سفر پنجاب عشاء مجلس ۱۸۔ اکتوبر۴ ۲۰۲ء     :اللہ تعالیٰ کی معافی اور رحمت سے کبھی مایوسی نہ ہو!

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

وقت:بعد نماز عشاء بیان :عارف باللہ حضرتِ اقدس شاہ فیروز عبداللہ میمن صاحب دامت برکاتہم۔

حضرت شیخ دامت برکاتہم نے بعد عصر جامعہ اشرفیہ لاہور کی مسجد حسن میں بعد عصر مختصر بیان فرمایا لیکن بیان مختصر لیکن بہت جامع اور پُر اثر بیان تھا۔ بیان میں حضرت مفتی فضل الرحیم صاحب دامت برکاتہم جو جامعہ اشرفیہ کہ مہتمم ہیں اور حضرت مفتی حسن امرتسری صاحب رحمہ اللہ کے صاحبزادے ہیں تشریف فرما تھے حضرت مہتمم صاحب کی طبیعت زیادہ ناساز ہے سب احباب خوب دعا فرمائیں اللہ تعالی مکمل شفاء عطاء فرمائیں۔

بیان کے بعد مغرب نماز ادا فرمائی نماز کے بعد حضرت شیخ قیام گاہ تشریف لے آئے قیام گاہ پر قرب و جوار سے بہت احباب حضرت والا سے ملاقات کے لیے تشریف لائے تھے حضرت والا جیسی تشریف لائے تو باہر ہال میں ہی تشریف فرما ہوئے پھر مجلس شرو ع ہوگئی ۔ تقریبا ایک گھنٹہ مجلس چلی ساتھ ساتھ حضرت والا کی طرف سے سب کے لیے چائے کا نظم بھی تھا۔ احباب کی تعداد بہت زیاد ہ تھی پورا ہال بھرا ہوا تھا حضرت والا نے فرمایا کوئی بھی ایسا نہ رہے کہ جس کو چائے نہ ملی ہو وہ لے لیں اور ساتھ ساتھ نصیحتیں فرماتے رہے ۔۔

ایک قاری صاحب نام نہیں معلوم وہ دونوں ٹانگوں سے معذور ہیں شیخ العرب والعجم حضرت والا مونا شاہ حکیم محمد اختر صاحب رحمہ اللہ کی خانقاہ حاضر ہوتے تھے تو حضرت والا رحمہ اللہ بہت محبت فرماتے تھے وہ قاری صاحب جب بھی حضرت والا دامت برکاتہم کا سفر ہوتا ہے ہر دفعہ ہر مجلس میں حاضر ہوتے ہیں حضرت والا نے بہت خوشی کا اظہار فرمایا اور مجلس میں اُن کا تذکرہ بھی فرمایا۔

سات بجے مجلس کا اختتام ہوا اور فرمایا کہ اب سب نماز کی تیاری کریں ساڑے سات بجے نماز ہے پھر اُس کے بعد بیان ہے۔ نماز ادا کی اور پھر نماز کے بعد بیان کا آغاز ہوا بیان کے آغاز میں مصطفی بھائی سے اشعار پڑھنے کا فرمایا شیخ العرب والعجم حضرت والا رحمہ اللہ کے مدینہ شریف کی محبت میں اشعار پڑھے گئے۔۔ پھر بیان کا آغاز ہوا۔۔ اللہ پاک شرفِ قبولیت سے نوازیں اورخوب خوب دین کا کام لیں۔۔۔ (آمین یا رب العالمین

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries