سفر پنجاب بعدعشاء ۲۰۔ اکتوبر۴ ۲۰۲ء     :قلبِ سلیم     !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

بمقام:حلم انسٹیٹیوٹ ڈی ایچ اےفیز ۳،لاہور وقت:بعد نماز عشاء۹:۳۰بجے بیان

بیان :عارف باللہ حضرتِ اقدس شاہ فیروز عبداللہ میمن صاحب دامت برکاتہم۔

حضرت شیخ دامت برکاتہم نے بعد عشاء جامعہ اشرفیہ لاہور میں سوا گھنٹہ کا بیان فرمایا پھر نو بجے آخری بیان جو آج کے دن کا مجلس کے علاوہ چھٹا بیان ہے اگر بعد مغرب کی مجلس کو شمار کیا جائے تو یہ بیان آج کے دن کا ساتواں بیان ہے ماشاء اللہ !اللہ شرف قبولیت سے نوازیں قبول فرمائیں اللہ تعالی حضرت والا کو خوب صحت عطاء فرمائیں۔۔

الحمدللہ قافلہ فورا روانہ ہوا اور آدھے گھنٹے میں حلم انسٹیٹیوٹ میں باعافیت پہنچ گئے ماشاء اللہ یہاں پر جتنے طلباء کو دیکھا اکثر کی ڈاڑھی تھی اور شریعت کے مطابق سب کا ڈریس تھا یہ انسٹیٹیوٹ ہے لیکن دینی تعلیم پڑھائی جاتی ہے بے پردگی کا ماحول بھی بالکل نہیں ہے قرآن پاک ی تعلیم اور عربی کورس بھی پڑھایا جاتا ہے۔ وقت پر بیان کا آغاز ہوا۔۔

الحمدللہ!حضرت والا کی کیفیت بھی بہت عجیب تھی اللہ تعالی مجھ سمیت ہم سب کو قدر کرنے والا بنادیں!آمین ماشاء اللہ حضرت والا نے اس بیان میں سب کو رلایا بھی حضرت والا پر بھی عجیب کیفیت طاری تھی بار بار آنسو بہہ رہے تھے بہت درد بھرے انداز میں بیان فرمایا اور درمیان درمیان میں سب کو ہنسایا بھی۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries