مرکزی بیان ۱۷۔ اکتوبر۴ ۲۰۲ء     :اللہ کی محبت کس طرح ملے گی؟

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

مقام:مسجد اختر نزد سندھ بلوچ سوسائٹی گلستانِ جوہر کراچی

بیان:عارف باللہ حضرتِ اقدس حضرت شاہ فیروز عبداللہ میمن صاحب دامت برکاتہم

06:34) بیان سے پہلے جناب مفتی انوارالحق صاحب نے حضرت والا رحمہ اللہ کے اشعار پڑھے۔

اے مری آہ بے نوا تو نے کمال کردیا

عالم ہجر کو مرے تو نے وصال کردیا یعنی ہماری آہ کو واقف حال کردیا

اپنا جہاں دکھا کے یوں محوجمال کردیا میری نظر میں یہجہاں خواب و خیال کردیا

میرا پیام کہہ دیا جاکے مکاں سے لامکاں اے مری آہ بے نوا تو نے کمال کردیا

میرے قویٰ تو اس قدر ہوتے ابھی نہ مضمحل اے دل مبتلائے غم تو نے نڈھال کردیا

ذوق طلب بھی مختلف دہر میں دیکھتا رہا اخترؔ بے قرار نے تیرا سوال کردیا

06:35) حضرت والا رحمہ اللہ کے دوسرے اشعار پڑھے۔۔۔ سبق دیتی ہے ہر دم اہلِ دل کی داستاں مجھ کو جہاں دے کر ملا ہے دل میں وہ جانِ جہاں مجھ کو بہت خونِ تمنّا سے مِلا سُلطانِ جاں مجھ کو نظر آتا ہے اپنے دل کا جب زخمِ نہاں مجھ کو تو اپنا درد خود کرتا ہے مجبورِ بیاں مجھ کو

10:21) نظر آتا ہے اپنے دل کا جب زخمِ نہاں مجھ کو زخمِ نہاں کا مطلب ہے گناہ چھوڑنے کا غم۔

13:09) نظر آتا ہے اپنے دل کا جب زخمِ نہاں مجھ کو تو اپنا درد خود کرتا ہے مجبورِ بیاں مجھ کو

14:53) حضرت والا رحمہ اللہ کے زیادہ تر اشعار تعجد کے وقت کے ہیں اور حضرت والا رحمہ اللہ روتے رہتے تھے ۔۔۔اللہ تعالیٰ کا دردِ دل کس کو ملتا ہے؟۔۔۔حضرت مولانا شاہ محمد احمد صاحب رحمہ اللہ نے حضرت والا رحمہ اللہ کو فرمایاکہ اللہ تعالیٰ نے آپ کو درددل بھی دیا اور زبان ترجمان درد دل بھی عطا فرمائی ہے۔۔۔

18:43) میاں بیوی کے حقوق۔۔۔میاں بیوی کے جھگڑوں سے اولاد نفسیاتی ہوجاتی ہے۔۔۔

27:39) بیانِ دردِ دل آساں نہیں ہے دوستو لیکن سبق دیتی ہے ہر دم اہلِ دل کی داستاں مجھ کو

28:46) اہل دل کون لوگ ہیں؟اہل دل سے مراد اللہ والے ہیں دل تو سب کے پاس ہے لیکن اللہ والے اپنے دل کو اللہ تعالیٰ پر فدا کرتے ہیں ،ہر موقعے پر اپنے دل کو اللہ تعالیٰ پر فدا کرتے ہیں۔۔۔

34:10) زبانِ عشق کی تاثیر اہل دل سے سُنتا ہوں مگر مسحور کرتی ہے محبت بے زباں مجھ کو قفس کی تیلیاں رنگین، دھوکہ دے نہیں سکتیں کہ ہر دم مضطرب رکھتی ہے یادِ گلستاں مجھ کو

35:58) قفس کی تیلیاں رنگین، دھوکہ دے نہیں سکتیں قفس: پنجڑا مراد نیا۔ رنگین تیلیاں: حرام لذات۔

41:35) تکبّر انسان کو برباد کر کہ رکھ دیتا ہے اور جو تواضع اختیار کرتا ہے اللہ تعالیٰ اُسے بلندیاں عطا فرماتے ہیں۔۔۔ جب ہم اپنی حرام خواہشات کو ماریں گے تو اللہ تعالیٰ کو پائیں گے۔۔۔نفس کی حرام خواہشات کو پورا کرنے سے نفس تگڑا ہوجاتا ہے۔۔۔

48:34) قفس کی تیلیاں رنگین، دھوکہ دے نہیں سکتیں کہ ہر دم مضطرب رکھتی ہے یادِ گلستاں مجھ کو کہاں تک ضبط غم ہو دوستو راہِ محبت میں سُنانے دو تم اپنی بزم میں میرا بیاں مجھ کو ملا کرتی ہے نسبت اہلِ نسبت ہی سے اے اخترؔ زباں سے ان کی ملتا ہے بیانِ دُرفشاں مجھ کو جہاں دے کر ملا ہے دل میں وہ جانِ جہاں مجھ کو بہت خونِ تمنّا سے مِلا سُلطانِ جاں مجھ کو

53:07) اسمارٹ فون اور واٹس ایپ کے مختلف قسم کے گروپس۔۔۔

01:01:43) ہر معاملہ میں مفتی صاحب سے مشورہ کرنا چاہیے، غیر عالم مسائل بیان نہ کریں اور مفتیان کرام کے غلام بن کر رہیں!

01:02:40) استاد کے ادب پر نصیحت!! ایک طالب علم نے اپنی اصلاح کروائی اور خوب اساتذہ کی خدمت کرنے لگے!

01:04:01) حضرت ہردوئی رحمہ اللہ قول: ہمارا نام تھا طالب ِ علم و عمل! جو طالب علم بدنظری اور گناہ نہیں چھوڑتا تو علم میں برکت نہیں ہوتی اور دنیا میں لگ جاتا ہے!

01:05:00) حرام خواہشات کو دبانے سے اللہ پاک ملتے ہیں!

01:05:12) پانچ عمل اللہ والا بنانے والے: (۱) قرآن پاک صحیح کروانا (۲) ایک مٹھی داڑھی (۳) مردوں کو ٹخنہ کھولنا چلنے اور کھڑے ہونے کی حالت میں (۴) نظر کی حفاظت کرنا (۵) دل کی حفاظت کرنا گندے خیالات سے!

01:07:35) نعمت زیادہ ہے یا نعمت دینے والا کا حق زیادہ ہے!! غیر شرعی شادی کی تقریبات ہیں اور اس کو مسنون ولیمہ کہتے ہیں ! !! پھر اس غیر شرعی باتوں کی وجہ سے پھر برکتیں ہوجاتی ہیں تو کہتے ہیں کہ کسی نے جادو کردیا ہے! نظر لگ رہی ہے!!

01:09:13) حج و عمرہ کرنے سے صغیرہ گناہ معاف ہوجاتے ہیں!کبیرہ گناہ توبہ کی چار شرطوں سے معاف ہوجاتا ہے!

01:10:02) منحوس گناہ ہیں!

01:10:46) ہم اپنی اصلاح نہیں کروارہے ہیں! حالانکہ صحابہ کرام ؓ کو اصلاح کی فکر تھی!! ہم اصلاح کروانے میں جان لڑادیں!

01:11:16) حسن کی حکومت پانچ سال میں بدل جاتی ہے، اس جوانی کو اللہ پر فدا کریں!۔۔۔ ایک نظر کی حفاظت نہیں ہوتی اور ہم اپنے کو نیک بھی سمجھتے ہیں!!

01:12:31) تین عمل اللہ بنانے والے : (۱) اللہ کے احسانات یاد کریں (۲) صحبتِ اہل اللہ (۳) ذکر اللہ!

01:13:00) لطیفہ میمن کا!--کون سی ہنسی دل کو مردہ کرتی ہے!!!

01:14:01) دو عمل اللہ بنانے والے : (۱) بری خواہشات پر عمل نہ کریں! (۲) اللہ سے ڈریں وَأَمَّا مَنْ خَافَ مَقَامَ رَبِّهِ وَنَهَى النَّفْسَ عَنِ الْهَوَى

01:15:30) کفار سے دوستی نہیں بڑھانا!

01:16:43) حضرت دادا شیخ مولانا عبد المتین صاحب دامت برکاتہم نے اس سفر میں حضرت ہردوئی رحمہ اللہ کا ملفوظ سنایا کہ ہم میں سے کتنے لوگ چائے پیتے وقت بسم اللہ پڑھتے ہیں! کتنی عمر گذر گئی!ْ۔۔۔۔

01:18:31) اللہ کے عاشق بہانے تلاش کرتے ہیں کہ کس چیز سے اللہ خوش ہوجائیں!!!

01:18:41) لطیفہ : کسی کا انتقال ہوجائے تو کیسے پتہ چلتا ہے!

01:19:49) حضرت شاہ عبد الغنی پھولپوری رحمہ اللہ کے مجاہدات اور عبادات!!!

01:22:47) شوہر نے بستر پر بیوی کو بلایا! اور وہ نہ آئی تو اس پر ساری رات فرشتے لعنت کرتے ہیں!

01:23:34) موبائل کی وجہ سے ناشکری بھی بڑھ رہی ہے! حالانکہ دین میں اوپر والے کو دیکھنا چاہیے!! اور دنیا میں نیچے والے کو دیکھنا چاہیے!!!

01:25:06) عقل مند کون ہیں؟ جو کھڑے بیٹھے لیتے اللہ کو یاد کرتے ہیں اور اللہ کو ناراض نہیں کرتے!!

01:25:53) غیبت کرتے ہیں اور اس کو تقدس کے پردے میں چھپاتے ہیں! !!

01:27:35) غیبت اور جھوٹ کا علاج

01:27:58) تصویر کی حرمت پر نصیحت!!!نظروں کی حفاظت کا حکم عورتوں اور مردوں دونوں کے لیے ہے! شرعی پردہ کی اہمیت

01:31:42) بس ارادہ کرلیں کہ آج کے بعد اللہ کو ناراض نہیں کرناہے!

01:32:27) نماز کے لیے اٹھانے والے ایک والد صاحب

01:33:49) ذکر برائے خالق-- فکر برائے مخلوق!!

01:34:50) دارالعلوم کراچی کے شیخ الحدیث ، حضرت شیخ کے محسن اول حضرت مفتی سحبان محمود صاحب کا تذکرہ !

01:35:54) لطیفہ: تیسری روٹی ہماری عزت ہے!!

01:37:31) اولاد پر شروع کے پانچ برس محنت کرلو!! پھر آگے آسان ہے سب!

01:37:49) لطیفہ : دادی اماں پوتے کو سُلا رہی تھیں!!!

01:38:37) کارٹون دیکھنے والے بچے توڑ پھوڑ کرتے ہیں!--

01:39:34) تجسس تو گناہ ہے! !! لیکں کیاملک کا سربراہ تجسس نہیں کرے گا!۔۔۔۔ گھر کا بڑا تجسس نہیں کرے گا کہ اس کی اولاد کیا کررہی ہے!

01:40:53) ہم اللہ کے احکامات میں غور نہ کریں!!

01:41:22) اللہ پاک کے وجود پر دلائل! ایک عبرت ناک واقعہ ۔ایک عالم دین کس طرح ملحد ہوا ۔۔۔ اور پھر حضرت شیخ کے پاس خط آیا ۔۔۔ حضرت والا نے روتے ہوئے دعا کی۔۔۔پھر وہ شخص مسلمان ہوگیا الحمدللہ۔۔۔پھر اس نے بتایا کہ مجھے اس جگہ تک موبائل نے پہنچایا!!! کتنا بھی میں نیک بن جاؤں لیکن موبائل کی خرافات سے میں بچ نہیں سکتا!!! میں موبائل بیچ دوں گا! !

01:44:52) درد بھری دعا!

01:45:38) کل سے حضرت والادامت برکاتہم کا سفر لاہور، اسلام آباد، پشاور، چارسدہ، اصحاب بابا ہورہا ہے اس کی اطلاع فرمائی اور سب سے دعا کا کہا

دورانیہ 01:45:40

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries