیخ کے خاص عاشقوں سے پوچھیں

20:11) نسبت مع الرسول کی کوشش کرو، شیخ کی نسبت کی تو فکر ہے لیکن حضورﷺ کی نسبت حاصل کرنے کی بھی تو فکر کرو۔کہتے ہیں کہ فلاں صاحب فنافی الشیخ ہوگئے تو فنا فی الرسول بھی تو بننے کی فکر کرو۔

20:14) جتنی زیادہ شیخ سے زیادہ محبت ہوگی اتنی زیادہ شیخ کی نسبت منتقل ہوگی!! دو رہے لیکن اصلاح کرواتا ہے!! ماشاء اللہ روزانہ کئی نئے لوگوں کی ای میل آرہے ہیں!!!

21:43) نئے لوگوں کو اصلاح کی فکر ہے! پرانے لوگوں کو فکر نہیں!

22:51) پہلے فی الشیخ ہوتا ہے۔۔۔پھر فنا فی الرسول ہوتا ہے، پھر فنا فی اللہ ہوتا ہے!

23:49) سنت کا مضمون دوبارہ مواعظ اختر نمبر: ۲۰: مردانِ راہِ خدا سے پڑھنا شروع فرمایا: اب فنا فی الرسول کے کیا معنی ہیں؟ خودسرور ِعالمﷺارشاد فرماتے ہیں : ((لَا يُؤْمِنُ أَحَدُكُمْ حَتّٰى يَكُوْنَ هَوَاهُ مُتَّبِعًا لِّمَا جِئْتُ بِهٖ)) (کنز العمال : (دارالکتب العلمیۃ) ؛ ج ۱ ص ۱۲۱ ؛ رقم الحدیث ۱۰۸۰) یعنی تم میں سے کوئی مومن ِکامل نہیں ہوسکتا جب تک اس کی تمام خواہشات میرے لائے ہوئے دین کے تابع نہ ہوجائیں!

26:57) ہٰذا ہمیں اپنے ہر عمل میں یہ دیکھنا چاہیے کہ اس بارے میں حضورﷺکا کیا فرمان ہے، اللہ تعالیٰ کا کیا ارشاد ہے؟ بندگی اسی کا نام ہے۔بندگی نام ہے کہ اپنے ارادوں سے بے ارادہ ہو جانا،بینائی ہوتے ہوئے نابینا بن جانا،مثلاً نامحرم عورت سامنے آگئی تو آنکھوں میں روشنی تو ہے مگر آنکھوں کو بند کئے ہوئےہے۔یہ ہے اختیار سے بے اختیار ہوجانا،یہی ادا دیکھنے کے لئے اللہ تعالیٰ نے ہمیں دنیا میں بھیجاکہ یہ ہیں ہمارے بندے کہ بینائی ہے اور دل بھی چاہتا ہے کہ فلاں صورت کو دیکھ لوں، دل چاہتا ہے کہ فلاں خواہش پوری کرلوںلیکن اپنی خواہش کو ہماری خواہش اور مرضی پر فدا کردیتے ہیں۔اس کو کہتے ہیں گدائی اور بندگی! غلامی اس کا نام ہے اور اسی کی برکت سے پھر اسے اللہ تعالیٰ اپنے قرب سے نوازتے ہیں۔

27:01) ہ ہر ہر موقع پر سنت کا اہتمام! --موبائل میں سنت کی ہرموقع کی دعا پڑھو! موبائل کو کام میں لاؤ!!

28:17) حضرت والا رحمہ اللہ نے دورانِ سفر بستی میں داخل ہونے کی دعا کی تشریح! حضرت والا رحمہ اللہ دورانِ سفر دعاؤں میں مشغول رہتے تھے، جہاز جب بلند ہوتا تھا تو حضرت والا دعا کرتے تھے۔۔۔۔ زمین کے مقابلے میں جہاز میں گناہ کم ہیں!!!

31:00) جہاز میں دوران سفر کھانے پینے کے حوالے سے نصیحت

32:22) انقاق فی سبیل اللہ کے حوالے سے قرآنی مضامین! تفسیر عثمانی سے پڑھ کر سنایا!

36:34) اللہ والوں کے تصور سے دل نور سے بھر جاتا ہے!!!

37:05) ڈیٹو رائٹ کا پرلطف مطلب اور اس پر عجیب نصیحت!!!

38:52) کسی زبان سے نفرت نہیں کرسکتے!!! یہ ہے ہمارا دین!! حضرت والا رحمہ اللہ کا ادب !! انگریزی زبان کو مسلمان کرو! دین پھیلانے کی نیت رکھو! ان جیسی انگریزی بناوٹ کرنا منع ہے!!!

43:02) چالیس احادیث یاد کرکے پھیلانے کا اجر!!!

43:19) صحبتِ اہل اللہ کی عظیم الشان

43:51) حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کی شان!

5364 احادیث کے راوی تھے!

44:33) چست لباس کا فتنہ !! ڈھیلا لباس ہونا چاہیے!!

46:11) کچھ خاص فرشتوں اہل ذکر کو تلاش کرتے رہتے ہیں! حدیث شریف ! خواجہ صاحب عزیز الحسن رحمہ اللہ کا آواز جو اُن کو دیکھ لیتے تو کیا زندہ رہ جاتے نگاہ اولین ۔۔نگاہ آخریں ہوتی !

51:49) دعا کی پرچیاں

دورانیہ 50:09

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries