فجر مجلس ۱۳ ستمبر      ۴ ۲۰۲ء     :ذکر اللہ اور اطمینان قلب        !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

مقام:مسجد ِاختر نزد سندھ بلوچ سوسا ئٹی گلستان جوہر کراچی

بیان:عارف باللہ حضرتِ اقدس حضرت شاہ فیروز عبداللہ میمن صاحب دامت برکاتہم

02:36) رسول اﷲ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کا اسوۂ حسنہ کن لوگوں کو محبوب ہوتا ہے؟ اﷲ تعالیٰ کے ارشاد لَقَدْکَانَ لَکُمْ فِی رَسُوْلِ اﷲِ اُسْوَۃٌ حَسَنَۃٌ لِّمَنْ کَانَ یَرْجُوااﷲَ وَالْیَوْمَ الْاٰخِرَ وَذَکَرَ اﷲَ کَثِیْراً سے معلوم ہوا کہ اتباعِ سنت کس کو نصیب ہوتا ہے، حضور صلی اﷲ علیہ وسلم کا اُسوۂ حسنہ کن کو محبوب ہے اور کون لوگ آپ کے اُسوۂ حسنہ کو اختیار کرتے ہیں؟ جو اﷲ سے ڈرتے ہیں قیامت کے دن سے ڈرتے ہیں اور کثرت سے اﷲ کو یادکرتے ہیں، ذکر اﷲ سے مراد صرف ذکر لسانی نہیں ہے بلکہ تمام احکاماتِ خداوندی کی اطاعت ہے، اُن کے لئے اﷲ تعالیٰ فرماتے ہیں کہ میرے رسول ہی میں بہترین نمونہ ہے۔

02:37) چوبیس گھنٹے کا ذاکر کون ہے؟۔۔۔

08:29) جرعہ خاک آمیز چوں مجنوں کند صاف گر با شد ندانم چوں کند جب خاک آمیز اور تلچھٹ ہی کا گھونٹ مجنوں کئے دے رہا ہے تو اگر صاف ہو گا تو نہ معلوم کیا کچھ بنا کر رہے گا۔ یہ روحانی غذائیں یعنی انوارِ ذکر و تلاوت اور نوافل روح اور بدن میں اپنا اثر کرتے ہیں اور بوجۂ لطافت اور روحانیت مادّی غذائوں سے ان کا اثر زیادہ قوی ہوتا ہے ۔

16:40) ذکر کا ناغہ روح کافاقہ۔۔۔طلباءِ کرام کو حضرت والا رحمہ اللہ کی نصیحت کہ آپ کی مصروفیات پڑھنے پڑھانے کی زیادہ ہوتی ہیں اس لیے چلتے پھرتے ہی ذکر کر لیا کریں اور تعدادکم کر دیں لیکن ناغہ مت کریں۔۔۔

20:10) حق تعالیٰ ارشاد فرماتے ہیں: ﴿اَ لَا بِذِکْرِ اللّٰہِ تَطْمَئِنُّ الْقُلُوْبُ ﴾ (سورۃ الرعد، آیت: ۲۸) خوب سمجھ لو کہ حق تعالیٰ ہی کی یاد سے دلوں کو اطمینان نصیب ہوتا ہے۔ اس آیتِ کریمہ سے معلوم ہوا کہ ذکر اﷲ کی کیفیت اور اس کا اثر قلب تک ضرور پہنچتاہے، جس کا اثر دل میں یہ ظاہر ہوتا ہے کہ دل کو اطمینان اور چین ملتا ہے، جس طرح بھوک کی شدت میں آدمی جب بے چین ہوتا ہے تو غذا معدہ میں پہنچ کر اس کی بھوک کی بے چینی کو سکون و اطمینان سے بدل دیتی ہے اور اگر غذا نہ ملے تو متعدد فاقوں کے بعد تمام اعضاء کمزور ہو جاتے ہیں۔۔۔

25:36) مجلسِ ذکر۔۔۔

46:20) ذکراللہ سے متعلق نصیحت کہ کمیت بھی ہو اور کیفیت بھی ہو۔۔۔

48:30) دُعائیہ پرچیاں۔۔۔

49:35) عملیات سے متعلق کسی صاحب نے پرچی دی اس پرنصیحت۔۔۔

دورانیہ 55:10

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries