سفر پنجاب فجر مجلس ۱۹۔ اکتوبر۴ ۲۰۲ء     :اسمارٹ فون کی تباہیاں !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

بمقام:جامعہ اشرفیہ لاہورمسجدِ حسن وقت:بعد نماز فجر

بیان :عارف باللہ حضرتِ اقدس شاہ فیروز عبداللہ میمن صاحب دامت برکاتہم۔

حضرت شیخ دامت برکاتہم کا کل بروز جمعہ ۱۸ اکتوبر بعد عشاء تقریبا ایک گھنٹہ چالیس منٹ کا بیان ہوا۔۔

بیان کےبعد حضرت والا سے لوگوں نے مصافحہ کیا پھر حضرت والا قیام گاہ تشریف لے گئے وہاں پر کھانے کا نظم فورا ہوا۔کھانے کے دوران بھی کچھ دین کی باتیں فرماتے رہے نائب مہتمم صاحب بھی تشریف فرما تھے۔۔۔

کھانے کے بعد احباب حضرت کے حجرہ میں جمع ہوگئے پھر تقریبا گیارہ بج گئے مجلس چلتی رہی حضرت شیخ نے جلدی آرام کا فرمایا کہ سب کا آرام کم ہے جلدی آرام کریں اب میں بھی آرام کروں گا۔۔ پھر کچھ ضروری دوائیاں لیں اور کپڑے تبدیل فرمائے اور چہل قدمی کی اُس کے بعد تقریبا سوا بارہ تک اپنے شیخ حضرت مولانا شاہ عبدالمتین صاحب دامت برکاتہم سے فون پر بات فرمائی اور سفر کی ترتیب کا بتایا حضرت والا کے شیخ حضرت مولانا شاہ عبدالمتین صاحب دامت برکاتہم خوب دعا فرمائی اور بہت خوشی کا اظہار فرمایا۔۔

پھر تقریبا پونے ایک تک حضرت والا نے فرمایا کہ کافی دیر ہوگئی سب جلدی سے آرام کریں ۔ حضرت والا تقریبا پونے پانچ پر بیدار ہوئے فجر نماز کی تیاری کی احباب کو بھی پانچ بجے اٹھادیا گیا۔ ساڑے پانچ پر فجر نماز ادا کی اور پھر بیان کا آغاز ہوا۔۔ سمارٹ فون کی کیا تباہیاں ہورہی ہیں،خواتین کیسے برباد ہورہی ہیں ،کیسے زنا عام ہورہا ہے کیسے اولاد تباہ ہورہی ہے ،بیٹیاں بہن نامحرم کے ساتھ موٹر سائیکل پر گھوم رہی ہے لیکن اس موبائل نے حیاء کو بھی ختم کردیا۔۔

سیل فون کی گندیوں میں مبتلاء ہوکر اپنی خلوتوں میں جوانیوں کو برباد کررہے ہیں۔۔ طلباء کرام کو چند اہم نصیحتیں۔۔

(آمین یا رب العالمین

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries