فجر  مجلس۸۔ اکتوبر۴ ۲۰۲ء     :ذکر سے متعلق ملفوظات     !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

مقام:مسجد اختر نزد سندھ بلوچ سوسائٹی گلستانِ جوہر کراچی

بیان:عارف باللہ حضرتِ اقدس حضرت شاہ فیروز عبداللہ میمن صاحب دامت برکاتہم

06:08) ذکر سے متعلق حضرت والا رحمہ اللہ کے ملفوظات بیان ہوئے۔۔۔

اِرشادفرمایاکہ ذکر کا دوام بھی چاہیے، اگر ذکر نہیں کرو گے تو خالی صحبت کافی نہیں ہے کیونکہ ذکر ذاکر کو مذکور تک پہنچا دیتا ہے اور اﷲ چونکہ میگنٹ کا خالق ہے تو بندے کو اﷲ کی طرف کشش ہوجائے گی کیونکہ جو میگنٹ پیدا کرسکتا ہے خود اس کی ذات میں کتنا میگنٹ ہوگا، تو اﷲ کے نام میں مقناطیس ہے جیسے جیسے اﷲ کہتے جاؤ گے اﷲ کی طرف کھنچتے چلے جاؤ گے؎

اﷲ اﷲ گو بہ رو تا تخت عرش یہ مولانا رومی ہیں کہ اﷲاﷲ کہو تاکہ عرشِ اعظم تک پہنچ جاؤ ؎ اﷲ اﷲ ایں چہ شیرین است نام اور یہ عجیب میگنٹ ہے، اس میں مٹھاس بھی ہے، جو سارے عالم کی مٹھائی پیدا کرتا ہے اس کا نام ہے خالقِ لذاتِ شیرینی کائنات، تو اﷲ کا نام لینے میں دو فائدے ہوئے، مزہ بھی آیا اور کشش بھی ہوئی یعنی آپ کا نفس اور آپ کا دل اﷲ کی طرف کھنچتا چلا جائے گا پھر آپ اور کسی کے نہیں ہوسکیں گے اور بزبانِ حال یہ شعر پڑھیں گے ؎ نہیں ہوں کسی کا تو کیوں ہوں کسی کا اُنہی کا اُنہی کا ہوا جارہا ہوں

06:09) تو اﷲ تعالیٰ نے اس آیت کے اندر سلوک کے حسبِ ذیل تصوف کے مسائل ارشاد فرما دئیے کہ اگر تمہیں اﷲ والا اور ولی اﷲ بننا ہے، اب نبی تو آپ نہیں بن سکتے مگر ولی اﷲ کے آخری مقام تک پہنچ سکتے ہو، اولیائے صدیقین کی خط انتہا تک پہنچ سکتے ہو جس کے آگے پھر نبوت ہے اور اب نبوت کے دروازے بند ہیں اگر تمہیں اﷲ والا بننا ہے تو تم شیخ کی صحبت میں رہو اور اﷲ کا بھی کچھ ذکر کرو بِالْغَدٰوۃِ وَالْعَشِیِّ، صَبَاحًا وَمَسَاءً صبح وشام۔

10:05) جو شخص اﷲ والوں کے ساتھ رہتا ہے، اﷲاﷲ کرتا ہے تو اﷲ اسے اخلاص عطا فرما دیتے ہیں، ان کے نام میں یہ خاصیت ہے تو یہ جزا ہوگی تو یُرِیْدُوْنَجو ہے یہ شرط بھی ہے اور جزا بھی ہے کہ اﷲ کے نام کی برکت سے اور اﷲ والوں کی صحبت کے صدقے میں غیر مرید اور غیر مخلص بھی مخلص ہوجاتا ہے۔

11:56) اللہ تعالیٰ صحابہ کی شان بیان فرمارہے ہیں کہ یہ صبح شام ہم کو یاد کرتے ہیں۔ علماء لکھتے ہیں کہ صبح وشام کی تاثیر کی وجہ یہ ہے کہ صبح و شام فرشتوں کی ڈیوتی بدلتی ہے۔ شام سے صبح تک رہنے والے فرشتے فجر کے بعد جاتے ہیں اور فجر سے شام تک رہنے والے فرشتے مغرب کے بعد جاتے ہیں۔ صبح و شام فشتوں کی ڈیوٹی بدلتی ہے۔ تو اللہ ایسی حالت میں اپنے ذکر کی تعلیم دے رہا ہے کہ فرشتے میرے بندوں کو میری یاد کی حالت میں پاکر میرے سامنے اُن کی تعریف کریں۔ جیسے شفیق ابّا کہتا ہے کہ میرے بیٹوں سے فلاں فلاں وقت میں ملو، کیونکہ بیٹے اس وقت فرامینِ سلطنت جاری کرتے ہیں یا کوئی اہم کام کرتے ہیں تو جس طرح ابّا خوش ہوتا ہے کہ ان اوقات میں جو میرے بیٹوں سے ملے گا اور ان کو اچھے کاموں میں مشغول پائے گا تو مجھ سے ان کی تعریف کرے گا جس سے باپ کو خوشی ہوتی ہے۔

17:05) اپنے ملک کے لیے اللہ تعالیٰ سے اور پورے عالم اسلام کے لیے اللہ تعالیٰ سے دُعا کرنی چاہیے۔۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries