سفر پنجاب عشاء   ۲۲۔ اکتوبر۴ ۲۰۲ء     :رحمت ،جذب اور اللہ کی معافی       !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

بوقت:بعد نماز عشاء بیان بمقام :تابش ہاوس میں بیان بیان :

عارف باللہ حضرتِ اقدس شاہ فیروز عبداللہ میمن صاحب دامت برکاتہم حضرت شیخ دامت برکاتہم کا آج بعد فجر جامعہ اشرفیہ لاہور میں آخری بیان ہوا۔۔ بیا ن کے فورا بعد حضرت والا نے ناشتہ تناول فرمایا اور حباب کے لیے بھی ناشتے کا نظم ہوا۔۔ چونکہ سفر طویل تھا تاکہ آرام مل جائے۔۔ تقریبا پھر بھی ساڑے سات بج گئے تھے پھر سب نے آرام کیا حضرت والا نے بھی آرام فرمایا۔۔ ساڑے دس بجے احباب کو بیدار کیا گیا تاکہ سب تیاری شروع کردیں سامان بھی ترتیب دے کر کاروں میں لوڈ بھی کرنا تھا۔۔ حضرت والا پونے گیارہ بجے بیدار ہوئے۔۔

حضرت والا سوا گیارہ تک اسلام آباد کے لیے روانہ ہوگئے ۔الحمدللہ جامعہ اشرفیہ لاہور کے کچھ اساتذہ بھی حضرت والا ملاقات کے لیے تشریف لائے ہوئے تھےاور کافی احباب بھی!! سب سے حضرت والا نے معانقہ فرمایا۔۔ تین ساتھی بذریعہ بس ساڑے گیارہ بجے اسلام آباد کے لیے روانہ ہوئے۔۔ حضرت شیخ دامت برکاتہم لاہور سے اسلام آباد جاتے ہوئے ایک جگہ آئی جس کا نام بھیرہ تھا وہاں پر ظہر نماز ادا کی۔۔ وہیں پر منڈی بہاوالدین کے چالیس کے قریب احباب حضرت والا دامت برکاتہم کی زیارت کے لیے منتظر تھے۔ نماز ادا کرنے کے بعد ایک لاونچ میں تشریف فرماہوئے۔ماشاء اللہ حضرت والا نے بہت درد بھرے دل اور آہ و فغاں کے ساتھ بہت جوش سے آدھے گھنٹے سے زائد بیان فرمایا سامعین اور سب احباب اشکبار تھے دوسرے لوگ بھی جو وہاں سے گذر رہے تھےسب رک رک کر حضرت والا کی آہ و فغاں کو سن رہے تھے یہ والا بیان جاری کردیا گیا ہے بہت ہی عجیب کیفیت کے ساتھ ہوا اللہ تعالی ہم سب کو پیارے شیخ کی قدر کرنےو الا بنادیں۔۔

اس کے بعد حضرت والا نے دوبارہ سفر کا آغاز فرمایا۔۔ درمیان میں لاہور سے بذریعہ موٹر وے اسلام آباد کی طرف جاتے ہوئے کار میں حقوق شیخ پر بھی اہم مجلس فرماتے رہے۔۔ یہ مجلس بھی جاری کردی گئی باقی گروپ میں بھی جلد جاری کردی جائے گی ان شاء اللہ۔۔ پور ے راستے میں درمیان درمیان میں مجلس چلتی رہی۔۔ عصر نماز حضرت والا نے راستے میں ادا فرمائی۔۔ عصر کے بعد بھی ایک جگہ مجلس ہوئی الحمدللہ یہ تمام مجلس ریکارڈ بھی ہوئیں اور لائیو نشر بھی ہوئی ان شاء اللہ سب کو ترتیب دے کر دوبارہ اپ لوڈ کیا جائے گا ان شاءا للہ!ان مجالس کو سننے سے بہت نفع ہوتا ہے اور بہت سی دین کی باتیں معلوم ہوتی ہیں۔۔ پھر حضرت والا ایک گھر کی طرف تشریف لے گئے گھر نمبر ۴۴۶ محمد خان روڈ لین پشاور روڈ مغرب سے پہلے وہاں تشریف لے آئے وہاں احباب اور حضرت والا کے لیے چائے پینے کا نظم تھا۔۔

پھر کچھ دیر میں مغرب نماز مسجد میں ادا کی۔۔ نماز ادا کرنے کے بعد جس گھر میں تشریف لائے تھے وہاں پندرہ منٹ کا بیان فرمایا جو لائیو تو نشر نہ ہوسکا البتہ ریکارڈ ہوا ہے۔۔ پھر نماز کے لیے تیاری فرمائی اور عشاء نماز ساڑے سات پر ایک مسجد میں ادا فرمائی۔۔ بس والے احباب مغرب کے قریب پنڈی پہنچے پھر فورا وہاں مغرب نماز ادا کی۔۔ نماز ادا کرنے کے بعد حافظ کاشف صاحب اور مولانا اسامہ صاحب کار لے کر احباب کو لینے آئے ہوئے تھے پھر وہاں سے جس گھر میں حضرت والا تشریف فرما تھے اور مختصر بیان ہوا وہاں کافی دیر میں پہنچے تو حضرت والا وہاں سے بعد عشاء بیان کے لیے تشریف لے جارہے تھے۔۔ بعد عشاء والا بیان جہاں تھا وہ جگہ بہت دور تھی کاریں بھی رش کی وجہ سے سب الگ الگ ہوگئی تھی اور کسی کو معلوم نہ تھا کہ بیان کس جگہ ہے۔

۔ لوکیشن کے ذریعے تقریبا پونے گھنٹے میں پہنچے لوکیشن کی وجہ سے ایک دو جگہ غلط راستے پر کاریں چلی گئیں۔۔ پھر لوکیشن والی جگہ پہنچ کر معلوم کیا کہ اب کدھر آنا ہے اُس وقت نماز کا وقت ہوگیا تھا تو ایک صاحب بھاگتے ہوئے آئے کہ بیان کے لیے آئے ہیں تو پھر وہ کاروں کو گھر کے اندر لے گئے حضرت والا پہلے تشریف لاچکے تھے۔۔ جب وہاں پہنچے تو پتا چلا کہ حضرت والا عشاء نماز کے لیے تشریف لے گئے ہیں باقی جو احباب جگہ تلاش کررہے تھے پہلے انہوں نے قریب کی مسجد میں عشاء نماز ادا کی پھر دوبارہ بیان والی جگہ پہنچے۔۔ یہ بیان گھر کے ایک بڑے ہال میں تھا حضرت والا تشریف فرماتھے پھر جلدی سے اسپیکر کا اورلائیو کا انتظام کیا گیا ۔۔ تقریبا آٹھ بجے حضرت والا نے بیان کاآغاز فرمایا بیان سے پہلے مصطفی بھائی نے اشعار پڑھے پھر بیان کا آغاز ہوا۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries