سفر پنجاب فجر۲۱۔ اکتوبر۴ ۲۰۲ء     :پردہ کتنا ضروری ہے     !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

بمقام:جامعہ اشرفیہ لاہورمسجدِ حسن وقت:بعد نماز فجر بیان

:عارف باللہ حضرتِ اقدس شاہ فیروز عبداللہ میمن صاحب دامت برکاتہم۔

کل بروز اتوار حضرت شیخ کے ۶ بیانات ہوئے اور مجالس کا معاملہ الگ رہا ماشاء اللہ ۔۔ رات حلم انسٹیٹیوٹ میں بہت ہی جامع بیان ہوا۔۔ بیان کے بعد بارہ بجے تک جامعہ اشرفیہ میں واپسی ہوئی۔۔ یہاں آتے ہیں حلم انسٹیٹیوٹ کے دو ساتھی جو یہاں کے بڑے بھی تھے کچھ مشورہ کرنا تھا حضرت والا نے اکیلے میں ۳۵تک مشورہ کا وقت عنایت فرمایا۔۔ تقریبا مشورے کے بعد پونے ایک بجے تک کھانے کا نظم ہوا۔۔ احباب کو انتظار نہیں کرایا گیا مشورے کے دوران احباب نے کھانا کھا لیا۔۔

پونے ایک بجے تک مہمانوں کے ساتھ حضرت والا نے کھانا تناول فرمایا ۔۔ کھانے کے دوران کسی بات مجلس شروع ہوگئی جس میں مہمان حضرات نے عرض کیا پہلی بار سنا کہ پردہ کتنا ضروری ہے اور پیروں کا بھی خواتین سے پردہ ہے پھرحضرت والا نے جعلی پیر خواتین سے احتیاط نہ کرنا لوگوں کو لوٹنا تعویذ کے بہانے خواتین کو ہاتھ لگانا۔۔اس پر بہت اہم مجلس ہوئی تقریبا سوا ایک تک یہ مجلس چلی۔۔

پھر مہمان حضرات تشریف لے گئے۔۔ اُس کے بعد حضرت والا نے کپڑے تبدیل فرمائے اور دوائیاں لیں اور چہل قدمی فرمائی اس دوران مجلس ہی چلتی رہی۔۔ تقریبا دو بجے تک حضرت والا بستر پر آرام کے لیے تشریف لائے ۔۔ پونے پانچ پر بیدار ہوئے اور نماز کی تیاری فرمائی پھر فجر نماز کے بعد بیان حسبِ معمول بیان ہوا۔۔ آج صبح ایک ہی بیان کی ترتیب ہے ساڑے گیارہ بجے بیان کی ترتیب رکھی گئی تاکہ حضرت والا کو کچھ دیر آرام مل جائے۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries