فجر مجلس۵ اکتوبر      ۴ ۲۰۲ء     :ذکر کو شکر پر مقدم کرنے کا راز !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

مقام:مسجد ِاختر نزد سندھ بلوچ سوسا ئٹی گلستان جوہر کراچی

بیان:عارف باللہ حضرتِ اقدس حضرت شاہ فیروز عبداللہ میمن صاحب دامت برکاتہم

00:32) ذکر کے بارے میں جو حضرت والا رحمہ اللہ کے مضامین سفر سے پہلے چل رہے تھے اُ س سے آگے مزید مضمون بیان ہوا۔۔

06:03) چار اسم اعظم ..اسم اعظم پڑھ کر دعا کرنا ان شاء اللہ ہر دعا قبول ہوتی ہے۔

12:12) ذکر کو شکر پر مقدم فرمانے کی حکمت: علامہ آلوسی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے ذکر کو مقدم فرمایا۔ فاذکرونی اذکرکم (پ۲، سورۂ بقرہ۱۵۲) تم مہ کو یاد کرو اطاعت سے ہ تمہیں یاد کریں گے اپنی عنایت سے واشکروالی اور شکر بھی کرو۔ علامہ آلوسی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ اللہ نے اپنی یاد کو مقدم کیا اس لیے کہ فان حاصل الذکر یاد کا حاصل کیا ہے الاشتغال بالمنعم نعمت دینے والے کو یاد کرنا، اور وان حاصل الشکر الاشتغال بالنعمۃ اور شکر کا اصل نعمت میں مشغول ہونا ہے، تو نعمت دینے والے کو یاد کرنا زیادہ افضل ہے یا نہیں؟ (روح المعانی، ج: ۲، ص: ۱۹) بجائے اس کے کہ نعمت کو دیکھ کر نعمت دینے والے کو بھول جائو۔ جانِ تصوف اور روحِ تصوف یہی ہے کہ ایک لمحہ کو اللہ کو فراموش نہ کرو۔

17:16) (( اِنَّمَا قَدَّمَ اللہُ تَعَالَی الذِّکْرَ عَلَی الشُّکْرِ لِاَنَّ فِی الذِّکْرِ اشْتِغَالًا م بِذَاتِہٖ وَفِی الشُّکْرِ اشْتِغَالًا بِنِعْمَتِہٖ وَالْاِشْتِغَالُ بِذَاتِہٖ تَعَالٰی اَوْلٰی مِنَ الْاِشْتِغَالِ بِنِعْمَتِہٖ)) ( روح المعانی : (رشیدیہ) ؛ سورۃ البقرۃ ؛ ج ۲ ص ۵۷۱ ) ذکر کا حاصل یہ ہے کہ تم نعمت دینے والے کے ساتھ مشغول ہو جائو اور ان کی یاد میں لگے رہو،اور حاصلِ شکر کیا ہے؟ اَلْاِشْتِغَالُ بِالنِّعْمَۃِ شکر کا حاصل یہ ہے کہ تم نعمت میں مشغول ہوجائو۔ تونعمت دینے والے کے ساتھ مشغولی کیا نعمت کے ساتھ مشغولی سے افضل نہ ہوگی؟اس لئے ذکر کو شکر پر فضیلت ہے کہ پہلے اللہ تعالیٰ کو یاد کرو پھر نعمت کھائو، اﷲ کو ناراض کرکے نعمت کھانا غیرشریفانہ حرکت ہے۔

20:30) انسان و ہ ہے جس کے شر سے دوسرے محفوظ ہوں۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries