سفر پنجاب فجرمجلس ۲۰۔ اکتوبر۴ ۲۰۲ء     :بدنظری بھی سنگین گناہ ہے       !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

بمقام:جامعہ اشرفیہ لاہورمسجدِ حسن وقت:بعد نماز فجر بیان :عارف باللہ حضرتِ اقدس شاہ فیروز عبداللہ میمن صاحب دامت برکاتہم۔ حضرت شیخ دامت برکاتہم کا کل بروز جمعہ ۱۸ اکتوبر بعد عشاء تقریبا ایک گھنٹہ چالیس منٹ کا بیان ہوا۔۔

بیان کے بعد حضرت والا قیام گاہ پر تشریف لے گئے۔۔ وہاں پر کھانے کا نظم فورا ہوا۔ کھانے کے بعد مجلس بھی ہوئی۔۔کافی احباب جمع ہوگئے جامعہ اشرفیہ لاہور کے اساتذہ میں حضرت مفتی زکریا صاحب اور مولانا موسی صاحب بھی موجود تھے حضرت قاری ارشد عبیدصاحب اور قاری صاحب کے صاحبزادے مولانا اویس صاحب بھی تشریف لائے ہوئے تھے۔۔

لاہور کے بھی کافی احباب جمع ہوگئے تھے تو کافی دیر تک مجلس ہوئی تقریبا ساڑے گیارہ تک مجلس کا اختتام فرمایا۔۔ اُس کے بعد حضرت والا نے سفر سے متعلق کچھ مشورہ فرمایا لاہور میں ایک دن اور بڑھادیا گیا ہے پہلے پیر کو بعد فجر روانہ ہونا تھا اب ان شاء اللہ بروز منگل بعد فجر پھر دوسری جگہ روانگی ہوگی۔ مشورے کے دوران حضرت والا نے کچھ ضروری دوائیاں بھی لیں اور اپنے شیخ ثالث ،شیخ الحدیث حضرت مولانا شاہ عبدالمتین صاحب دامت برکاتہم سے بات فرمائی۔۔

پھر بارہ بجے رات باہر ہال میں چہل قدمی کے لیے تشریف لائے پندرہ منٹ چہل قدمی کے بعد فرمایا کہ اب احباب کمرے میں جمع نہ ہو بہت دیر ہوگئی اب سب آرام کریں۔ حضرت والا تقریبا پونے پانچ پر بیدار ہوئے فجر نماز کی تیاری کی احباب کو بھی پانچ بجے اٹھادیا گیا۔

رات کو خانیوال سے آنے والے احباب کی تعداد بڑھ گئی تقریبا تیس احباب مفتی فضل اللہ صاحب کے خانیوال سے حضرت والا کی خدمت میں حاضر ہوئے۔۔ ساڑے پانچ پر فجر نماز ادا کی اور پھر بیان کا آغاز ہوا۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries