سفر پنجاب صبح ۲۰۔ اکتوبر۴ ۲۰۲ء     :طلباء کرام کو کس تقویٰ کے ساتھ رہنا چاہیے       !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

بمقام:جامعہ دارالعلوم الاسلامیہ کامران بلاک علامہ اقبال ٹاؤن لاہور وقت:صبح ساڑے دس بجے

بیان  :عارف باللہ حضرتِ اقدس شاہ فیروز عبداللہ میمن صاحب دامت برکاتہم۔ بعد نمازِ فجر جامعہ اشرفیہ لاہور کی مسجدِ حسن میں ہی بیان ہوا۔ بعد فجر بیان کے بعد سب نے ناشتہ کرکے آرام کیا۔ پھر حضرت والا ساڑے نو بجے بیدار ہوئے اور سب احباب کو بھی بیدار کیا گیا کیونکہ دس بجے روانہ ہونا تھا ساڑے دس پر بیان تھا اکتوبر ۲۰۱۷ کے سفر میں جب آئے تھے حضرت مشرف علی تھانوی صاحب کی بھی زیارت ہوئی تھی جو اس مدرسے کے مہتمم بھی تھے

اور حضرت نے بہت اہم نصیحتیں بیان فرمائی تھیں جو ہم نے اپنے ہاں سے جاری بھی کی تھیں ۔ حضرت مشرف علی تھانوی صاحب رحمہ اللہ کا مدینے شریف میں انتقال ہوا ہے۔۔بہت بڑی سعادت کی بات ہے کہ اتنی مبارک جگہ پر انتقال ہوا۔۔ حضرت مشرف علی تھانوی صاحب جامعہ اسلامیہ کامران بلاک کے مہتمم بھی تھے اور شیخ الحدیث بھی تھے بہت بڑے اللہ والے تھے جنکے متعلق شیخ العرب والعجم عارف باللہ حضرت مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب رحمہ اللہ فرمایا کرتے تھے حضرت مشرف علی تھانوی بہت بڑے عالم ہیں بڑا ادارا چلا رہے ہیں،حکیم الامت حضرت تھانوی رحمہ اللہ کے نواسے ہیں اور ڈاکٹر عبدالحی صاحب رحمہ اللہ کے خلیفہ اور حضرت مفتی جمیل صاحب تھانوی کے بیٹے ہیں ،مولانا ادریس کاندھلوی رحمہ اللہ کے داماد ہیں ،مولانا محمد مالک صاحب شیخ الحدیث کے برادرِ نسبتی ہیں اتنی نسبتیں ہیں حضرت والا ہردوئی سے تعلق بیعت کیا تھا یہاں طلباء کی بہت بڑی تعداد بیان میں موجود تھی بیان سے پہلے یہاں کے ایک استاد نے تعارف کروایا اُس کے بعد بیان کا آغاز ہوا۔۔

بیان سے پہلے تصویر کشی کا سختی سے اعلان ہوا کہ کوئی تصویر نکالنے کی کوشش نہ کرے بیان کے چند نکات:۔ مٹ کررہیں۔۔ ہر وقت فوٹو گرافی اور ویڈیو چینل کھولنے کی فکرکرنا۔۔ کیا پہلے ہمارے اسلاف سب غلط تھے جو میڈیا پر نہیں آئے اور ہم اُن سے آگے بڑھ گئے۔۔ کھانے کا ادب۔۔ ضرت مشرف علی تھانوی صاحب رحمہ اللہ کا ایک واقعہ جب حضر والا رحمہ اللہ ۹۳ میں یہاں تشریف لائے تھے اُس وقت کا کھانے کے ادب پر ایک واقعہ۔۔ طلباء کرام کے نصیحتیں۔۔ برکت والا طالبعلم کیسے بنتے ہیں؟ طالبعلم کا استاد کی بے ادبی کا واقعہ۔۔ علماء ربانین میں کیسے شمار ہوگا۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries