فجر مجلس ۱۱ ستمبر      ۴ ۲۰۲ء     :اللہ کے لئے محبت کے فوائد       !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

مقام:مسجد ِاختر نزد سندھ بلوچ سوسا ئٹی گلستان جوہر کراچی

بیان:عارف باللہ حضرتِ اقدس حضرت شاہ فیروز عبداللہ میمن صاحب دامت برکاتہم

03:33) اہل اللہ کی محبت اور صحبت میں جنت کا لطف ہے: حضرت خواجہ صاحب رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں ؎ میں رہتا ہوں دن رات جنت میں گویا مرے باغ دل میں وہ گلکاریاں ہیں احقر کا فارسی شعر ؎ میسر چوں مرا صحبت بہ جان عاشقاں آید ہمیں بینم کہ جنت برزمیں از آسماں آید جب کبھی اللہ تعالیٰ کے عاشقوں کی صحبت نصیب ہوجاتی ہے تو ایسا معلوم ہوتا ہے کہ جنت آسمان سے زمین پر آگئی ہے۔ حضرت عارف رومی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں ؎ بوستان عاشقاں سرسبز باد آفتاب عاشقاں تابندہ باد اے خدا! آپ کے عاشقوں کا باغ ہمیشہ سرسبز، ہرا بھرا یعنی سدا بہار رہے اور آپ کے عاشقوں کا آفتاب ہمیشہ روشن اور چمکتا رہے۔ اہلِ درد و محبت اللہ والے جہاں ہوں زندگی وہاں پُرکیف و پُربہار گذرتی ہے: دل چاہتا ہے ایسی جگہ میں رہوں جہاں جیتا ہو کوئی درد بھرا دل لیے ہوئے (اخترؔ)

03:33) اللہ تعالیٰ کی محبت اور ان کے نام میں ایسی مٹھاس ہے کہ جس کے قلب کو یہ نصیب ہوتی ہے۔۔۔

04:03) اللہ کے لیے محبت کے فوائد۔۔۔

16:09) شیخ پر اعتراض کرنا سخت محرومی ہے۔۔۔

21:18) آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا سچا عاشق کون ہے؟۔۔۔

25:13) جہالت کا کوئی علاج نہیں ہوتا۔۔۔

26:53) ایک اہل حق امام صاحب اور دیہاتیوں کا واقعہ۔۔۔

دورانیہ 30:09

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries