سفر پنجاب فجر  ۲۲۔ اکتوبر۴ ۲۰۲ء     : اللہ والوں کی پہچان      !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

بوقت:بعد نماز فجر بمقام :جامعہ اشرفیہ لاہور بیان :

عارف باللہ حضرتِ اقدس شاہ فیروز عبداللہ میمن صاحب دامت برکاتہم بعد عشاء حضرت شیخ دامت برکاتہم کا سوا گھنٹہ کا بہت اہم بیان ہوا۔ بیان کے بعد چونکہ سفر کا آخری دن ہے تو بہت سارے مقامی احباب بھی جمع ہوگئے تھے۔۔

حضرت شیخ نے کھانا تناول فرمایا اور سب احباب نے بھی کھانا کھایا۔۔ کچھ دیر مجلس ہوئی پھر گیارہ بجے حضرت والا نے فرمایا کہ سب آرام کریں کیونکہ کل سفراسلام آباد کا سفر ہے سفر بھی پانچ گھنٹے کا ہے۔۔ گیارہ بجے حضرت والا نے کچھ ضروری فون تھے وہ سنیں پھر ضروری خط تھے اُن کے جواب لکھے۔۔

پھر دوائیاں لیں اور چہل قدمی فرمائی۔ تقریبا بارہ بجے حضرت والا حجرہ میں تشریف لے گئے وہاں احباب بھی جمع ہوگئے پھر کسی بات پر مجلس شروع ہوگئی جو لائیو نشر بھی ہوئی یہ مجلس بہت اہم ہوئی جو تقریبا ڈیڑھ بجے حضرت والا نے ختم فرمایا پھر آرام کے لیے فرمایا کہ بہت دیر ہوگئی سفر بھی ہے کپڑے تبدیل فرمائے پھر بیت الخلاء سے تیاری کرکے دو بجے تک بستر پر آرام فرمانے کے لیے تشریف لائے۔۔

رات حضرت والا کی نیند صرف تین گھنٹہ ہوئی۔۔ فجر نماز ساڑے پانچ پر ادا کی پھر بیان کا آغاز ہوا۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries