سفر پنجاب جمعہ بیان ۱۸۔ اکتوبر۴ ۲۰۲ء     :توبہ عظیم الشان نعمت ہے !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

وقت:جمعہ بیان بیان :عارف باللہ حضرتِ اقدس شاہ فیروز عبداللہ میمن صاحب دامت برکاتہم۔

حضرت شیخ دامت برکاتہم کا ابھی عمرے کے سفر سے کچھ دن پہلے واپسی ہوئی ہے تین اکتوبر کو حرمین شریفین کے سفر سے واپسی ہوئی اب چند دن بعد ہی پنجاب سفر کی اچانک ترتیب بنی ان شاء اللہ نومبر میں حضرت شیخ دامت برکاتہم کے شیخ ،شیخ الحدیث حضرت مولانا شاہ عبدالمتین صاحب دامت برکاتہم تشریف لارہے ہیں اس لیے بروز بدھ ایک دن میں اچانک سفر کی ترتیب بنی حضرتِ اقدس شاہ فیروز عبداللہ میمن صاحب دامت برکاتہم جامعہ اشرفیہ لاہور کے مہتمم حضرت مولانا فضلِ الرحیم صاحب دامت برکاتہم کی دعوت پر حضرت حکیم الامت مجدد الملت مولانا شاہ اشرف علی تھانوی نور اللہ مرقدہ کی قائم کردہ مجلس صیانتہ المسلمین کے سالانہ جلسے میں بیان کے سلسلے میں 28 اکتوبر 2017کو لاہور روانہ ہوئےتھے جلسے کے دوسرے روز حضرت شیخ دامت برکاتہم کا بعد نمازِ عصر جامعہ اشرفیہ میں ایمان افروز بیان ہوا جس نے سامعین کے دلوں کےپر بہت اثر کیا اور وہ سفر جو ایک بیان کے لیئے کیا گیا تھا وہ مختلف مدارس و مساجد کے شدید تقاضوں پر بڑھتے بڑھتے لاہور کے علاوہ فیصل آباد،منڈی بہاؤ الدین،قصور،پسرور اور دگر علاقوں سے پھیل کر 10یوم طویل ہوگیا۔ الحمد للہ!اِس سفر کے دو بیانات حضرت شیخ دامت برکاتہم کے شیخِ ثالث شیخ الحدیث حضرت مولانا شاہ عبدالمتین صاحب دامت برکاتہم کے حکم پر شائع بھی ہوچکے ہیں یہ پرانے سفر کی مختصر تفصیل تھی

اب چلتے ہیں نئے سفر کی طرف جس کی ایک دن میں سفر کی ترتیب طے ہوئی تو بروز جمعرات کو فورا ایک کار کو سفر کے لیے روانہ کردیا گیا جس میں ۵ احباب تھے صبح دس بجے خانقاہ غرفۃ السالکین سے روانگی ہوئی جس میں حضرت شیخ کے داماد حافظ خضر صاحب بھی موجود تھے۔ کار والے احباب نے مستقل سفر کیا صرف نماز کے لیے کار روکی گئی دوپہر میں کھانے کے لیے بھی نہیں رکے کھانا بعد مغرب ٹول پلازہ پر ایک ہوٹل میں کھایا تاکہ جلدی لاہور پہنچ جائے۔ بس والے احباب رات کو روانہ ہوئے حضرت شیخ صبح ساڑے پانچ بجے گھر سے ائیر پورٹ کے لیے روانہ ہوئے ۸:۱۵ پر فلائیٹ تھی الحمدللہ باعافیت وقت پر جہاز نے لینڈ کیا حضرت شیخ نو بجے لاہور ائیر پورٹ پر تشریف لے آئے جہاں پر لاہور کے احباب نے استقبال کیا نائب مہتمم حضرت قاری ارشد عبید صاحب دامت برکاتہم بھی ائیر پورٹ پر حضرت کے استقبال کے لیے حاضر ہوئے۔

ہر بار کی طرح اس بار بھی میزبان نائب مہتمم صاحب ہیں اور حضرت کے گھر ہی حضرت شیخ اور کچھ احباب کی رہائش ہے۔ حضرت شیخ جیسی تشریف لائے فور اآرام فرمایا بمشکل ایک گھنٹہ آرام ملا اور پھر ساڑے بارے بجے جامعہ اشرفیہ لاہور کی مسجد حسن میں بیان ہوا۔۔ الحمدللہ حضرت شیخ کے اب جلدی جلدی سفر ہورہے ہیں تمام اسفار خالص اللہ کی رضا کے لیے اور دین کی بات جگہ جگہ پھیل جائے نائب مہتمم صاحب حضرت مولانا قاری ارشد عبید صاحب نے تصویر کشی کا اعلان فرمایا ہر قسم کی تصویر کشی منع ہے اُس کے بعد بیان کا آغاز ہوا۔ اللہ پاک شرفِ قبولیت سے نوازیں اورخوب خوب دین کا کام لیں۔۔۔

سب احباب خاص دعا جاری رکھیں اللہ تعالیٰ حضرت والا کو خوب صحت و عافیت سے رکھیں اور وہاں خوب اللہ تعالیٰ کے محبت کا خوب فیضان جاری ہو اوراللہ تعالی عافیت سےمرکز واپس لائیں۔

(آمین یا رب العالمین بحرمۃ سیّد المرسلین علیہ الصلوٰۃ والتسلیم)

*************************

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries