سفر پنجاب دوپہر مجلس ۱۹۔ اکتوبر۴ ۲۰۲ء     :طالبات اور معلمات کے لئے نصیحتیں   !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

بوقت:دوپہر بارہ بجے بیان بمقام :مدرسہ الفیصل جامعہ اشرفیہ ماڈل ٹاؤن لاہور

بیان :عارف باللہ حضرتِ اقدس شاہ فیروز عبداللہ میمن صاحب دامت برکاتہم

صبح ساڑے دس بجے حضرت مولانا صوفی محمد اکرم صاحب دامت برکاتہم کی مسجد میں میں بہت ہی اہم بیان ہوا۔۔ بیان کے بعد فورا روانہ ہوئے کیونکہ دوسری جگہ بارہ بجے بھی بیان تھا۔۔

یہ بیان جامعہ اشرفیہ لاہور کا ہی دوسری جگہ بنات کا مدرسہ ہے وہاں پر تھا بیان شرعی پردے سے مدرسے کے دفتر سے مائیک کے ذریعے ہوا خواتین کا نظم بالکل الگ تھا یہ بیان بھی بہت جامع بیان ہوا۔ خواتین کے لیے بہت نافع بیان ہے۔۔ بیان کے چند نکات:۔ عالمات اور طالبات کے لیئے اہم نصیحتیں۔

عالمات طالبات کو کس تقویٰ کے ساتھ رہنا ہے۔ شیخ سے بھی احتیاط اور پردہ کرنا ہے شیخ بھی نامحرم ہے۔ حیاء اور غیرت ایمان کا بہت بھاری شعبہ ہے۔ ہر وقت اور ہر جگہ باخدا رہنا ہے۔ کس طرح خواتین مردوں سے بلیک میل ہورہی ہیں۔ کیسے کیسے یہ لوگ خواتین کو گھروں سے بھگاتےہیں۔۔

یہ سب سمارٹ فون اور نظر کی حفاظت نہ کرنے کی وجہ سے ہے۔۔ شوہر کی اطاعت نہ کرنا۔۔ دونوں بیان میں جامعہ اشرفیہ لاہور کے مفتی صاحب مفتی زکریا صاحب اور نائب مہتمم حضرت قاری ارشد عبید صاحب دامت برکاتہم بھی موجود تھے۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries