سفر پنجاب صبح مجلس ۱۹۔ اکتوبر۴ ۲۰۲ء     :جاہ اور شہرت کی طلب انسان کو برباد کر دیتی ہے  !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

بمقام :جامع مسجد نظام الاسلام خانقاہ امدادیہ اشرفیہ سروریہ لاہور وقت:صبح ساڑے دس بجے

بیان بیان :عارف باللہ حضرتِ اقدس شاہ فیروز عبداللہ میمن صاحب دامت برکاتہم۔

حضرت شیخ دامت برکاتہم نے بعد فجر جامعہ اشرفیہ میں بیان فرمایا پھر قیام گاہ تشریف لے گئے فورا ناشتے کا نظم ہوا پھر آرام فرمایا۔ سوا نو بجے حضرت والا بیدار ہوئے ساڑے سات بجے تک آرام فرمایا تھا صبح چونکہ ساڑے دس بجے بیان تھا اس لیے جلدی بیدار ہوئے۔ بیان کے لیے قافلہ ٹھیک دس بجے روانہ کردیا گیا۔ حضرت شیخ بھی وقت پر تشریف لے گئے بیان کے آغاز میں جناب مصطفی صاحب سے اشعار پڑھنے کا فرمایا۔

شیخ کی محبت والے اشعار پڑھے گئے۔۔ پھر صوفی صاحب نے تعارف کا فرمایا حضرت والا نے دو بار فرمایا کہ حضرت مفتی صاحب میں اپنا تعارف خود کروالوں لیکن حضرت صوفی صاحب نہیں مانے محبت میں کہ نہیں میں کرواوں گا ۔۔ بیان حضرت مولانا صوفی اکرم صاحب دامت برکاتہم کی مسجد میں تھا۔۔ بیان کے آغاز میں حضرت مولانا صوفی محمد اکرم صاحب دامت برکاتہم نے حضرت شیخ کا تعارف کروایا۔ تعارف کے بعد مصطفیٰ بھائی نے اشعار پڑھ کر سنائے۔

فرمایا کہ اپنی تعریف پر کبھی اکڑنا نہیں۔۔ اللہ سے نظر نہ ہٹے یہ سب اللہ کی عطاء ہے۔ اللہ والوں کی صحبت جو نہیں اٹھاتے تو وہ پھر مالداروں کے جوتے اٹھاتے ہیں۔۔ کامل شیخ کون ہے؟؟ جاہ اور شہرت کی طلب مار دیتی ہے۔ اپنے وجود کو فناء کردیں۔۔ شیخ العرب والعجم حضرت والا مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب رحمہ اللہ کی نصیحت جو حضرت مولانا صوفی محمد اکرم صاحب نے فرمائی کہ میں نے حضرت والا نے نصیحت مانگی تو فرمایا کہ میری ستر برس کی زندگی کا نچوڑ ہے نظر کی حفاظت کہ اگر نظر کی حفاطت کرلی تو سب آسان ہوجائے گا۔۔ متقی کے لیے کیا کیا انعام ہیں۔۔ طلباء کرام کو مٹ کر رہنے پر نصیحت۔۔ کہ یہ کہاں سے رنگین چمکتی ٹوپیاں آگئیں رنگین کپڑے آگئے بڑے بڑے بال اپنے بزرگوں کی نقل کیوں نہیں کرتے اپنے اساتذہ کو نہیں دیکھتے مٹ کر کیوں نہیں رہتے۔۔ شیخ قلندر ہونا چاہیے بندر نہ ہو کیا مطلب شریعت و سنت کا پابند ہو جعلی پیر نہ بنا ہو حلوہ مانڈے کے لیے ہر وقت عورتوں کے چکر میں۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries